محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود تمام ٹوٹکے‘ نسخہ جات اور وظیفہ جات لاجواب ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک انتہائی لاجواب ٹوٹکہ ہے جو میرا اپنا آزمودہ ہے۔ یہ 1956ء یا 1957ء کا واقعہ ہے‘ مجھے خون کی کمی کی شکایت ہوگئی‘ میانوالی میں ایک حکیم صاحب تھے‘ نام میں بھول گیا ہوں‘ انہوں نے مجھے خون کی کمی سے نجات کا ایک ٹوٹکہ بتایا تھا جو کہ میں تحریر کررہا ہوں۔ ایک گلاس کنو یا سنگترہ کا جوس لیں اور اس میں ایک یا ڈیڑھ چھٹانک بکرے کی کلیجی کا جوس نکال کر اچھی طرح مکس کرکے صبح نہار منہ پی لیں۔ ایک ہفتہ یہ ٹوٹکہ استعمال کریں انشاء اللہ ایک ہفتہ کے بعد خون کی کمی بالکل ختم ہوجائےگی۔اس کے علاوہ اگر آپ نے کسی کو خون دیا ہے تو خون دینے کے بعد ایک یا ڈیڑھ پاؤ نیم گرم دودھ میں ایک چمچ خالص شہد‘ ایک چمچ روغن بادام اچھی طرح مکس کرے پی لیں‘ انشاء اللہ ایک گھنٹہ میں خون کی کمی پوری ہوجائے گی۔ اگر گرمی یا کمزوری کی وجہ سے پاخانہ والی جگہ باہر آجاتی ہو تو اس کا علاج یہ ہے کہ دیہات میں جب لسی بناتے ہیں تو پھر اس کو کپڑے سے چھان لیتے ہیں‘ اس کا جو پھوک (جس کو دیہاتی زبان میں چھڈی بولتے ہیں) ہوتا ہے۔ وہ کھلایا جائے تو جلدی آرام آجاتا ہے۔ (فاضل حسین‘ خانقاہ ڈوگراں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں