محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے سر میں ہروقت درد رہتا تھا اس سے نجات کیلئے میں ایک عمل کرتا ہوں اول و آخر ایک بار درود شریف اور اکتالیس مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر دم کرتا ہوں مجھے یاد نہیں کہ آخری مرتبہ مجھے سر میں درد کب ہوا تھا۔ اس کے علاوہ پہلے میرے سینے میں ہلکا ہلکا درد رہتا تھا اور ایسا لگتا تھا جیسے میں دل میں درد ہے۔ اس کے علاج کیلئے میں ہر روز عشاء کی نماز میں وتر پڑھنے سے پہلے دل پر ہاتھ رکھ کر اول وآخر درود شریف کےساتھ 33 دفعہ آیۃ کریمہ پڑھتا ہوں پھر پانی پر دم کرکے پی لیتا ہوں اور وہی پانی سینے پر بھی لگاتا ہوں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اب ایسا لگتا ہے جیسے کبھی درد تھا ہی نہیں۔ (سہیل افضل‘ منچن آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں