عبقری روحانی اجتماع 18،19،20 نومبر 2016ء بروز جمعہ، ہفتہ اتوار تسبیح خانہ ،قرطبہ چوک مزنگ چونگی لاہور میں منعقد ہورہا ہے۔(انشاء اللہ) مرد،عورت، بچے، بوڑھے اور نوجوان سب کو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی طرف سے شرکت کی خصوصی دعوت ہے۔
اجتماع میں شرکت قلبی سکون کا باعث:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے روحانی اجتماع میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور اتوار کے روز آخری دعا میں سیب اور لونگ پر دم بھی کروایا۔ دو سال سے عبقری کا قاری ہوں اور اجتماع میں شرکت میرے لیے قلبی سکون کا باعث بنی۔ انشاء اللہ آئندہ ہر اجتماع میں ضرور شرکت کروں گا بہت مزہ آیا تھا۔ (شیخ امان)
تسبیح خانہ میں خانہ کعبہ کی زیارت:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کے روحانی اجتماع میں شریک ہوا۔ بس کیا بتاؤں میری کیا حالت تھی؟ رونا نہیں تھمتا تھا‘ آخری دن دعا کے بعد واپس آنے کو بھی دل نہیں کررہا تھا۔ وہاں اونگھ میں دو بار خانہ کعبہ کی زیارت ہوئی اور ایک بار مدینہ منورہ کی زیارت ہوئی۔ اب واپس اپنے شہر آگیا ہوں مسجد میں اذان دیتے ہوئے بھی آنسو نہیں تھمتے۔ بس اللہ معاف فرمائے۔ (ماسٹر محمد ایوب‘ سکنہ لتڑا)
کالے جادو کی سوئی برآمد:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا کرے۔ آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے۔ میں دو سال سے عبقری رسالہ کی قاری ہوں یہ ایک بہترین رسالہ ہے جس میں روحانی جسمانی‘ گھریلو الجھنوں کا علاج ہے۔ آپ سے ملاقات کا شرف سترہ فروری 2014 کو ہوا اور آپ نے مجھے اعمال اور درس سننے کا کہا اور اللہ شکر ہے کہ میں دو سال سے باقاعدگی سے بلاناغہ ہر جمعرات کو امن و روحانیت کا درس تسبیح خانہ میں سننے جاتی ہوں اور میرے بہت سے مسائل حل ہوئے۔ تین روزہ روحانی اجتماع جو نومبر میں ہوا تھا اس میں شرکت کی جس میں بہت روحانی سکون ملا‘ کھانا‘ رہائش کا انتظام اورمزیدار چائے کے اہتمام سے ایسا لگا جیسے اپنے گھر میں ہوں اور آپ کے درس جو فجر، ظہر اور عشاء کے بعد ہوتے تھے ان سے بہت کچھ ملا اور پیرومرشد میں اپنی عبقری بہنوں اور بھائیوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ یقین اورسچی طلب کے ساتھ جو اپنے رب سے مانگیں گے وہ ملے گا۔ میری نیت تھی کہ تسبیح خانہ میں روحانی اجتماع میں قیام کی برکت سے جو بھی مجھ پراثرات ہیں وہ ختم ہوں اور ایسا ہی ہوا ہفتہ کے دن جب میں نے غسل خانہ میں کپڑےتبدیل کیے تو میری قمیص جو میں نے پہن رہی تھی اس کے بازو میں سے ایک سوئی نے میری بازو کو زخمی کردیا خون بھی نکلا اور میرے دل نے کہا کہ یہ عام سوئی نہیں اس لیے میں نے اس سوئی کو سنبھال لیا اور دعا کی کہ اے اللہ تعالیٰ! مجھے یہ جادو کا وار لگتا ہے اس لیے مجھے میرے پیرو مرشد کا وقت مل جائے اور اللہ غفور الرحیم نے میری دعائیں سن لیں اور مجھے حضرت حکیم صاحب سے ملاقات کا وقت ملا اور یہ سوئی اورقمیض واقعی جادوکا عمل تھا حضرت نے دم کردی اور سوئی کو نہر میں بہانے کا کہا اور میں نے سوئی بہادی۔ یہ خط لکھتے میری آنکھوں میں آنسو ہیں اور اپنے پیرو مرشد کیلئے دعائیں ہیں کہ اس نفسا نفسی کےد ور میں میرے پیرو مرشد جیسے اللہ کے ولی بے لوث مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں اور عاشقان محمد مصطفیٰ ﷺ کو روحانیت و معرفت سے نواز رہے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ عبقری ادارہ کے افراد اور تسبیح خانہ کی اللہ تعالیٰ حفاظت کرے۔ آمین! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے شوہر کو ہر سال روحانی اجتماع میں قیام کی توفیق عطا کرے۔ آمین (حمیرا امجد‘ لاہور)۔اجتماع نے زندگی تبدیل کردی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ تین دن کے اجتماع نے میری زندگی تبدیل کردی۔ واپس آتے ہی ڈاڑھی رکھ لی ہے۔ نماز تہجد پانچ وقت نماز کی پابندی اور اذکار میرا معمول بن گیا۔میری زندگی میں بڑا سکون آگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجرعظیم دے۔ آمین! (مسرور گل‘ پشاور)۔زندگی کے سب سے قیمتی دن:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری روحانی اجتماع میں شامل تھا اس اجتماع میں جو سکون اور اطمینان ملا تھا میں وہ بیان نہیں کرسکتا۔ مختصراً یہ کہ مجھے اپنی بتیس سالہ زندگی کے سب سے قیمتی دن یہی لگے۔ اجتماع سے واپسی پر مجھے یوں لگا جیسے میںنے اپنے دل سے گناہوں کا سارا بوجھ اتار دیا ہو اور بالکل ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگا۔ (عامر عباسی)
کاش! تسبیح خانہ میں ہی رہ جاتا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کاموقع ملا‘ بہت ہی دل کو سکون ملا۔ کاش میں آپ کی سنگت میں ہی رہ جاتا مگر کیا کروں گھر بار کا خیال مجھے واپس کھینچ لایا۔ (محمد ناظم الدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں