محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا میرے دل کی دنیا بدل گئی‘ پہلے میں دوپٹہ اتار کر ہر کام کرتی تھی اب میرا دوپٹہ سوتے ہوئے بھی نہیں اترتا‘ اگر آنکھ کھل جائے تو دوپٹہ ٹھیک کرتی ہوں‘ پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ میرے خاوند کی طبیعت خراب ہوئی‘ جسم درد‘ بخار‘ جسم بے جان سا ہوگیا اور ساتھ میری چھوٹی بیٹی کو موشن لگ گے‘ میں نے 300 بار اللہ اکبر پڑھ کر دم کیا اور سورۂ الم نشرح سات بار سفید دھاگہ پر سات گرہ لگا کر پڑھ کر دونوں کے گلے میں باندھا‘ یہ عمل میں نے عبقری میں پڑھا تھا۔ بخار اتر گیا‘ موشن ٹھیک ہوگئے۔ پھر بڑی بیٹی جو کہ بارہ سال کی ہے وہ برتن دھو رہی تھی کہ برتن والا لیکوڈ آنکھ میں چلا گیا اور آنکھ سوج گئی‘ میں نے سورۂ رحمٰن اور تغابن پڑھ کر پانی رکھا ہوا ہے‘ وہ اس کی آنکھ میں ہرگھنٹے بعد ڈالا دو دن میں آنکھ ٹھیک ہوگئی۔ اس کے علاوہ میں سورۂ کوثر‘ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114‘ دو انمول خزانہ پڑھتی ہوں اور سوتے وقت یَابَاعِثُ یَانُوْرُ بھی پڑھتی ہوں۔(روزینہ آصف‘ بورےوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں