محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو عبقری کیلئے دو اہم نسخے جو میں نے خود آزمائے ہوئے ہیں‘ نسخہ نمبر1: مجھے اللہ کے حکم سے پندرہ سال بعد اولاد ملی‘ ایک پاؤ کھجور‘ ایک پاؤ شہد میں ملا کردم کرکے کھایا۔ میں نے 120 دن یہی نسخہ کھایا۔ کھجور کھانے کے بعد پانی نہیں پینا۔ تقریباً چار ماہ بنتے ہیں۔ پرہیز: مرغی کا گوشت‘ مرغی کا انڈہ نہیں کھانا (دیسی کا کھاسکتے ہیں)۔ دم یہ کرنا ہے: تین دفعہ اول وآخردرود شریف‘ ایک مرتبہ تسمیہ کے ساتھ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص تسمیہ کے ساتھ جب کھائیں دم کرکے کھائیں۔
کھانسی کیلئے آزمودہ عمل:کھانسی کیلئے میرے سسر حکیم شمس الحق صاحب مرحوم(اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام سے نوازے) کا آزمایا ہوا ہے۔ کھانسی بڑوں کو ہو یا بچوں کو‘ بہت حیران کن افاقہ ہوتا ہے۔ ھوالشافی: کاکڑسنگھی پنساری سے مل جاتی ہے‘ دو ٹکڑے کاکڑ سنگھی کو جلا کر راکھ بنا کر شہد ایک چھٹانک میں مکس کرکے رات کو سوتے وقت چٹائیں‘ آپ حیران ہونگے کہ کھانسی کہاں سے آئی تھی اور کہاں چلی گئی۔ (گلنازشاہد‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں