Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کے شفائی اثرات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ادارے میں ایک لڑکا کراچی سے آیا ہوا تھا‘ میں نے ایک دن اس کے ہاتھ میں عبقری دیکھا‘ پہلے میں آپ کے رسالہ سے واقف نہیں تھا‘ میں نے کہا بھائی یہ کس کا ہے‘ تو انہوں نے کہا کہ یہ تو حضرت حکیم طارق محمود چغتائی صاحب کا ہے‘ میں نے رسالہ پڑھا بہت لاجواب تھا‘ خوشی سے کہا یہ کون لایا ہے؟ تو اس نے کہا کہ نعمان لڑکا جو بنوں شہر کا تھا اس سے منگوایا تو میں نے اس سے ایڈریس معلوم کیا اس نے مجھے ایک اخبار والے کا بتایا تو میں نے رسالہ لینے کیلئے بنوں شہر جانا شروع کیا۔ میرا بنوں شہر کا ایک چکر تین سو روپے میں لگتا تھا‘ میں تین سو روپےخرچ کرکے بنوں شہر جاتا تو آگے سے اخبار فروش کہتا کہ وہ تو ختم ہوچکا ہے کبھی جاتا تو وہ کہتا کہ ابھی رسالہ آیا نہیں تو میں خالی ہاتھ واپس آتا اور پریشان ہوجاتا۔ کبھی کبھی تین دفعہ جاتا پھر جاکر کہیں رسالہ ملتا۔ اس طرح ایک عبقری مجھے تقریباً ہزار روپے میں پڑتا۔ آخر اخبار فروش نے بتایا کیونکہ وہ مجھے جان گیا کہ یہ اتنی دور سے آتا ہےاور خالی ہاتھ جاتا ہے‘ مجھے اپنا فون نمبر دیا کہ آئندہ فون کرکے بتاؤں گا کہ عبقری آیا ہے تو اس طرح میرا یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔ پھر ایک کرم فرما کی وجہ سے ایک ساتھی مل گیا جو بنوں شہر میں ملازم ہے اس سے ہر ماہ منگوانا شروع کیا اور کبھی خواب کے ذریعے اللہ تعالیٰ اشارہ دےدیتے کہ عبقری آگیا ہے۔عبقری سے جو فیض ملا وہ درج ذیل ہے۔ میرا ایک سٹوڈنٹ ہے‘ وہ کچھ دن نہیں آیا‘ اس کی چھوٹی بہن بھی اسی ادارے میں پڑھتی ہے‘ میں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ تو بیمار ہے‘ میں نے کہا کیا ہوا؟ اس نے کہا کہ سیدھا لیٹا ہوا ہے‘ اٹھ نہیں سکتا‘ جب اٹھتا ہے تو سر چکراتا ہے اور الٹی شروع کردیتا ہے۔ میں نے کہا کہ کوئی دوائی نہیں دی اس نے کہا دوائی استعمال کی ہے مگر فائدہ نہیں ہوتا۔ میں نے چھٹی کے بعد اس کی بہن کو سترشفائیں میں سے چنے کے برابر گولی بنا کر صرف ایک خوراک بھیجی اور بتایا کہ اگر اس خوراک سے فرق نہ پڑا تو ایک اور خوراک لے لینا۔ اس نے جب ایک خوراک کھائی تو اسی سے اللہ تعالیٰ نے شفاء عطا فرمائی‘ دوسری خوراک کی ضرورت ہی نہ پڑی۔ میری بھابھی کو الٹیاں شروع ہوگئیں‘ کسی بھی تدبیر 

سے نہیں رکتی تھیں‘ ڈرپس لگوائیں‘ گولیاں استعمال کیں‘ کچھ بھی کھاتی الٹی کردیتی‘ تین دفعہ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے‘ بظاہر کچھ فائدہ نہیں ہوا‘ سارے گھر والےپریشان تھے کہ اب اس کا کیا کریں؟ میں نے آپ کی کتاب ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ میں سےایک نسخہ کلونجی کا تیل والا استعمال کروایا اور ساتھ سورہ فاتحہ سے دم بھی کروایا پانی کو تو اس وقت ان کی الٹیاں رک گئیں‘ بہت عرصہ ہوا ہے کہ میں ان کو دوبارہ الٹیاں کرتے نہیں دیکھا۔ نسخہ ملاحظہ ہو: گرم پانی ایک گلاس میں ایک چٹکی نمک حل کرکے اور اس میں دس قطرے کلونجی کا تیل ملائیں‘ اللہ کا نام لے کر پلائیں‘ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ یہ تھا عبقری کا فیض جو میں نے حاصل کیا‘ پھر لوگوں نے حاصل کیا۔ الحمدللہ! ہمارا سارا علاقہ عبقری کاگرویدہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 270 reviews.