محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل نسخہ میں نے ایک کتاب سے لیا ہےاور ہمارا آزمودہ ہے‘ دمہ کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ دل کادورہ اور دمہ دل کو جانے والی رگوں میں رکاوٹ آجانے سے پڑتا ہے۔ سانس کی نالیاں بند ہوجائیں تو سانس لینے میں رکاوٹ ہوتی ہے‘ یہ دونوں بیماریاں چھاتی میں گھٹن سے پیدا ہوتی ہیں۔ درج ذیل آیت مبارکہ کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ کر مریض اپنے اوپر پھونک لے تو ان مسائل سے نجات مل جاتی ہے ۔ایک بزرگ کے صاحبزادے کو دل کا دورہ پڑا انہوں نے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بجائے اپنے بیٹے پر سورۃ الحجر کی آخری تین آیات اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر صبح وشام تین تین مرتبہ دم کیا یہ نوجوان چند دنوں میں تندرست ہوگیا۔ ان بزرگ کا معلوم ہونے پر ہم اپنے دل اور دمہ کے مریضوں کو پچھلے دس سالوں سے یہ آیات مبارکہ پڑھنے کی تلقین کرتے آئے ہیں۔ ایک دو سالہ بچہ شدید دمہ میں مبتلا تھا اس کو ادویات کے ساتھ سورۂ حجر کی آیات درج بالا طریقہ سے پڑھ کر دم کرنے کی ہدایت کی اور گرم پانی میں شہد دینے کی ہدایت کی‘ اس بچے کو پچھلے دو ماہ سے دمہ کا ایک بھی دورہ نہیں پڑا۔عمل مجرب برائے قوت دل: مندرجہ ذیل دعا ہر فرض نماز کے بعد دل پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھیں اور دل پر پھونک مار دیا کریں۔ انشاء اللہ دل کی بیماری سے محفوظ رہیں گے ۔ اول و آخر درودشریف کیساتھ (خدیجہ‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں