محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اپنے مرشد کیلئے بے پناہ عقیدت اور خلاص کے ساتھ دعاگو ہوں‘اللہ رب العزت آپ کو تاحیات سکھ، چین اور راحت نصیب فرمائے اور آپ کی نسلوں میں برکت عزت، صحت اور راحت نصیب فرمائے۔ آمین۔ 23 ستمبر کو آپ سے ملاقات تھی میں آپ تک کیسے پہنچی‘ کیسے ملاقات کیلئے اللہ پاک سے وسائل مانگے‘ کیسی تڑپ تھی کہ کسی طرح وہاں پہنچ جاؤں لیکن حالات‘ سفر کے اخراجات کی اجازت نہیں دیتے تھے میں اللہ پاک سے مانگ رہی تھی کہ وہ بندوبست کردے‘ اللہ کے دوست سے میری ملاقات کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دے‘ دل میں آپ کیلئے بہت ساری عقیدت اور محبت تھی جس کی بنا پر اللہ پاک نے سن لی اور بہترین انتظام مقرر کیا اور مجھے آپ کے شہر لاہور پہنچا دیا۔ بے پناہ خلوص اور محبت لے کر میں تسبیح خانہ پہنچی‘ جہاں ملاقات کیلئے لوگوں کا ہجوم تھا‘ جب ملاقات کیلئے میرا ٹوکن نمبر آیا اور آپ کے سامنے آئی تو سب کچھ بھول گیا‘ اپنے مرشد کی عقیدت میں دوڑی دوڑی وہاں گئی‘ اللہ پاک سے دعائیں مانگتی رہی لیکن آپ کو اک نظر نہ دیکھ سکی‘ آپ سے نہ کچھ پوچھ سکی‘ نہ کچھ کہہ سکی‘ میرے شوہر نے دنیا لینے بھیجا تھا میں تو نور مانگ بیٹھی‘ اللہ کی محبت کا اظہار کریا اور آپ نے چند تحفے عطا فرمائے کہ باوضو رہنا‘ کشف المحجوب کے درس سننا‘ درود ابراہیمی لاکھوں کی تعداد میں پڑھنا۔ ملاقات صرف چند منٹ پر مشتمل تھی لیکن دل میں اک مٹھاس‘ اک نور پیدا ہوگیا۔ آپ یقین کریں حضرت جی یہ چند منٹ مجھے میری زندگی اور آخرت دے گئے‘ پتہ نہیں اگر آپ کی توجہ چند منٹ میں نور بھرسکتی ہے تو میں تو ساری زندگی آپ کے عقیدت میں گزار دوں‘ اللہ پاک کا نور لیتی رہوں‘ حضور نبی کریم ﷺ کی سچی پرخلوص محبت لیتی رہوں‘ آپ کے درس نے مجھے دنیا میں رہنا سکھایا اور کشف المحجوب نے اللہ پاک سے متعارف کرایا‘ اس اللہ پاک نے آپ کے لہجے سے آپ کی آواز سے دل میں اپنی محبت کا اک قطرہ ڈال دیا‘ اس اللہ پاک کی محبت نے مجھے آپ تک پہنچا دیا‘ آپ جو رمضان میں روز صدقے کا عمل بتایا تھا اس دن سے آج تک اور انشاء اللہ مرتے دم تک روزانہ کی بنیاد پر صدقہ نکالتی ہوں جتنی اللہ توفیق دے اور نیت میں ساتھ یہ دعا بھی شامل ہوتی ہے کہ میرے دل میں آپ کی عقیدت اور محبت پیدا ہوجائے اور اللہ پاک نے اس صدقے سے بے پناہ سکون‘
خیروبرکت اور عافیت کا بہت نظام چلایا ہے۔ راستے کھلنے لگے ہیں‘ آپ سے عقیدت زیادہ ہوگئی ہے‘ جب میں آپ سے ملنے آئی تھی اور باہر کی کھڑکی سےآپ کو دیکھا تو بس دیکھتی ہی رہ گئی‘ سوچا اللہ والے تو ایسے ہی ہوتے ہیں‘ درود ابراہیمی ہروقت زبان پر جاری ہے‘ دل بہت پرسکون ہے اور اللہ کے بعد پورا پورا یقین ہے کہ اللہ پاک مجھے تسبیح خانہ سے جو عطا فرمائیں گے وہ کہیں سے نہیں ملے گا‘ مجھے انشاء اللہ تسبیح خانہ کی دعائیں لگیں گی کیونکہ میں عبقری، آپ اور تسبیح خانہ کیلئے بہت دعائیں کرتی ہوں‘ آپ نے درس میں کہا تھا دعا میں کہ اللہ جو تسبیح خانہ کیلئے یاحفیظ یاسلام کا ورد کرتے ہیں ان کو خیریں عطا فرما، تب سے میں نے بھی اس ورد کو عبقری کیلئے کرنا شروع کردیا ہے تاکہ آپ کی دعا مجھے بھی لگ جائے۔ بس میری ایک ہی تمنا ہے کہ مجھے جو فیض مل رہا ہے اللہ پاک اس کی پوری پوری قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میرا اور میری نسلوں کا تعلق تسبیح خانہ سے ہمیشہ جوڑے رکھے۔ اللہ پاک آپ کو نور سے مالامال فرمادے آمین۔ (س،م)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں