محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تلبینہ کے بارے میں آپ کے درس سے سنا۔ اس سے اگلے دن ہی تلبینہ کا سامان گھر لے آئی اور بنایا اور الحمدللہ بہت فائدہ پایا۔ آپ نےد رس میں فرمایا تھا کہ تلبینہ پیتے وقت خالص یہی نیت ہو کہ یہ سنت رسول ﷺ ہے ۔ تلبینہ کے ایک دو دفعہ کے استعمال سے ہی صحت میں بہتری محسوس ہوئی‘ امی کو گھٹنوں میں درد رہتا تھا جب سے تلبینہ شروع کیا ہے گھٹنوں کا درد بہت کم ہوگیا ہے‘ میں خود تلبینہ پینے کے بعد خود کو بہت ایکٹو محسوس کرتی ہوں۔طریقہ: جَو کا آٹا دو بڑے چمچ بھرے ہوئے‘ ایک کپ تازہ پانی میں گھولیں برتن میں دو کپ پانی تیز گرم کریں۔ اس گرم پانی میں جَو کے آٹے کا گھولا ہوا کپ ڈال کر صرف پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلاتے رہیں پھر اتار کر اس کو ٹھنڈا کریں ہلکا گرم ہو تو اس میں شہد حسب ذائقہ مکس کریں اور پھر اسی میں دو کپ دودھ نیم گرم (یعنی پہلے سے ابال کر اس کو ہلکا نیم گرم کرلیا گیا ہو) ملا کر خوب مکس کریں۔تلبینہ تیار ہے۔ چمچ سے کھائیں یا گھونٹ گھونٹ پئیں۔(رافعہ حسین‘ سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں