چہرے پرکیل مہاسوں کو ختم کرنے کیلئے نیم کے تھوڑےسے پتے لے کر کچل لیں اور ملتانی مٹی بھگو کر اس میں شامل کردیں اور اسے اچھی طرح ملا کر پیسٹ کی صورت تیار کرلیں اور اس کا روزانہ چہرے پر لیپ کریں‘ استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
خوبصورت اور پُرکشش نظر آنا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن آج کل یہ خیال عام ہے کہ شخصیت کی خوبصورتی صرف بیوٹی پارلرز کی ہی مرہون منت ہے۔ ایسے میں وہ خواتین جن کی مالی حیثیت انہیں بیوٹی پارلر سے فیض یاب ہونے کی اجازت نہیں دیتی وہ اپنا دل مسوس کر رہ جاتی ہیں۔ افسردہ نہ ہوں۔ یہ خیال غلط ہے۔ ہمارے اردگرد ہمارے گھر میں ہی بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ان کا استعمال ہمیں معلوم ہی نہیں۔ اگر ہمیں معلوم ہوجائے کہ گھر میں موجود روز مرہ استعمال کی چیزیں اپنے اندر خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے کتنے زیادہ خواص رکھتی ہیں تو پھر یقین کیجئے کہ بیوٹی پارلرز کا تو کاروبار ہی بند ہوجائے۔آئیے! ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کو کس طرح آپ اپنی شخصیت اورچہرے کو جاذب نظر بنانے کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔
جلد کی چمک کیلئے: چہرے اور بازوؤں کی جلد کی رنگت میں نکھار لانے کیلئے ناریل کا تیل‘ ٹماٹر کا رس اور پسی ہوئی ہلدی ایک ہی وزن لے کر تینوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں۔ روزانہ سونے سے پہلے پیسٹ سے چہرے اور بازوؤں پر لگا کر مساج کریں اور تقریباً آدھ پون گھنٹے کے بعد اسے قابل برداشت ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ چند دن کے استعمال سے ہی جلد صاف اور گوری ہونے کے ساتھ ساتھ چمکنے بھی لگے گی۔ دہی ایک چائے کا چمچ، ناریل کا تیل ایک چائے کا چمچ‘ دودھ ایک چائے کا چمچ اور چٹکی بھر پسی ہلدی لے کر انہیں اچھی طرح یک جان کرلیں جب یہ پیسٹ کی صورت اختیارکرلے تو اسے چہرے اور گردن پر لگا کر کچھ دیر مساج کریں اور وقتِ کلینزنگ اسی طریقے سے پیسٹ تیار کرکے استعمال کریں۔ استعمال کے آدھ گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ اور گردن دھولیں کچھ ہی دنوں کے استعمال سے فرق صاف نظر آنے لگے گا۔
صحت مند اور چمکدار ناخن: خواتین کے ہاتھوں کے ناخن عموماً گھریلو کام کاج کے دوران ٹوٹ جاتے ہیں‘ انہیں صحت مند، مضبوط اور چمکدار بنانے کیلئے لیموں بہترین چیز ہے۔ لیموں استعمال کرنے کے بعد اس کا بچا ہوا رس اور ریشوں والے حصے سے روزانہ ناخنوں پر مساج کریں۔ اس طرح یہ مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔ یہ عمل جاری رکھا جائے تو ناخن ٹوٹنے کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔
کیل مہاسوں سے بچاؤ: کیل مہاسوں سے بچنے اور چہرے کی شفاف جلد کیلئے چھلے ہوئے آلو کا عرق ایک چائے کا چمچ لے کر اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں اور اس پیسٹ سے چہرے پر مساج کریں۔ یہ عمل روزانہ کریں اور لگانے کے ایک گھنٹے کےبعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں (چاہے تو رات بھر لگا رہنے دیں)۔
کیل مہاسوں سے بچاؤ: کیل مہاسوں سے بچنے اور چہرے کی شفاف جلد کیلئے چھلے ہوئے آلو کا عرق ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کرلیں اور اس پیسٹ سے چہرے پر مساج کریں۔ یہ عمل روزانہ کریں اور لگانے کے ایک گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں (چاہے تو رات بھر لگا رہنے دیں) یہ عمل ر وزانہ کریں تو نہ صرف چہرے کی جلد صاف ہوجائے گی بلکہ دن بھر چہرے پرپڑنے والی گرد کو بھی مساموں میں جمع ہونے کا موقع نہیں ملے گا، کیل مہاسے انہیں مسام کے بند ہونےکے بعد پیدا ہوتے ہیں اور اچھے خاصے چہرے کو گہن لگ جاتا ہے۔ مذکورہ بالا عمل سے چہرے کی کشش میں بھی اضافہ ہوگا۔ چہرے پرکیل مہاسوں کو ختم کرنے کیلئے نیم کے تھوڑےسے پتے لے کر کچل لیں اور ملتانی مٹی بھگو کر اس میں شامل کردیں اور اسے اچھی طرح ملا کر پیسٹ کی صورت تیار کرلیں اور اس کا روزانہ چہرے پر لیپ کریں‘ استعمال کے پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ چند دن کے متواتر استعمال سے کیل، مہاسے مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے۔
بالوں کی چمک: ایک کنو کا عرق نکال لیں اور اس میں حسب ضرورت پانی (بہت زیادہ مقدار نہیں ہونی چاہیے) پانچ قطرے شہد اور پانچ قطرے عرق صندل ملا کر اچھی طرح لگالیں پندرہ بیس منٹ بعد پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھولیں‘ بال چمکدار ہوجائیں گے اور ان میں سے بھینی بھینی سی مہک آنے لگے گی۔ یہ عمل کم از کم ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔ہونٹوں کے اطراف سیاہی: ہونٹوں کے اطراف کی جلد سیاہ ہونے لگے تو اس سے ہونٹوں اور ان پر لگی لپ اسٹک کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔ اس سیاہی کو ختم کرنے کیلئے صندل کی لکڑی کا پاؤڈر، بادام کی گری کا پاؤڈر ہم وزن لے کر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر پیسٹ تیار کرلیں اور اس سے مساج کریں اور تقریباً آدھ گھنٹے کے بعد منہ دھولیں۔ ایک ہفتے کے استعمال سے ہی سیاہی سے چھٹکارا مل جائے گا۔ہونٹوں کی نمی: ہونٹ کٹے پھٹے یا خشک ہوں تو ان کی قدرتی نمی بحال کرنے کے لیے ناریل کا تیل دو چمچ، تھوڑا سا لیموں کا رس، تین قطرے لیمن آئل اور ایک چائے کا چمچBeeswax لے کر کسی برتن میں ہلکا سا گرم کرلیں۔ جب یہ اجزا باہم یک جان ہوجائیں تو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور اس سے ہونٹوں پر مساج کریں۔ ہونٹ خوبصورت ہوجائیں گے اور ان کی خشکی ختم ہوجائے گی۔
آنکھوں کی تھکن دور کریں:آنکھوں میں تھکن محسوس ہو تو آنکھیں موند کر پپوٹوں کی کچھ دیر تک برف کی ٹکڑیوں سے ٹکور کریں اور ذہن کو خالی چھوڑ دیں‘ آدھے گھنٹے کے اندر اندر آنکھوں کی تھکن غائب ہوجائےگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں