ھوالشافی: ایک گلاس نیم گرم دودھ میں گلقند دو چمچ اور سونف ایک چمچ ڈال کر مکس کریں اور پی لیں‘ یا سونف اورگلقند مکس کرکے کھالیں۔ بہتر ہے کہ پہلے سونف کو دودھ میں ڈال کر ابال لیں تاکہ سونف کا عرق نکل جائے اگر چبا سکتے ہیں تو پھر ایسے ڈال لیں‘ بہت کارآمد نسخہ ہے۔ مجھے قبض کی شکایت رہتی تھی بلکہ ہمارے گھر تقریباً سب کوقبض تھی‘ یہ ٹوٹکہ میری دادی جان کا بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار مجھے کہا روزانہ رات سونے سے پہلے گرم دودھ میں دو چمچ گلقند اور ساتھ سونف ڈال لیں اور دونوں کو چبا لیں‘ یہ ٹوٹکہ تین دن لگاتار کریں‘ میں نے کیا‘ اللہ کا شکر مجھے سکون آگیا‘ اب گلقند گھر میں منگوا کر رکھی ہے‘ سونف تو ویسے بھی گھر میں ہوتی ہے‘ آپ بھی استعمال کریں‘ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔طاقت کیلئے عجب نسخہ: کوڑتمہ کا مربہ آدھ پاؤ‘ آملے کا مربہ ایک پاؤ‘ سیب کا مربہ ایک پاؤ‘ چاندی کے ورق بیس روپے‘ سنگھاڑے پندرہ روپے‘ بادام ایک پاؤ‘ سفید موصلی پچیس روپے‘ چھوٹی الائچی پندرہ روپے تمام چیزیں مکس کرکے صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ کھائیں۔ پیٹ کے ہر مرض کا علاج: اسپغول کا چھلکا پچاس گرام‘ کلونجی پچاس گرام‘ خالص شہد دو سوگرام‘ تمام اشیاء کو مکس کرکے صاف ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ روزانہ ایک چمچ استعمال کریں۔ پیٹ کے تمام امراض اور موٹاپے سے نجات کا آزمودہ علاج ہے۔ (م۔م، بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں