بات پولیس تک پہنچی اور ہم ماں بیٹیوں کو روزانہ پولیس سٹیشن کے دھکے کھانے کو ملتے۔ ہمارے خونی رشتہ دار جائیداد کی خاطر ہمارے خون کے پیاسے بن گئے‘ ہم عورتوں کا خدا کی ذات کے سوا کوئی نہ تھا‘ پولیس والے ہم عورتوں کی سنتے ہی نہ تھے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کسی عبقری ہدیہ کیا‘ پڑھا، مجھے کافی اچھا نہیں بہت اچھا لگا۔ جہاں اس کے باقی مضامین بہت اچھے ہیں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی تو کیا ہی بات ہے۔ اس مضمون میں میں نے یاقہار کا وظیفہ دیکھا جو علامہ لاہوتی صاحب نے بتایا تھا کہ کس طرح سے اس کے حروف کو اکتالیس بار لکھ کر گھر میں لٹکانا ہے یا تعویذ بنا کر گلے میں ڈالنا ہے۔ میں نے تعویذ بنا کر گلے میں ڈالا کیونکہ کوئی نہ کوئی چیز مجھ پرآجاتی تھی جو مجھے بے حد پریشان کرتی تھی۔ ایک دفعہ میں کچن میں کام کررہی تھی کہ الماری کا شیشہ اترا اور میرے سر پر لگا شیشہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا مگر الحمدللہ میرے سر پر خراش تک نہ آئی۔ یہ سب اللہ کی رحمت اور کا کمال تھا۔ میں نے گھر کے ہر کمرے میں اس کا نقش لگایا ہوا ہے‘ اس کا ورد بھی ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کرتی ہوں۔ اکثر سوتی ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی وزن آگیا ہے میرے منہ پر یا سینے پر، میں آیۃ الکرسی اور کا ورد رکھتی ہوں تو وہ پیچھے ہٹتی جاتی ہے۔ جب میں نے کا ورد شروع کیا تو خواب میں دیکھا بہت سی بلائیں میری طرف آرہی ہیں جوکہ خوفناک شکل کی ہیں وہ جیسے ہی تیزی سے میری طرف آتی ہیں میں جلدی جلدی اونچی آواز میں پڑھنا شروع کردیتی ہوں‘ وہ بھاگ جاتی ہیں۔ میرے یَاقَہَّارُ سے بہت سے رکے ہوئے کام ہوگئے۔ اللہ کی قربت بہت زیادہ نصیب ہوئی۔ (رقیہ خادم)
کلمہ کے نصاب سے بے پناہ فوائد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بے پناہ مسائل میں مبتلا تھی۔ عبقری پڑھا تو اس سے موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف پڑھ کر ایک حوصلہ ملا۔ میں نے اس میں سے پڑھ کر کلمہ کا نصاب پڑھنا شروع کردیا‘ کلمہ کا نصاب جب سے پڑھنا شروع کیا ہے بہت سکون ملا ہے اور اب بھی جاری ہے۔ اب تک کلمہ کے تین نصاب پڑھ چکی ہوں اور اس سے مسائل بہت زیادہ حل ہوچکے ہیں۔ میں نے اس سے پہلے بھی بعض کتب و رسائل سے دیکھ کر بہت سے وظائف شروع کیے مگر مجھے کسی سے بھی کوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا مگر جب سے کلمہ کا نصاب پڑھنا شروع کیا ہے مجھے اس سے بہت زیادہ فیض ملا ہے۔ الحمدللہ۔ میرے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ ہمارے اپنوں نے میری والدہ کی تمام جمع پونجی زیورات‘ قیمتی کاغذات چوری کرلیے اور پھر اس ذلالت کا ہمیں سامنا کرنا پڑا جو شریف گھرانوں کا مقدر نہیں ہوتی۔ بات پولیس تک پہنچی اور ہم ماں بیٹیوں کو روزانہ پولیس سٹیشن کے دھکے کھانے کو ملتے۔ ہمارے خونی رشتہ دار جائیداد کی خاطر ہمارے خون کے پیاسے بن گئے‘ ہم عورتوں کا خدا کی ذات کے سوا کوئی نہ تھا‘ پولیس والے ہم عورتوں کی سنتے ہی نہ تھے‘ مہینے کا ڈبل خرچہ پولیس والوں کی جیب میں چلاگیا سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ ملزموں نے ہمارے پیچھے غنڈے لگادئیے کہ ہمیں جان سے مار دیا جائے ادھرتھانہ میں ذلیل کرواتے‘ دھمکیاں دلواتے‘ تنگ آکر ذہن میں آیا کہ کلمہ کا نصاب پڑھوں‘ میں نے محمدرسول اللہ کا ورد جاری رکھا اور چند دن بعد ہی پولیس نے والوں نے ہمیں ہمارے زیورات واپس دلوادئیے۔ (ط۔ن)
موتی مسجد کے جنات نے کہا : ہم تمہارے ساتھ ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘میں بہت سے مسائل میں گھری ہوئی تھی مگر جب سے عبقری رسالہ اور اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف پڑھنا شروع کیے ہیں میری تمام پریشانیوں کا حل ملنا شروع ہوگیا ہے۔ پھر میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھا‘ جب آپ کا جوابی لفافہ ملا تو بھابھی میرے پاس آئی اور بولی کہ تمہارے مسئلے کا حل آگیا۔میں اپنے مسئلے کے حل کیلئے دو مرتبہ اپنی خالہ کے ساتھ موتی مسجد بھی گئی۔چند دن بعد ہی میری خالہ نے مجھے خواب سنایا کہ مجھے موتی مسجد کے بونے جنات ملے تھے وہ کہہ رہے تھے کہ ’’میں ان کی ذمہ داری ہوں ‘‘ اس کے بعد ایک خواب مجھے بھی آیا جس میں مجھے صحابی بابا ملے‘ وہ مجھے نظر تو نہ آئے مگر ان کی آواز صاف سنائی دی۔ وہ یوں بول رہے تھے کہ تم تیاری رکھو‘تم جو چاہتی ہو وہ جلدہوجائے گا۔ میں پوچھا آپ کون ہیں تو آواز آئی یہ صحابی بابا ہیں۔ مگر میں نہیں جانتی کہ وہ صحابی بابا تھے یا کوئی اور۔ پھر مجھے خواب آیا کہ میری ایک رشتہ دار آئیں اور کہنے لگیں کہ ہم تمہاری چاہت کبھی پوری نہیںہونے دیں گے‘ میں نے انہیں کہا کہ میں اللہ پر یقین رکھتی ہوں اور اپنی پڑھائی پر بھی‘ مجھے ان وظائف کے ذریعے ضرور منزل ملے گی۔ پھر ایک خواب آیا کہ تین آدمی ہیں‘ ان میں سے ایک تو اشار ہ ہوا کہ یہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ہیں‘ دوسرے صحابی بابا اور تیسرے حاجی صاحب ہیں اور ان تینوں نے کہا کہ تمہارا کام حج کے بعد ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ مجھے ایک مرتبہ بلی کے روپ میں جن ملا‘ اس کی آنکھوں میں عجیب سی کشش تھی میں نے اس کو کہا کہ اگر تو جن ہے تو یہاں سے چلی جا میں نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی اور وہ بلی نما جن وہاں سے چلا گیا۔ آپ میری یہ باتیں عبقری میں چھاپ دیں۔ شکریہ! (ک۔ک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں