Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت غوث لاہوریؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

اگر کسی شخص کے معدہ میں شدید درد ہوتا ہو اور وہ انتہائی تکلیف محسوس کرتا ہو اور اسے کسی طور بھی چین نہ آتا ہو تو اس کیلئے یہ آیت باوضو چینی کی پلیٹ پر پانی میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور مریض کو روزانہ صبح نہارمنہ وہ پلیٹ پانی سے صاف کرکے وہ پانی پلائے۔

بند ماہواری کھولنے کا عمل
اگر کسی عورت کی ماہواری بند ہے جس کے سبب اس کو ہسٹریا کے دورے پڑتے ہیں یا دماغ بھاری رہتا ہے۔ دل گھبراتا ہے تو اس کیلئے اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کےبعد سات مرتبہ سورۂ بینہ (پارہ30) پڑھیں آخر میں گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر گائے کے ایک پاؤ تازہ دودھ پر دم کرکے پی لیں۔ اگر عورت خود پڑنا نہ جانتی ہو تو کسی دوسرے سے پڑھوا کر دم کراکے پی لے۔ مسلسل تین ماہ یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ماہواری کی رکاوٹ یا بندش کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔
بھاگے ہوئے یا چور کو واپس لانا
یہ عمل بھاگے ہوئے کو واپس لانے اور چور کو واپس لوٹانے میں بہت کامیاب ہے۔ چمڑے کا ایک ٹکڑا لیں یا کدو کا چھلکا سوکھا ہوا لے کر اسے صاف کرکے اور اس کو لکھنے کے قابل بنالیں۔ اندھیری اور تنہا جگہ میں بیٹھ کر جہاں کوئی دوسرا نہ ہو‘ پرکار سے ایک دائرہ اس پر کھینچے اور دائرہ کے درمیان درج ذیل آیات کو باوضو لکھیں۔ پھر بھاگے ہوئے یا چور کا نام اس کی والدہ یا والد کے نام کے ساتھ لکھے اور ایسی اندھیری کوٹھڑی میں رکھ دے یا دفن کردے جہاں کسی کا پاؤں نہ پڑے۔ جب بھاگا ہوا یا چور آجائے اس کو نکال کر کنویں‘ نہر‘ دریا‘ سمندر‘ جھیل میں پتھر باندھ کر ڈال دے۔ ورنہ بھاگنے والا پھر بھاگ جائے گا اور چور جگہ جگہ بھاگتا پھرے گا۔ اس سے اس کو تکلیف ہوگی۔ وہ آیات یہ ہیں:۔

حافظہ اور یادداشت کیلئے
حافظہ کی مضبوطی اور پکی یادداشت کیلئے سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 7،8،9 (جو کہ ھوالذی انزل سے شروع ہوکر لایخلف المیعاد پر ختم ہوتی ہیں)باوضو ایک کاغذ پر لکھیں اور موم جامہ کرکے گلے میںباندھ لیں یا مرد ہے تودائیں بازو پر باندھے اگر عورت ہے تو بائیں بازو پر باندھ لے اور بچہ کے گلے میں باندھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ حافظہ مضبوط ہوگا۔ انہی آیات کو باوضو تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے کمزور حافظہ والے کو روزانہ پلایا کریں تو حافظہ مضبوط ہوگا۔
نیک فطرت اور خوش قسمت بچہ کیلئے
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے گھر جو بچہ پیدا ہو وہ نیک صالح اور اچھی عادت کا ہو اور اس کا نصیب اچھا ہو اور حمل کے دوران عورت کو کوئی تکلیف نہ ہو اور حمل ضائع ہونے سے محفوظ رہے۔ اس کیلئے عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو ہرن کی کھال پر سورۂ آل عمران کی آیات نمبر 35،36،37 لکھ کر موم جامہ کرکے عورت کی بائیں کوکھ پر باندھ دیں اور جب بچہ خیریت کے ساتھ پیدا ہوجائے تو اسی نقش کو کھول کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ خوش اخلاق‘ بانصیب اور لمبی عمر کا ہوگا۔ اسی طرح ان آیات کو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے باوضو یہ آیات لوہے یا تانبے کی تختی پر لکھ کر اوپر پلاسٹک کوٹنگ کراکے بچہ کے گلے میں باندھ دیں تو بچہ رونے، ضد کرنے، اکڑنے سے محفوظ رہے گا۔ ماں کا دودھ آسانی سے پیے گا اور نظر بد سے محفوظ رہے گا اور بچہ تھوڑے دودھ پر صبر کرے گا۔ بچہ خوش اخلاق ہوگا۔
قوت وطاقت کیلئے عمل
اگر کوئی شخص اپنی قوت میں کمی محسوس کرتا ہے تو اسے یہ عمل کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ تعالیٰ طاقت و قوت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ عمل یہ ہے: ایک سانس میں پندرہ مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھے اور اسی دوران بدن پر ہاتھ پھیرتا جائے جب پندرہ مرتبہ کہہ لے تو اپنے بدن پر پھونک مارے۔ یہ عمل سات مرتبہ کرنا ہے۔ اس عمل کو چالیس دن مسلسل بلاناغہ کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ بے پناہ قوت کا مالک بن جائے گا۔
دیمک سے نجات حاصل کرنا
اگر گھر کی چوکھٹوں، کھڑکیوں یا لکڑی کی چیزوں یا لکڑی کے شہتیروں میں دیمک لگ کر انہیں ناکارہ بناتی ہے اور بار بار ادویات چھڑکنے اور اس کو دور کرنے کے باوجود تمام لکڑی کی چیزوں کو تباہ کررہی ہے تو اس کے لیے روزانہ سورہ مطففین پڑھ کر دیمک کے نکلنے کے سوراخوں پر دم کردیا کریں اور پانی پر دم کرکے گھر کے تمام کونوں میں اس کا چھڑکاؤ کردیا کریں یعنی ہلکا ہلکا چھڑکا کریں۔
اولاد کو نیک اور صالح بنانے کیلئے
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کی اولاد کی اُٹھان نیکی اور اچھائی پر ہو۔ ان میں شرارت اور گناہوں سے نفرت پیدا ہوجائے اور نماز کی پابندی، دینی رجحان میں اضافہ اور شرافت اور بھلائی کےجذبات پیدا ہوں تو اس کیلئے روزانہ ایک سو ایک مرتبہ درج ذیل آیت باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے بچوں کو وہ پانی کسی وقت پلادیا کریں۔ اگر بچے دور ہوں اور ان کو پانی پلانا ممکن نہ ہو تو روزانہ اکتالیس مرتبہ اس آیت کو پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد نیکی اور صلاح پر پروان چڑھے گی اور والدین کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ وہ آیت یہ ہے: رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ﴿آل عمران ۳۸﴾
معدہ کے درد سے نجات
اگر کسی شخص کے معدہ میں شدید درد ہوتا ہو اور وہ انتہائی تکلیف محسوس کرتا ہو اور اسے کسی طور بھی چین نہ آتا ہو تو اس کیلئے یہ آیت باوضو چینی کی پلیٹ پر پانی میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور مریض کو روزانہ صبح نہارمنہ وہ پلیٹ پانی سے صاف کرکے وہ پانی پلائے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک مریض صحیح نہ ہوجائے۔ وہ آیت یہ ہے:۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 313 reviews.