Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشائخ طریقت سختیاں کیوں سہتے ہیں؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

حضرت شیخ علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پچھلے کئی دن سے ایک الجھن میںمبتلا تھے‘ منصب ولایت کی تکمیل اور فریضہ تبلیغِ دین کی ادائیگی میں سب سے زیادہ کس شے کی ضرورت ہوتی ہے؟ انہوں نے ایک طویل اور ان تھک مجاہدہ کیا لیکن گرہ نہ کھل سکی‘ آخری اسی پریشانی کے عالم میں خراسان کی طرف روانہ ہوئے۔ ایک رات ایک گاؤں میں قیام ہوا‘ وہاں ایک خانقاہ بھی تھی جس میں رسم پرست افراد کا ایک گروہ رہتا تھا۔ شیخ نے سنت کے مطابق سادہ کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے‘ ان افراد نے دیکھا تو کہنے لگے: ’’ یہ شخص ہم میں سے نہیں ہے‘‘ حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ واقعی ان میں سے نہ تھے‘ مگر خانقاہ میں ٹھہرے بغیر چارہ نہ تھا‘ ان لوگوں نے انہیں نچلی منزل میں جگہ دی اور خود بالائی منزل میں چلے گئے‘ شیخ رحمہ اللہ علیہ کو سوکھی روٹی کے کچھ ٹکڑے بھجوائے اور خود عمدہ اور نفیس چیزیں کھانے لگے‘ ساتھ ہی ساتھ شیخ رحمۃ اللہ علیہ پر طنز کرتے جاتے‘ کھانے کے بعد خربوزوں کا ایک بڑا ٹوکرا اٹھالائے اور شیخ رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ ایک عجیب حرکت شروع کردی‘ خربوزے کھاتے اور چھلکے شیخ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف پھینکتے۔ پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ بڑے پریشان ہوئے‘ دل میں کہنے لگے: یاخدایا اگر ان لوگوں کا لباس‘ تیرے دوستوں کا سانہ ہوتا تو میں ان کی یہ حرکتیں کبھی برداشت نہ کرتا۔ وہ لوگ اپنے شغل میں ہمہ تن مصروف تھے۔ ادھر حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے دل پر رنج و اضطراب کی عجب کیفیت طاری تھی۔ ان کی طعن و تشنیع اور بدتہذیبی سے خون کھول اٹھتا‘ مگر پھر یوں محسوس ہوا جیسے کوئی صبرو تحمل کی تلقین کررہا ہے اور کہہ رہا ہے یہی تو انبیاء اور اولیاء کی عظیم الشان سنت ہے کوئی دکھ دے تو انسان نہایت صبر کے ساتھ اسے برداشت کرے اور پھر ان کا دل فرحت و انبساط سے معمور ہوگیا‘ ان کی الجھن دور ہوگئی اور وہ راز منکشف ہوگیا جس کیلئے وہ ایک عرصہ سے بے چین چلے آتے تھے۔ علی الصبح وہ اٹھے اور اپنے وطن کی طرف روانہ ہوگئے۔ نو دریافت شدہ راز آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زبان اقدس پر تھا۔ آپ فرما رہے تھے: اب میں سمجھا مشائخ طریقت جاہلوں کی سختیاں کیوں سہتے چلے آئے ہیں‘‘

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 331 reviews.