Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مورنگا کی چائے سے ہائی بلڈپریشر فوری نارمل کیجئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

بینائی کیلئے مفید ہے جسمانی زائد چربی کو جلاتا ہے اور وزن کنٹرول رکھتا ہے، ملیریا کے پیراسائٹ مارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دن میں دو دفعہ صبح و شام اس کی چائے استعمال کی جائے۔ مورنگا کی چائے پیتے وقت اپنا شوگرلیول روزانہ چیک کریں یہ شوگر لیول نارمل ہوجائے تو اس کا استعمال کم کردیں۔

’’مورنگا‘‘ درخت کے بارے معموملات ارسال خدمت ہیں۔ جوکہ کینسر، ہیپاٹائٹس سی، شوگر، موٹاپا کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ تفصیلات خود ملاحظہ فرمائیں۔ میرے ایک دوست نے اوکاڑہ میں اس کے دو درخت لگائے ہوئے ہیں، اس کے فوائد کے بارے کچھ معلومات حاصل کرکے قارئین عبقری کی خدمت میں بھجوارہا ہوں، شرف قبولیت بخشیں۔ جب کینسر اور ہیپاٹائٹس سی کے تمام علاج ناکام ہوجائیں: جب کینسر اور ہیپاٹائٹس سی کے تمام علاج ناکام ہوجائیں کسی دوائی سے بہتری نہ آرہی ہوتو اس وقت اللہ تعالیٰ کا نام لے کر Moringa کے پتے اور پھلیاں لے کر ان کی چائے پلاتے رہیں ان شاء اللہ صحت کاملہ نصیب ہوگی۔ مورنگا ایک درخت کا نام ہے جس کے پودے خال خال نرسریوں سے مل سکتے ہیں، ذہنی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے بلڈ شوگر کو نارمل سطح پر لاتا ہے، بھوک لگاتا ہے، زخموں کو ختم کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے، نظام انہضام میں مدد کرتا ہے، کینسر اور ہیپاٹائٹس کا آخری علاج ہے۔ اب اس کے پتوں، بیج اور تیل کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
مورنگا کے پتے: مورنگا کے پتوں میں تمام امیسوایسڈز پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن اے بی سی ڈی کمپلیکس، وٹامن کے موجود ہیں اس میں زنگ اور سلینیم عناصر کے علاوہ مارکو اور مائیکروعناصر موجود ہوتے ہیں۔ 18 وٹامن اور 8 منزلہ کثیف حالت میں ملتے ہیں۔ شیر خوار بچوں اور بڑوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے، اس میں 47 اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جوکہ کینسر کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ بلڈ شوگر اور شوگر کے زخموں کو ٹھیک کرنے میں ممدومعاون ہے انسانی جسم میں ہارمونز کی تعداد کو متوازن رکھتا ہے بینائی کیلئے مفید ہے جسمانی زائد چربی کو جلاتا ہے اور وزن کنٹرول رکھتا ہے، ملیریا کے پیراسائٹ مارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دن میں دو دفعہ صبح و شام اس کی چائے استعمال کی جائے۔ مورنگا کی چائے پیتے وقت اپنا شوگرلیول روزانہ چیک کریں یہ شوگر لیول نارمل ہوجائے تو اس کا استعمال کم کردیں۔
مورنگا کاتیل: انسانی عمر بڑھاتا ہے، بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے، زخموں کو درست کرنے اور کیڑوں کو کاٹنے سے درد کو دور کرتا ہے، چھاتی کے مسائل اور گلے کے انفیکشن کیلئے مفید ہے۔ فوڈ انڈسٹری میں بطور Preseravative استعمال ہوتا ہے۔ مورنگا کے بیج: جلے ہوئے جسم کی اصلاح کرتا ہے، السر میں مفید ہے، ملیریا اور معدہ کے درد میں مفید ہے، عورتوں میں بچے پیدا کرنی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، جلدی ٹیومر کا علاج ہے، خونی و بادی بواسیر کو ختم کرتا ہے، جسم کی زائد چربی کو نارمل کرتا ہے۔ طریقہ استعمال: بیج کا ایک دانہ صبح کو اور ایک دانہ شام کو چباکر کھائیں۔
ہیپٹاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے خوشخبری: جو لوگ دیسی علاج کی بجائے انٹرفیرون انجکشن کے ذریعے ہیپاٹائٹس کا علاج کروارہے تھے ان لوگوں کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ طبی ماہرین اور سائنس دانوں نے اس موذی مرض کیلئے ایک نئی دوا Sovaldi (سوویل ڈی) گولی ایجاد کی ہے یہ گولیاں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پہنچ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اوسطاً ہر دسواں آدمی ہیپاٹائٹس کا مریض ہے اور ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی اقسام اے بی سی ڈی اور ای ہیں ان میں سے اے اور ای پانی سے پھیل رہا ہے۔ بی سی ڈی خون، سرجری، دوسرا بلیڈ استعمال کرنے، بازو پر نام لکھوانے، سرنج استعمال کرنے اور ناک کان چھدوانے سے ایک مریض سے دوسرے مریض میں منتقل ہورہا ہے۔ پاکستان میں اوسطاً ایک سے پانچ لاکھ مریض سالانہ بروقت علاج نہ ہونے پر دنیا سے رخصت ہورہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کو اس کی وجوہات اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 365 reviews.