محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اس رسالہ نے میری زندگی کا سب سےبڑا طبی مسئلہ حل کردیا۔ مجھے تو اب بھی یقین نہیں آتا کہ واقعی ایسا بھی ہوسکتا ہے اور اتنی جلدی ہوسکتا ہے۔ عبقری کے سابقہ شمارے میں ایک نسخہ آیا تھا‘ پیٹ کو کم کرنے اور قبض دور کرنے کیلئے۔ ھوالشافی: سہاگہ دو تولہ‘ اجوائن خراسانی اڑھائی تولہ‘ فلفل سیاہ بارہ تولہ‘ مصبرزرد اٹھارہ تولہ۔ تمام اشیاء کوارگندل (کوارگندل اتنی ہو کہ اس میں تمام اشیاء گوندھی جاسکیں)کے گودے میں گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور صبح و شام بعدازغذا ایک ایک گولی دودھ یا تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ نسخہ بہترین ہے۔ میری بہن نے یہ گولیاں بنائی تھیں‘ اسے بہت افاقہ ہوا تو مجھے بھی استعمال کرنے کو دیں۔ مجھے بھی بہت فائدہ ہوا۔ تقریباً دو مہینے سے میں صرف رات کو ایک گولی کھاتی ہوں۔ قبض کی شکایت ختم ہوگئی ہے لیکن گولیاں بناتے وقت دھیان رکھیں کیونکہ یہ گولیاں ساتھ جُڑجاتی ہیں۔ اسے دور دور رکھنا پڑتا ہے۔ کافی عرصہ کے بعد یہ سخت ہوتی ہیں ورنہ نرم رہتی ہیں۔ قبض کے مریضوں کوضرور یہ گولیاں کھانے کو دیں۔ بہت بہت بہت اچھا اور سستا نسخہ ہے۔ (اہلیہ عبدالغفار)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں