محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ابھی سوفٹ ویئر انجینئرنگ سے فارغ ہوا ہوں‘ میں نے پانچ ماہ پہلے اپنے اور اپنے گھر کے تمام حالات بذریعہ خط آپ کے سامنے پیش کیے تھے‘ تو آپ کی طرف سے مجھے اور میرے گھر والوں کو اس وظیفہ کو پڑھنے کیلئے کہاگیا۔ یہ وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْن صبح وشام 313 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنے کہاگیا۔ الحمدللہ! اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے ان وظائف کی برکت سے میں نے وہ کمالات دیکھے ہیں جو کہ پڑھنے سے نہیں بلکہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ میری وہ تمام تکالیف جس کی وجہ سے میں پریشان تھا اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ سب کی سب ختم ہوگئی ہیں۔ مجھے ہر جگہ رکاوٹیں اور ہر میدان میں ناکامی اور پریشانی، نظربد، میرے دماغ پر بوجھ‘ شیاطین اور جنات کے اثرات اور تکالیف‘ دل پر بوجھ‘ معدہ کا خراب ہونا‘ رزق کی بے برکتی‘ تعلقات کا خراب ہونا اور جھگڑے وغیرہ الحمدللہ سب ختم ہوگئے۔ مجھے یہ پڑھ کر اور بھی اچھا لگا کہ آپ اس وظیفے کی اجازت عام دیتے ہیں۔ اسی لیے میں اس وظیفے کا فائدہ قارئین عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں تو لاکھوں کا فائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ بنے۔ (محمدعبدالجلیل‘ یکمروت)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں