Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرا سارا مال پاک ہے گم نہیںہوسکتا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےمیرے والد صاحب قرآن مجید پر پورا پورا عمل کرتے تھے اس واقعہ کا تعلق بھی قرآن و سنت کے احکام پر عمل سے ہے۔ یہ 1953ء کی بات ہے میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا ہم سب گھروالے میری خالہ کےبیٹوں کےختنوں کی رسم میں شامل ہونے کیلئے ضلع شیخوپورہ کےایک گاؤں میں گئے تین دن کے بعد واپسی ہوئی جب ہم ابھی گاؤں سے تقریباً تین میل کے فاصلے پر تھے کہ راستہ میں تقریباً ایک سے دو فٹ پانی کھڑا تھا‘ ہم کو اسی پانی سے گزر کر جانا تھا لہٰذا والد صاحب کے حکم پر مرد حضرات آگےآگے اور خواتین پیچھے پیچھے پانی سے گزررہی تھیں۔ اس زمانے میں دیہاتی لوگ دھوتی کا استعمال کیا کرتے تھے۔ میری بہن کی دائیں جانب جیب سے سارا زیور بمعہ ڈبیا پانی میں گرگیا ہم سب گھر پہنچ گئے‘ تقریباً رات
دس گیارہ بجے سارا سامان چیک کرنے پر علم ہوا کہ سسرالی سارا زیور گم ہوچکا ہے ادھر ادھر تلاش بسیار کے بعد نہ ملا تو والد صاحب نے فرمایا کہ میرا سارا مال پاک ہے گم نہیں ہوسکتا صرف اللہ جل شانہٗ سے دعا مانگیں‘ اللہ تعالیٰ کرم فرمائے گا پوری رات بڑی بے چینی اور اللہ سے دعائیں مانگتے گزرگئی‘ صبح سویرے میں نے سکول جانا تھا میرے والدصاحب بھی میرےساتھ چل دئیے‘ ہم پانی کے کنارے کنارے جارہے تھے کہ تقریباً سو گھوڑوں اور کچھ پیدل لوگوں پر مشتمل ایک بارات ہمارے پاس سے گزرگئی ہم بھی اس کےپیچھے پیچھے ادھر اُدھر دیکھتے ہوئے جارہے تھے اچانک میں نے جنگلی گوبر کو ٹھوکر لگائی اللہ جل شانہٗ کی قدرت کہ اس کے نیچے ڈبیہ پڑی ہوئی تھی کھول کر دیکھا سارا زیور موجود تھا۔ میرے والد صاحب نے سجدہ شکر ادا کیا اور اللہ کی راہ میں صدقہ بھی دیا اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں پر اپنا فضل و کرم تاقیامت قائم ودائم رکھے۔ آمین ثم آمین۔ (محمد شبیر گوندل‘ حافظ آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 404 reviews.