میرے ایک جاننے والے دوست ہیں‘ جو کہ کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور چائےبیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ان کے جوڑوں میں اکثر درد رہتا تھا‘ بڑے بڑے ڈاکٹر اور حکیموں سے دوائی لے کر عاجز آچکا تھا‘ مگر دردنے نام نہ لیا جانے کا۔ اچانک انہیں ایک رات خیالات میں گم اپنی دادی اماں کی بات یاد آگئی کہ میری دادی اماں اپنی کمر پر یہ عمل کرتی تو اسے کمر کے درد سے نجات مل جاتی۔ رات کو جیسے کیسے کٹ گئی مگر خیال اور درد جوڑوں میں موجود تھا۔ صبح اٹھ کر اس نے میڈیکل سٹور سے مطلوبہ چیز خریدی اورجوڑوں پر چپکا دیا۔ کیونکہ چائے پہنچانے کیلئے وہ کبھی اس دکان پر کبھی اس دکان پر بھاگتا‘ جب عصر کا وقت ہوتا تو درد میں مبتلا ہوجاتا مگر جب اس نے مطلوبہ چیز لگائی تو درد میں افاقہ ہونے لگا۔ ایک دن اچانک وہ مجھے ملا تو میں نے اس سے دریافت کیا کہ آج تو رشید بھائی عصر کے وقت دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔
عبقری کا شمارہ پڑھ پڑھ کر ہم تو علاقہ میں حکیم بن گئے ہیں۔ سب سے بڑی ذات تو اللہ کی ہے جو کہ خود حکیم ہے‘ علیم ہے۔ دن بھر عبقری کے شمارہ میں نسخہ جات پڑھ پڑھ کر لوگوں کو بتاتے بتاتے ہم بھی علاقہ میں حکیم مشہور ہوگئے ہیں۔تو وہ کہنے لگا حکیم صاحب بڑا روپیہ لگایا مگر درد میں افاقہ نہیں ہوا۔ میری دادی یہ پلستر کمر پر لگاتی تھی اس کی کمر کا درد ختم ہوجاتا تھا۔ میں نے پلستر(جو عام طور پر پھوڑے پھنسیوں پر لگایا جاتا ہے جس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بنے ہوتے ہیں) پانچ روپے کا خریدا اور جوڑ پر لگایا میں نے دیکھا کہ جوڑکا درد سے وہاں سے ہٹ کر دوسری جگہ منتقل ہوگیا ہے تو میں نے پلستر دوسری جگہ پر لگادیا جب میں نے پلاسٹر اکھاڑا تو میں نے دیکھا کہ خون ایک رگ میں جمع ہوچکا ہے میں چھید کرکے وہ خون نکال دیا اب میں بالکل تندرست ہوں۔(محمد بلال یار وکھوسہ‘ ڈیرہ غازیخان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں