اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر35خواتین کے حسن و جمال کے قیمتی راز: دوران کلینک اور خطوط کے ذریعے مجھے کتنی کہانیاں پتہ چلتیں کہ مرد حضرات بتاتے کہ ان کی خواتین اپنی صفائی‘ حفاظت صحت اور ظاہری بناؤ سنگھار کا خیال نہیں کرتیں جس کی وجہ سے ہم ان سے نفرت کرتے ہیں اور بعض کی محض اس وجہ سے طلاق ہوگئی۔ اسلام صفائی اور نفاست اور طہارت کا مذہب ہےاور اس طہارت کو نصف ایمان کا درجہ عطا ہوا ہے آخر یہ طہارت کچھ درجہ اورمقام رکھتی ہےتوایسا حکم ہے۔ میری اس کتاب کا مقصد خواتین کے اندر ایسا شعور کہ جس سے ان کی گھریلو اور ازدواجی زندگی خوشگوار ہو نہ کہ معاشرے میں کھلے عام بناؤ سنگھار کو رواج دینا ہے۔ یادرکھیے! خوشبو‘ میک اپ بناؤ سنگھار اور زیبائش صرف اور صرف محرم مرد یعنی اپنے خاوند کیلئے کرنا جائز اورثواب کاکام ہے اس کے علاوہ محض حرام ہی حرام اور لعنت ہی لعنت ہے۔ اس کتاب کی تیاری میں مختلف کالم نگاروں‘ مختلف کتب اور رسائل سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں