Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سادہ سی مشق اور خواتین کی تندرستی

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

ایک سادہ سی مشق خواتین کے لیے ہے کہ وہ دن بھر میں کم از کم دو دفعہ سیڑھیا ں لازماًاترا چڑھا کریں ۔ یہ عمل ان کی صحت کو بہتر کر دے گا ۔ اس کی پابندی سے انہیں اچھے نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔ گھریلو کا م کاج کی عادت کم ہوتے رہنے کی وجہ سے بیماریاں ہمارے گھر وں میںداخل ہوگئی ہیں ۔ معالجوں نے ہمارے گھر دیکھ لیے ہیں ۔ یاد رکھےئے کہ زائد چربی اور شکر ہماری صحت کے بڑے دشمن ہیں ۔ ان کی تحلیل روز مرہ کی نجی مصروفیات ہیں ۔ ہم فطرت سے جتنا دور ہوں گے اتنی ہی پریشانیا ں اپنے دامن میں سمیٹیں گے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستا ن میں 25سال کی عمر سے زیا دہ عمر کے 70 ہزار افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور 2025ء تک یہ تعداد بڑھ کر سوا لاکھ سے بھی زیادہ ہو جائے گی ۔ چنا نچہ گھریلو مشقتوں میں مصروف ہونے کے باعث خواتین اس مر ض سے خود کو دور رکھ سکتی ہیں تو یہ سودا مہنگا نہیں ہے ۔ خواتین کی گھریلو زندگی کی مشقت کے جسم پر اثرات اور سائنسی تحقیقات فرصت ، جی ہا ں یہ معمر خواتین کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔ یہ صحیح ہے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں ، کیو ں کہ ایک تو ان کے قوی مضمحل ہو تے جا تے ہیں ، دوسرے کام کرنے والے افراد میں بہوﺅں ، بیٹیو ں کی صورت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ علا وہ ازیں طویل مدت پر محیط یکساں مصروفیا ت ان کو تھکا دیتی ہیں ۔ اب وہ آرام کرنا چاہتی ہیں ۔ ضرورت سے زیادہ آرام ان کی صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا ۔ ایسی خواتین کو چاہئے کہ یکساں گھریلو مصروفیات اگر وہ ترک کر دیں تو کسی نئے مشغلے میں دلچسپی لینا شروع کر دیں ۔ اس طر ح ان کی توانائی بحال رہے گی اور وہ معاشرے کا عضو معطل بھی نہیں بنیں گی۔ یہ سرگرمیاں کئی قسم کی ہو سکتی ہیں ۔ مثلا ً باغ بانی ، نظر اجازت دے تو سلائی کڑھائی ، بے کار اشیا کی مدد سے کار آمد چیزیں بنانا، غریب و نادار بچوں کو پڑھانا ، معیا ری ادب کا مطالعہ، گھر کے چھوٹے موٹے امو ر میں ہا تھ بٹانا وغیرہ وغیرہ ۔ بے کاری ، نفسیا تی امراض کا بھی سبب بنتی ہے۔ اکثر مشاہدے میں آیا ہے کہ نفسیاتی امراض جسمانی عوارض کا سبب بنتے ہیں ۔ ایسی خواتین کاایک مسئلہ وہم بھی ہوتا ہے ۔ یہ بیماریو ں کو اپنے اوپر مسلط کر لیتی ہیں ۔ جب کسی بھی قسم کی بیماری کا تذکرہ سنتی ہیں تو خو دکو اس میں مبتلا سمجھتی ہیں ۔ ڈاکٹر سیل کی تحقیقات گھر کی صحت و صفائی کی ذمہ داری زیادہ تر بیوی اور گھریلو کام کا ج کرنیوالو ں پر ہوتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر سیل اپنی کتا ب پر یونیٹو اور سوشل میڈیسن ص 145میں چند ہدایات لکھتے ہیں ۔ ایسی عورتیں جو اپنا گھر یلو کام خود انجام دیتی ہیں ۔ انہیں حسب ذیل امو ر کا لحاظ رکھنا چاہئے تاکہ ان کی اور خاندان کی صحت قائم رہ سکے ۔ محنتی عورتوں کے معدہ اور آنتو ں کے امراض میں معتدلہ کمی ہو جا تی ہے ۔ انہیں شوگر ، دل اور بلڈ پریشر کی بیماریو ں سے نجا ت ملتی ہے ۔ اس لیے کہ یہ بیماریاں عام طور پر کا ہل رہنے والوں کو لا حق ہو تی ہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 75 reviews.