Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورة فاتحہ سے ناممکن ، ممکن کیسے ہوا؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(یقیناً آپ نے کوئی واقعہ سنا یا دیکھا ہو گا، دیر کیسی، ابھی لکھیں اور بھیجیں) مال سے نہیں اعما ل سے دنیا اور آخرت بنتی ہے ۔ بندہ کے پا س شب و روز مخلو ق خدا مختلف مسائل کا شکار آتی ہے ان کو مسنون شرعی اعمال کی طر ف متوجہ کرتا رہتا ہوں۔ قارئین یہ عمل صرف امراض کے لیے ہی نہیں بلکہ کسی بھی قسم کے گھریلو مسائل، ناممکن الجھن کے لیے بندہ نے جسے بھی دیا ۔ جس جس نے بھی سو فی صد توجہ کی اس کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ وہ گھریلو نا چاقی ہو روزگا ر کی مشکلا ت ہوں رشتوں کی بند ش ہو۔ کاروباری زوال ہو۔ حتٰی کہ گھر سے با ہر اور گھر کے اندر اولاد بیوی میاں بچے ما ں با پ بہن بھائی داما د وغیرہ جہا ں سے بھی پریشان ہو یہ عمل کریں۔ ہا ں یقین شر ط ہے۔ بھکاری اور سائل بن کر کرنے سے مکمل نفع ہو تا ہے ۔ بس مستقل مزاجی سے کریں جلدی نہ کریں۔ ڈاکڑاسرار احمد صا حب مد ظلہ سربراہ تنظیم اسلامی پاکستان کے سگے بھا نجے جنا ب عبیدا للہ عابد صاحب جو کہ پرنٹنگ کے اچھے تاجر ہیں بندہ کے قریبی دوست اور مخلص و محسن ہمدرد ہیں ان کا داماد جو خود ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں کینسر میں مبتلا ہو گئے عابد صاحب بندہ کے پا س تشریف لا ئے ۔ بہت پریشان اور مضطرب تھے بندہ نے انہیں یہ سورة فاتحہ کا فیصلہ کن عمل پڑھنے کو دیا ۔ اس کے کیا رزلٹ ملے اب یہ سب کچھ ان کی زبانی سنیں۔ (ازمدیر) میرے داماد وکٹوریہ ہسپتال چلڈرن وارڈ میں میڈیکل آفیسر ہیں انکو کینسر ہو گیا تھا ۔ پہلے دائیں ہاتھ کی انگلی نکالی پھر کینسر بڑھا تو انگلی ہتھیلی تک نکال دی کینسر بڑھا اور کان کے پاس ظاہر ہوا۔ یہ فیصلہ کن عمل میں نے اسکی بیوی کو او ر اس کو خود بھی پڑھایا۔ سب سے زیا دہ باقاعدگی سے میں نے اپنے داما د کے لیے پڑھا تقریبا سال کے قریب ہو گیا ہے مستقل پڑھ رہے ہیں حیرت انگیز فائدہ ہوا ہے ۔ او رمریض حالت صحت میں ہے حالانکہ وہ خود ڈاکٹر ہے ۔ بہت اچھے علا ج کرائے ۔ لیکن اب خود ڈاکٹر صاحب اس وقت مخلو ق خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اس کلام کی برکت سے ہے ۔ میرے پھو پھی زاد بھائی جو رائے ونڈ میں ٹیکسٹائل مل میں مینیجر ہے اور اس کا سب سے بڑا بیٹا بخا رکے امراض میں مبتلا تھا بخا ر 102/103 رہتا ہے جب ٹیسٹ کروائے تو جگر بڑھا ہوا تھا حالانکہ ہر طر ح کے بخار کی دوائیاں کھا لیں لیکن بخار اترتا پھر دوبارہ چڑھ جا تاتھا ۔ سورة فا تحہ کے عمل کے 3/4 دن میں بخار اترنا شروع ہوا اور تقریباً 10 دن میں مکمل شفا ءہو گئی۔ پھر میں نے آپ کی اجا ز ت چاہی کہ میں دوسروں کو بھی بتا دوں تو مخلو ق خدا کو نفع ہو یو ں میں نے دوسرے احباب کو بتانا شروع کیا جس کو بھی بتایا تو الحمد اللہ کا مل نفع ہوا جس جس نے توجہ دھیان اور مستقل مزاجی سے کیا، لا جو اب فائدہ ہوا۔ میرے سگے ماموں کے چھوٹے بھائی کی اہلیہ یعنی میری ممانی کو پرانا بخار اور پھےپھڑوںمیں پانی بھر گیا علا ج بہت زیا دہ کرائے ڈاکٹروں نے جواب دید یا حالانکہ ممانی کے بھائی خود بہت بڑے فزیشن تھے لیکن کسی بھی علا ج سے نفع نہ ہوا پھر انہوں نے بہت باقاعدگی سے پڑھا اور خوب پڑھا۔ میرا تجر بہ ہے اس کا فائدہ بھی دوائی کی طر ح ہو تا ہے جتنا پڑھا اتنی بیماری کم ہوئی جتنا زیا دہ خلو ص سے پڑھا اور محنت کی اتنا نفع ملا اور آہستہ آہستہ مریض تندرست ہوا یہ نہیں کہ ایک بار پڑھا اور رزلٹ کا انتظار کیا حالانکہ اس کے لیے مسلسل باقاعدگی درکا ر ہے جنہوں نے بے قاعدگی کی انکو نفع نہیں ہوا۔ اس طر ح میرے بہنوئی چھت سے گرے ( صادق آباد میںجا ب کرتے ہیں ) فالج ہو گیا پورا جسم ختم ہو گیا اتنا شدید ہو گیا کہ جسم حرکت نہیں کر سکتا تھا حتٰی بیڈ سور یعنی جسم پر زخم بن گئے ۔ یہا ں لاہور میں ثریا عظیم میں تقریباً ڈیڑھ ماہ داخل رہے ۔ انہوں نے جوا ب دے دیا ۔ آخر کا ر میرے والد محترم نے ان کے لیے یہ فیصلہ کن عمل پڑھا کیو نکہ مریض خود تو بول بھی نہیں سکتے تھے ۔ انہوں نے متواتر مستقل مزاجی سے چند ماہ پڑھا آہستہ آہستہ فالج سے واپسی ہوئی اب الحمداللہ وہ خود کام کاج کر رہے ہیں اور نارمل زندگی گزار رہے ہیں یہ اتنا بڑا معجزہ ہے کہ لو گ حیران ہیں کیونکہ اس فالج کا کوئی علا ج تھا ہی نہیں ۔ واضح رہے کہ تمام بڑے بڑے ٹیسٹ بھی کروائے لیکن کسی کو کوئی سمجھ نہیں آتی تھی ڈاکٹر کہتے تھے کہ پورے جسم پر کوئی زخم نہیں اور جسم مانند مر دہ ہے ۔ پیشا ب، پاخانہ کا علم بھی نہیں ہو تا تھا ۔ بس یہ سورة فاتحہ کا فیصلہ کن عمل ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت کا ذریعہ بنا اور مریض بالکل تندرست اور معمول کی زندگی میں وہی جا ب کر رہے ہیں ۔ لاہور کے مشہور بڑے چائلڈ سپیشلسٹ کے پا س گیا ان کے بیٹے کو گزشتہ دوما ہ سے بخار تھا اور ٹوٹنے کا نام نہیں لیتا تھا ہر طر ح کے ٹیسٹ اور اعلیٰ ادویا ت ناکام بلکہ ڈاکٹر صاحب کے یہ الفا ظ ہیں کہ میرا خود تو ادویا ت سے اعتبار اٹھ چکا ہے کہ یہ سب کچھ فضول ہے میں نے یہ فیصلہ کن عمل پڑھنے کا مشورہ دیا کہ اس میں لکھی ترکیب کے مطا بق تمام افراد مستقل مزاجی سے پڑھیں ۔ سورة فاتحہ کا عمل اور نفل کا عمل ۔ ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے یہ فیصلہ کن عمل کیا بہت جلد بچہ بھلا چنگا ہو گیا ۔ واضح رہے کہ میں تو یہ فیصلہ کن عمل دے کر بھول گیا تھا وہ خود کچھ عرصہ بعد انہوں نے بتا یاکہ علا ج کے ساتھ ساتھ وہ عاملوں کے پا س بھی گئے کئی قسم کے عمل کرائے کہ بچہ تندرست ہو جاتے لیکن جب یہ فیصلہ کن عمل شر وع کیا تو نہا یت لاجواب صحت ملی۔ میرے قریبی دوست عمران صاحب جو پرنٹنگ پریس کے مالک ہیں سڑک سے گزرتے ہوئے ایک گھوڑے نے اپنی لا ت ماری موصوف موٹر سائیکل پر تھے ہا تھ کی کوئی ایسی رگ کٹی کہ خون بہا اور شدید درد اتنا کہ نا قابل برداشت دو بڑے آپریشن صرف درد کی وجہ سے کرائے درد دور کرنے کی قیمتی سے قیمتی گولیا ں بھی خو ب لیں ۔ لیکن افاقہ نہ ہوا۔ تقریباً ماہ ڈیڑھ ما ہ پریشانی رہی آخر میں نے انہیں فیصلہ کن عمل بتایا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے وہ بالکل تندرست ہیں اور مطمئن ہیں ۔ سورة فاتحہ کا ایک فیصلہ کن عمل ناقابل بیان اور ناقابل گمان مشکلات کے لئے یعنی جب ہر تدبیر کے دروازے بند ہو جائیں تو اس عمل کا کمال دیکھیں۔ ٭ نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سورة فاتحہ 41 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھیں یعنی ہر سورة کے ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی م کو الحمد اللہ کی ل کے ساتھ ملا کر پڑھیں مل حمد للہ رب العالمین ---- بسم اللہ الرحمن الرحیم مل الحمد للہ رب اول آخر درود شریف ابراہیمی 7 بار پڑھیں۔ اگر کسی سخت مجبوری کی وجہ سے نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان یہ عمل چھوٹ گیا ہے تو پھر نماز فجر کے بعد پورا کر لیں اور جو نماز فجر کے بعد پڑھنا ہے اسے بھی ضرور پڑھیں لیکن یہ مجبوری میں چھوٹے جان بوجھ کر چھوڑنے سے عمل کے فائدے سے محروم رہیں گے۔ ٭ نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے ستر بار سورة فاتحہ سابقہ ترتیب یعنی م ل ملا کر ہر دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اول آخر درود شریف 7 بار پڑھیں۔ ٭ اس ترتیب سے ستر بار نماز عشاءکے بعد پڑھیں۔ (یہ تینوں عمل اکٹھے یعنی ایک دن میں کرنے ہیں کوئی ایک نہیں کرنا) ٭ اٹھتے بیٹھتے نہایت کثرت اور نہایت ہی کثرت سے ہر لمحہ ہر ساعت ایاک نعبدو ایاک نستعین پڑھیں۔ اتنا پڑھیں کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ہو۔ اگر فائدہ زیادہ چاہتے ہیں تو 21 دن میں یا 41 دن ایاک نعبدو ایاک نستعین کا سوا لاکھ خود پڑھیں یا صرف گھر والے دوسروں کو اکٹھا کر کے نہ پڑھائیں۔ اس طرح سوا لاکھ سوا3 لاکھ سوا5 لاکھ جتنا زیادہ اتنا نفع زیادہ۔ عمل پڑھتے ہوئے خالص اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع‘ دھیان‘ توجہ اور بھکاری بن کر عمل کریں اور کامل یقین کے ساتھ کہ اللہ ضرور ضرور میری مشکل حل فرمائے گا اپنی مشکلات کا تصور کرتے ہوئے عمل کریں۔ 40 دن حد 90 دن پڑھیں اور اگر زندگی بھر کا معمول بنا لیں تو پھر حیرت انگیز مشاہدات نصیب ہوں گے۔ خواتین مجبوری کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ یہ نفل بھی ساتھ پڑھیں یہ عمل جمیع مشکلات اور کامیابیوں کے لئے آزمودہ اور مجرب عمل ہے جب ظاہری تدبیر کار گر نہ ہو پھر اس کا کمال دیکھیں کسی بھی وقت دن میں یا رات میں توجہ دھیان خشوع خضوع سے دو رکعت نماز نفل پڑھیں جیسے کہ عام نفل پڑھے جاتے ہیں یعنی سورئہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة ملا لیں اگر آسانی ہو اور یاد ہو تو سورئہ یٰسین ہر رکعت میں پڑھ لیں سلام پھیرنے کے بعد اسی جگہ بیٹھے ہوئے اول آخر درود شریف ابراہیمی 3 بار اور درمیان میں سورئہ یٰسین 3 بار پڑھیں اور پھر بھکاری بن کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں پڑھتے ہوئے خالص اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ اور دھیان ہو یہ عمل 40 دن حد 90 دن کریں ورنہ زندگی بھر کا معمول بنا لیں۔ چاہیں تو دن میں کئی بار بھی یہ نفل پڑھ سکتے ہیں ورنہ ایک بار ضرور پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 78 reviews.