Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوران روزہ پیاس نہیں لگتی! ٹوٹکہ لے لیں

ماہنامہ عبقری - جون 2017

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو ٹوٹکے ہیں جو میں اس رمضان قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ اگر بلڈپریشر ہائی ہو تو دودھ کی کچی لسی بغیر نمک ڈالے پی لیں اور اگر بلڈپریشرلَو ہو تو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں چینی اور تھوڑا سا (حسب ذائقہ) نمک ملا کر دن میں تین چار بار پینے سے لَو بلڈپریشر ٹھیک ہوجاتا ہے اور جسم میں اگر بہت زیادہ گرمی محسوس ہو تو یہی پانی پی لیں گرمی زائل ہوجاتی ہے۔ خاص کر شدید گرمی کے رمضان میں افطاری کے بعد یہ پانی ایک گلاس ضرور پینا چاہیے۔ گزشتہ رمضان میں میں نے ہر روز سحری ختم ہونے سے کچھ منٹ پہلے تین یا پانچ کھجوریں لے کر ایک ایک کرکے چبا چبا کر کھاتی رہی‘ ساتھ پانی بھی پیتی رہی۔ یہ ٹوٹکہ میں نے عبقری میں پڑھا تھا گزشتہ رمضان مجھے بہت فائدہ ہوا‘ اس سے پیاس بالکل بھی نہیں لگتی۔گزشتہ رمضان آپ کے تمام درس سحری و افطاری کے بذریعہ انٹرنیٹ سنتی رہی پورا رمضان بہت ہی شاندار گزرا۔ میں اکثر گھر بیٹھ کر سوچتی ہوں کہ ہمارا تسبیح خانہ انشاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا۔ کیونکہ یہاں پر لوگوں کی پریشانیاں دور ہوتی ہیں‘ الجھنیں ختم ہوتی ہیں‘ بندشیں ٹوٹتی ہیں‘ بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔دکھیاروں کے دکھ ختم ہوتے ہیں۔صحابی بابا اور علامہ لاہوتی صاحب کیلئے دعا۔دعاؤں کی منتظر (فرح ذوالفقار)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 812 reviews.