Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ڈھیروں بیماریوں کیلئے میرے آزمودہ5نسخے

ماہنامہ عبقری - جون 2017

جوڑوں کے درد‘ پٹھوں کے کھچاؤ وغیرہ کیلئے بہت مفید ثابت ہوا۔ حالانکہ انہوں نے مستقل استعمال نہیں کیا۔ والدہ کو جوڑوں کا مسئلہ تھا‘ اگر نیچے بیٹھی ہوں تو اٹھتے اٹھتے کتنی دیر لگ جاتی میں نے یہی نسخہ بنایا اس میں اسپغول کا چھلکا بھی پیس دیا پھر بھی بہت فائدہ ہوا‘

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو‘ آپ کی قیامت تک کی نسلوں کو کامل ایمان‘ ہدایت‘ حفاظت‘ سلامتی‘ رحمت‘ برکت‘ عافیت ہمیشہ اپنی شان کے مطابق عطا فرمائے۔ دنیا و آخرت میں آپ کے درجات میں اپنی شان کے مطابق اضافہ عطا فرمائے۔ آمین! آپ فرماتے ہیں کہ کوئی طبی ٹوٹکہ‘ نسخہ‘ عمل ہو تو لکھیں‘ میری بھی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ مخلوق خدا کے نفع کیلئے کچھ کرسکوں‘ مجھے جب بھی کوئی نسخہ یا عمل ملتا ہے میں عبقری میں فوراً لکھتا ہوں تاکہ مخلوق خدا کا بھلا ہوسکے اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے لوگوں کا بھلا ہوتا ہے۔ درج ذیل نسخہ بھی آزمودہ ہے اور آئندہ بھی بیان کرتا رہوں گا۔ انشاء اللہ۔
یہ نسخہ میں نے عبقری پبلی کیشنز کی کتاب ’’حکماء کی زندگیوں کے طبی نچوڑ‘‘ میں سے لیا ہے۔ اس نسخہ کے تین نام ہیں جیسے صندل پاؤڈر۔ حیات افزا یا صندلین۔ اس کے اجزا یہ ہیں۔ ھوالشافی: برادہ صندل سفید‘ صندل سرخ‘ گیری‘ ہرمچی‘ مہندی کے پتے‘ نیم کے پتے‘ مجیٹھ‘ ملٹھی‘ نرکچور۔ یہ کل 9 اشیاء ہیں‘ ہم وزن لینا ہے‘ یعنی وزن تمام ادویات کا ایک جیساہو ‘ آپ چاہیں تو ایک ایک تولہ لیں یا ایک ایک کلو‘ یہ نسخہ ہمارے ہاں ایک مولانا صاحب تھے وہ بہت زیادہ بنایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ استعمال کرتے کرتے تھک گیا ہوں‘ سیروں کی تعداد میں تیار ہوتا تھاا ور اب بھی یہ نسخہ متعدد دواخانوں میں بڑی کثیرمقدار میں تیار ہوکر دھڑا دھڑ فروخت ہوتاہے۔ یہ دوا گندے خون کو صاف کرتی ہے‘ خون کی بیماریاں ختم کرتی ہے اور خون کو بکثرت پیدا کرتی ہے۔‘ مقوی جگر ہے‘ ورم جگر اور خون کی سفیدی کو دور کرکے چہرہ کو سرخ کرتی ہے نیز اٹھرا اور اسقاط حمل کے ہولناک مرض کا قلع قمع کرتی ہے اور فوائد بھی لکھے ہیں یہ نسخہ حضرت حکیم صاحب کی کتاب جو کہ دفتر ماہنامہ عبقری سے مجھے ملی ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ میں اٹھرا کے نسخہ کے طور پر بھی لکھا ہے‘ یہ نسخہ اور فوائد کتاب سے اس لیے لکھے کہ جن کے پاس یہ کتاب نہیں ان کو اس نسخہ کی تفصیل اور فوائد معلوم ہوجائیں۔ مجھے اس کے جو فوائد ملے وہ بتاتا ہوں:۔
میرے بڑے بھائی نے یہ دوائی بنائی تھی مجھے خون کی خرابی کی وجہ سے پھوڑے نکل رہے تھے اس دوا سے وہ دنوں میں ختم ہوگئے‘ خون کی خرابی دور ہوئی پھر میں نے اسے خون پیدا کرنے کیلئے آزمایا‘ چند ہی دنوں میں کمزوری نقاہت دور ہوئی‘ خون بہت کثرت سے پیدا کرتی ہے‘ آپ بھی ضرور بنائیں۔
دوسرا نسخہ حضرت حکیم صاحب کی شہرہ آفاق کتاب ’’حکماء کی زندگیوں کا طبی نچوڑ‘‘ میں درج ذیل ہے جسے میں نے بہت مفید پایا۔ ھوالشافی: سم الفارسفید آدھ تولہ‘ دانہ الائچی کلاں عمدہ دو تولہ‘ لونگ ایک تولہ‘ مغز بادام شیریں تین تولہ‘ خوب رگڑیں اور گولی بقدر کالی مرچ بنالیں‘ ایک گولی بعداز غذا پانچ تولہ مسکہ کے ساتھ کھائیں۔ ہفتہ عشرہ میں کچھ کا کچھ بنادے گی‘ آزمائش شرط ہے۔یہ نسخہ میں نے خود استعمال کیا‘ بہت طاقتور ہے‘ بڑے بھائی نے بنایا تھا یہ مردانہ طاقت کیلئے خاص نسخہ ہے‘ عام کمزوری کیلئے میرے خیال سے کوئی اور دوا جیسے اکسیرالبدن عبقری دواخانہ کی ہر قسم کی کمزوری وغیرہ کیلئے آزمودہ لاجواب ہے‘ ویسے بھی اس نسخے میں سم الفار سفید کا استعمال ہے اس لیے بہتر ہے کسی مستند حکیم کو چیک کروا کر مشورے سے استعمال کریں۔
تیسرا نسخہ: عبقری دواخانہ کی کتاب ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ میں بواسیر کا پڑھا۔ اس کا فائدہ بتاتا ہوں۔ ھوالشافی: کلونجی 70 گرام‘ سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے سو گرام‘ نیم کے بیج (نمولی) کا مغز سوگرام۔ تمام اجزاء کوٹ کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر ایک سے دو کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ یہ نسخہ کسی کو بتایا اس بھائی نےبواسیر کے تین مریضوں کو بنا کر مفت دی‘ اللہ پاک نے شفاء عطا فرمائی‘ میں نے اپنی چچی کو بنا کردی‘ ایک بہت غریب بھائی کو فری دی‘ اللہ پاک نے شفاء عطا فرمائی‘ دائمی قبض ‘ معدے کی جلن وغیرہ کیلئے تو فوری اثر پایا۔ اس کے علاوہ آپ کی لاجواب کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ صفحہ نمبر 132 پر ’’آئیں تندرستی کے راز پائیں‘‘ کے عنوان سے ایک نسخہ ہے اسے بھی آزمایا‘ پہلے نسخہ لکھتا ہوں۔ ھوالشافی: پھٹکڑی خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں دس گرام‘ کباب چینی سو گرام دونوں باریک کرکے پیس لیں۔ چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں چار بار یا حسب ضرورت چھ بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ دیں۔پیشاب کے قطرے گرتے رہتے ہوں‘ کپڑے ناپاک رہتے ہوں‘ اس کیلئے لاجواب ہے۔ چند بھائیوں کو دیا‘ جنہوں نے کچھ عرصہ مستقل استعمال کیا ان کو اس مرض سے نجات ملی‘ باقی جو استعمال کررہے ہیں ان کو بھی اللہ پاک کے فضل و کرم سے بہت فائدہ ہوا۔ ایک بھائی نے پرہیز بھی بالکل نہیں کیا ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ پیٹ میں پانی پڑا ہو اس کیلئے بھی یہ ٹوٹکہ بہت لاجواب ہے۔ ضرور آزمائیں‘ مکمل نفع پائیں۔ خون نہ بن رہا ہو یہی نسخہ استعمال کروایا لاجواب فائدہ ہوا۔چوتھا نسخہ:آپ کی اسی کتاب میں معدے کے تمام امراض کیلئے ایک خاندانی راز کے عنوان سے ایک نسخہ چھپا‘ اس کے فوائد بہت پائے ہیں‘ بتاتا ہوں:۔ معدے کی جلن‘ گھبراہٹ‘ بے چینی وغیرہ کیلئے بہت مفید ہے‘ الٹی آتی ہو تو ایک خوراک سے ہی بہت فائدہ ہوتا ہے‘ اکثر ایک خوراک سے ہی الٹی رک جاتی ہے‘ معدے کے جملہ امراض کیلئے بہت مفید ہے اورقطرے گرنے کے مرض میں بھی مفید پایا۔ معدہ اور السر کے مریض ضرور کریں۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں‘ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ اس نسخہ کو بڑے بھائی نے میری چچی کو بنا کردیا جوڑوں کے درد‘ پٹھوں کے کھچاؤ وغیرہ کیلئے بہت مفید ثابت ہوا۔ حالانکہ انہوں نے مستقل استعمال نہیں کیا۔ والدہ کو جوڑوں کا مسئلہ تھا‘ اگر نیچے بیٹھے ہوتے تو اٹھتے اٹھتے کتنی دیر لگ جاتی میں نے یہی نسخہ بنایا اس میں اسپغول کا چھلکا بھی ملا دیا پھر بھی بہت فائدہ ہوا‘ ماشاء اللہ دماغی تقویت بھی ملی۔پانچواں نسخہ: ’’کھنڈرات سے ملی خاندانی بیاض‘‘ عبقری پبلی کیشنز کی کتاب میں بخار کا ایک نسخہ ہے‘ ملیریا کیلئے اکسیری حبوب کے نام سے‘ ھوالشافی: سفوف لوبان کوڑیا ایک تولہ‘ پھٹکڑی سفید بریاں 9 ماشہ باہم ملا کر دن میں دو مرتبہ خوراک دو رتی ہمراہ ٹھنڈا پانی یا سنگترہ کے جوس سے‘ ہر قسم کے بخاروں کو توڑنے کیلئے یورپ کی تمام ادویہ سے زیادہ زود اثر اور بہترین تسلیم کی گئی ہے۔اس دوا کو میں نے بنایا‘ بخار کی وجہ سے ٹانگیں بے جان سی محسوس ہورہی تھیں کمردرد ناقابل برداشت تھا‘ اس کی ایک خوراک سے ہی بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ دو سے تین خوراک میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے مکمل ٹھیک ہوگیا‘ ضرور بنائیں‘ آزمائیں۔ حضرت جی حکیم صاحب جن کی وجہ سے آپ تک یہ تجربات پہنچا سکا ان کی نسلوں کو اور مجھے اور میری نسلوں کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ آپ بھی عبقری میں ضرور لکھیں تاکہ لاکھوں لوگوں کو نفع ہو اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 827 reviews.