Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گناہوں والی زندگی سے توبہ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

گناہوں والی زندگی سے توبہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک دوست بہت پریشان تھا‘ میں نے اس کو بہت سمجھایا کہ نماز پڑھا کر اللہ سے دعا کیا کر اللہ تیرے مسائل حل فرمادے گا۔ مگر اس کو میری بات سمجھ ہی نہ آتی۔ ایک دن میں درس روحانیت و امن سننے تسبیح خانہ لاہور جارہا تھا تو اس نے بولا چل یار آج میں بھی تیرے ساتھ چلتا ہوں‘ میں بخوشی راضی ہوگیا اور اس کو گاڑی میں اپنے ساتھ بٹھا لیا‘ اس نے درس سنا‘ جب درس سن کے باہر نکلے تومیں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا تو اس کی آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں۔ واپسی پر سارے راستہ میں درس سے متعلق اس سے کوئی بات نہ کی اور اس کو اس کے گھر چھوڑا اور خود گھر چلا گیا۔ صبح فجر کے وقت میں حیران رہ گیا کہ میرا دوست مجھ سے پہلے مسجد میں موجود ہے۔ نماز کے بعد اس نے بتایا کہ درس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے‘ آج کے بعد میں کوئی 
نماز نہ چھوڑوں گا‘ میں نے گناہوں والی زندگی سے توبہ کرلی ہے‘ اب وہ اکثر میرے ساتھ درس سننے لاہور آتا ہے‘ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے اور اس نے خود بتایا کہ اس کے گھر میں سکون اور کاروبار میں برکت آرہی ہے۔ الحمدللہ اللہ کے فضل سے درس کی بدولت میرا ایک دوست پکا نمازی بن گیا۔ (اعجاز احمد‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 880 reviews.