Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بچے کی پیدائش سے لیکر جوانی تک کے آزمودہ اعمال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

بچے کی پیدائش سے لیکر جوانی تک کے آزمودہ اعمال
بچے کو پہلی دفعہ نہلاتے وقت چالیس دفعہ تسمیہ پڑھی جائے اور باتھ روم کی دعا یک دفعہ پڑھ لی جائے۔ بچہ بیماریوں‘ پریشانیوں‘ مالی رکاوٹوں اور ناکامیوں سے انشاء اللہ بمعہ نسلوں کے محفوط رہے گا۔ ان شاء اللہ۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کچھ روحانی تجربات و مشاہدات ہیں جو ماؤں اور ان کے بچوں کی دنیاو آخرت سنوارنے کیلئے انتہائی آزمودہ ہیں۔یہ روحانی تجربات صدیوں سے نسل در نسل آزمودہ در آزمودہ ہیں۔ یقیناً قارئین عبقری ان وظائف سے اپنی نسلوں کی اصلاح اور گھر میں سکون‘ راحت اور برکت لاسکتے ہیں۔ درج ذیل روحانی اعمال حضرت حکیم صاحب دامت برکاہم گاہے بگاہے اپنے دروس میں بھی فضائل کے ساتھ بتاتے ہیں۔
بچے کی ولادت کے موقع کے اعمال
ابتدائے حمل سے لے کرولادت تک ماں پیٹ پر ہاتھ رکھ کر

ا ورد ہروقت عادت بنائے تاکہ بچہ بے عیب اور ایمان کی سلامتی والا ہو۔ انشاء اللہ۔ ٭ ولادت کے آثار شروع ہونے پر اور یا ولادت کے آخری ہفتے میں سورۂ انشقاق کی آیت نمبر چار اور پانچ بدستور اور مسلسل تلاوت کریں اللہ پاک انشاء اللہ آسان اور بغیر آپریشن کے ولادت کریں گے۔ ٭کھجور یا چھوہارہ چبا کر بچے کو معمولی چٹانا مسنون عمل ہے۔٭بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت پڑھی جائے گی۔ ٭بچے کو پہلی دفعہ نہلاتے وقت چالیس دفعہ تسمیہ پڑھی جائے اور باتھ روم کی دعا

ایک دفعہ پڑھ لی جائے۔ بچہ بیماریوں‘ پریشانیوں‘ مالی رکاوٹوں اور ناکامیوں سے انشاء اللہ بمعہ نسلوں کے محفوط رہے گا۔ ان شاء اللہ۔٭ ساتویں دن بچے کے بال کاٹنا مسنون عمل ہے اگر پہلے بالوں پر اکتالیس بار سورۂ تغابن کی پہلی پانچ آیات بمعہ تسمیہ ہر بار تلاوت کریں اول و آخر طاق درود شریف کے ساتھ اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی یا اس کی مالیت صدقہ کریں تو بچہ ان شاء اللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔ ٭ساتویں دن بچے کے ختنے کرنا اور اچھا نام رکھنا مسنون ہے‘ نام اللہ تبارک وتعالیٰ کے پیارے ناموں‘ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام، اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین‘ صحابہ اکرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اور اولیاء اللہ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے مبارک ناموں پر رکھنے سے بچے کی زندگی کو بہت تاثیر ملتی ہے۔ بے نقطہ نام سے بہت تاثیر ہوتی ہے۔ ٭ ہردفعہ بچے کا پاخانہ کرواتے وقت یا ڈائپر بدلتے وقت باتھ روم کی دعا پڑھی جائے بچہ شیطانی حملوں سے انشاءاللہ بچ جائے گا۔ ٭ بچے کو جب بھی نہلائیں روحانی غسل دیں‘ غسل سے پہلے آخری قرآنی چھ سورتوں کی تلاوت کریں باتھ روم کی دعا پڑھ کر بچے کو لے کر باتھ روم میںبائیں قدم کے ساتھ داخل ہوں‘ دل میں مسلسل باتھ روم کی دعا پڑھیں‘ غسل دینے کے بعد دایاں قدم باتھ روم سے باہر نکالیں‘ پھر قرآن کی آخری چھ سورتیں پڑھیں۔ یہ روحانی غسل ہر طرح کی بُری عادات‘ مشکلات سے بچے کو بچائے گا ان شاء اللہ۔
پرسکون گھر اور اولادکی اصلاح کیلئے اعمال
کثرت سے اولاد کی طرف سے صدقہ کریں۔ ٭صبح و شام اولاد کی طرف سے استغفار کی تسبیح کریں۔ ٭ اولاد کی طرف سے ہر نماز کے بعد دعا مانگیں کہ اللہ کریم ہمیں ہماری نسلوں اور پوری امت کو ایمان اور محمدیﷺ راہیں عطا فرمائیں۔٭ ہرروز نمازحاجت دو نفل پڑھیں۔ دونوں رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ فرقان کی آیت نمبر 74 لاتعداد پڑھیں۔ تشہد میں ربی جعلنی کے بعد یہی آیت کثرت سے پڑھیں بعد سلام تین دفعہ استغفار اور پھر یہی آیت کثرت سے دعا میں پڑھیں۔٭ سورۂ الصفت کی آیت نمبر 118

صبح و شام بچوں کے تصور کے ساتھ اکیس مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر طاق درورد شریف پڑھیں۔٭روزانہ313 مرتبہ سورۂ فاتحہ کی آیت

پڑھیں اول وآخر طاق درودشریف پڑھیں۔٭ ہر نماز کے بعد

ِگیارہ بار اولاد اور بچوں کا تصور کرکے پڑھیں اور انہیں شیطان سے اللہ کی پناہ میں دیں۔

صبح و شام ایک تسبیح بچوں کی عادات بد کا تصور کرکے ضرور پڑھیں۔ ان شاء اللہ اس تسبیح کے پڑھنے سے بچوں میں عادات بد پیدا نہ ہوں گی اگر ہیں تو وہ ختم ہوجائیں گی۔ اگربچہ یا گھر کاکوئی فرد کسی بُری عادت یا نشہ کا عادی ہوجائے تو سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 90 روزانہ رات اس کے کمرے میں ایک بار اونچی آواز میں پڑھیں۔٭علت کے شکار شخص کو سورۂ الانبیاء کی آیت نمبر69 تین بار پانی پر ہر دفعہ پڑھ کر پلائیں۔٭ صبح و شام 33 بار

بچوں کو گرمی کی شدت سے بچائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق ذوق سے پڑھتے ہیں‘ اس شمارے سے ہمیں بہت سے
نایاب طبی و روحانی ٹوٹکے ملتے ہیں جنہوں نے ہماری زندگی میں سکون بھر دیا ہے۔ شدید گرمی کا موسم ہے اور اس موسم میں جہاں بڑوں کیلئے جگہ جگہ احتیاطی تدابیر لکھی جاتی ہیں وہی بچوں کو گرمی کی شدت سے بچانا بھی بے حد ضروری ہے۔ ذیل میں عبقری قارئین خاص طور پر چھوٹے بچوں کے والدین کی رہنمائی کیلئے چند کارآمد تجاویز پیش کرنے جارہی ہوں‘ انہیں مدنظر رکھیں‘ آپ کا بچہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہے گا۔بچوں کی روزمرہ غذا کا چارٹ بنالیں‘ ناشتہ‘ دوپہر اور رات کا کھانا ایسا ہونا چاہیے جو شدید گرمی کے موسم میں کھایا جاسکتا ہے۔ بے وجہ گرم تاثیر والی غذا نہیں دینی چاہیے۔ انڈہ بے شک کھلائیں مگر بہتر ہے کہ ابلا ہوا انڈا کھانے کو نہ دیں۔ صبح ناشتے کے وقت آملیٹ یا فرائی کرکے انڈہ دیا جاسکتا ہے۔ صبح بچے کو پانی لازمی پلائیں۔ سکول جانے والے بچوں کوگھر سے پانی دے کر بھیجیں اور واپسی پر چیک کریں کہ اس نے کتنا پانی پیا ہے۔ سکولوں میں عموماً پانی کے کولر کا ٹھنڈا پانی پینے سے ان کا گلا خراب ہوسکتا ہے۔ ویسے بھی اکثر سکولوں میں صاف پانی نہیں ملتا۔ کھانے پینے کی اشیاء وہی معیاری ہوسکتی ہیں جو آپ اپنے سامنے بچوں کو کھانے کیلئے دیتے ہیں۔ لہٰذا بچے کو سکول کے پانی اور کینٹین کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔ لباس کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ ریشمی اور موٹے کپڑے پہننے نہ دیں۔ اس سے بچوں کو زیادہ گرمی کااحساس اور جلدی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ بچوں کو سر ڈھانپنے کیلئے ہیٹ ٹوپی یا چادر وغیرہ لازمی دیں۔ حبس آلود ماحول کا سامنا کرنا پڑے یا شدید گرمی اس کے سر پر پڑے تو بچے بیمار ہوسکتے ہیں۔ بچے کو دن میں بار بار تازہ پانی پینے کیلئے دیں۔ بچوں کو کولڈ ڈرنکس ہرگز نہ پینے دیں۔ گرمی کے موسم میں بچوں کو ہیضہ‘ الرجی‘ یرقان‘ اسہال اور سن سٹروک جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ لہٰذا جیسے بچہ کام سے یا سکول سے واپس گھر آئے تو اس کو تازہ پانی پینے کیلئے دیں۔ ٹھنڈا دودھ بھی دیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو دوپہر کے وقت پھل کھانے کیلئے بھی دیں۔ گرمیوں کے موسم میں بچوں کو سکول سے آنے کے بعد سونے کی عادت ڈالیں۔ تین چار گھنٹے کی نیند کے بعد بچہ اٹھ کر دوبارہ کھیل کود اور پڑھائی کے قابل ہوجاتا ہے۔ بڑوں کی طرح بچوں کو روبوٹ کی طرح سکول سے آتے ہی کھانا کھلا کر ٹیوشن پڑھنے کیلئے نہیں بھیج دینا چاہیے۔ یادرکھیے! آپ کیلئے آپ کے بچے قیمتی تو ہیں مگر یہ قوم کا بھی سرمایہ ہیں۔ بچوں کی صحت کا خیال اگر آپ نہیں رکھیں گے تو اور کون اس طرف توجہ دے گا۔ گرمی شدید تر ہوچکی ہے اس لیے بچوں کے معالجین اور ماہر غذائیت سے مشورہ کرکے بچوں کی پرورش کا اہتمام کریں۔ (شائستہ شاکر حسین‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 882 reviews.