محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند اچھی باتیں ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ حضرت لاہوری رحمۃ اللہ علیہ نے بے دینی کے اسباب کے حوالے سے بتایا اسی (80) فیصد بے دینی کا سبب حرام کی کمائی‘ دس فیصد بے نمازوں کا کھانا‘ دس فیصد نیک لوگوں کی صحبت سے دور رہنا ہے۔ایک نیک مقصد: پلاسٹک شاپر کا متبادل استعمال کرنے کی کوشش اس نیت سے کریں کہ اس کی وجہ سے نالی‘ گٹر بند نہ ہو او ر اس کے جلنے سے جو آلودگی پھیلتی ہے وہ نہ پھیلے۔ روزانہ ایک شاپر کم کرنے کی کوشش کریں۔مزید ہر روز‘ ہر ہفتہ‘ ہر ماہ ایک مسنون عمل‘مسنون دعا‘ قرآن مجید کی ایک آیت سمجھیں‘ عمل کریں‘ یاد کریں۔ دنیا بھر کے تمام مرحومین کو روزانہ دس مرتبہ س
پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔ یہ کم از کم ہے باقی جتنا آپ مناسب سمجھیں کرسکتے ہیں۔ (محمدافضل رحمانی‘ خوشاب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں