Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر خوشیوں کا گہوارہ بن گیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ خاص طور پر روحانی محفل تو میں ضرور کرتی ہوں‘ اس کے اتنے فوائد ہیں کہ اگر میں لکھنے بیٹھ جاؤں تو ایک کتاب بن جائے۔ میری شادی 2006ء میں غیروں میں ہوئی‘ شادی کے دو سال بعد ہی گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ میری ساس صاحبہ کو میرا وجود گھر میں بالکل بھی برداشت نہ تھا‘ میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتےتھے‘ مگرنامعلوم انہیں میرے بارے میں کیا کیا باتیں بتائیں کہ وہ مجھ سے دن بدن دور ہوتے گئے اور ایک دن میری ساس صاحبہ نے مجھ پر ایک انتہائی گھٹیا الزام لگایا اور میرے شوہر نے مجھے گھر سے نکال دیا‘ )
میں بے قصور روتی دھوتی اپنی امی کے گھر آگئی‘ وہاں مجھے ماہنامہ عبقری ملا‘ میں نے اس میں موجود روحانی محفل کرنا شروع کردی اور محفل کے بعد اللہ سے رو رو کر دعا کرتی کہ یااللہ! میرا گھر اجڑ رہا ہے بچالے‘ میں بے قصور ہوں بچالے‘ میری ساس کو ہدایت اور میرے شوہر کے دل میں میری محبت ڈال دے۔ صرف تین ماہ کے بعد پہلے میرے شوہر مجھے ملنے آئے اور پھر اپنی والدہ کو لائے‘ اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور مجھے باعزت طریقے سے میرے گھر لے گئے۔ الحمدللہ! میرے چار بچے ہیں اور میرے شوہر مجھ پر جان نچھاور کرتے ہیں اور میری امی (ساس صاحبہ) بھی میرا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور میں ان کی دل سے عزت کرتی ہوں۔ ہمارا گھر خوشیوں کا گہوارہ بن چکا ہے۔ اب تو میرے شوہر اور میری بڑی بیٹی بھی روحانی محفل باقاعدگی سے کرتے ہیں ہمیں کبھی کسی قسم کی پریشانی اگر ہو بھی تو جلد حل ہوجاتی ہے۔ (جویریہ خالد‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 890 reviews.