اگر کوئی شخص اولاد نرینہ سے محروم ہو اور چاہتا ہو کہ اس کے ہاں بھی لڑکا پیدا ہو جو اس کی جائیداد کا وارث بنے تو اس کیلئے بعد نماز عشاء پابندی کے ساتھ باوضو قبلہ رُخ پاک مصلے پر بیٹھ کر پانچ سو بار اسمبلاناغہ پڑھا کرے۔
افسر، حاکم یا شوہر کا خوش ہوجانا: اگر کسی شخص کا افسر‘ حاکم یا عہدیدار ناراض ہوجائے یا کسی عورت کا شوہر بدمزاج اور بدزبان ہو اور مار پیٹ کرتا ہو تو رات کو بارہ بجے کے بعد بیدار ہوکر وضو کرے اور اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اسم الٰہی
ایک ہزار ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کرحاکم یا شوہر کے خوش اور درست رویہ اپنانے کیلئے دعا کرے۔ یہ عمل اس وقت تک برابر کرتا رہے جب تک افسر یا شوہر خوش نہ ہوجائے۔ خوش ہوجانے کے بعد عمل چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی حاکم یا افسر خوش ہوجائے گا۔ شوہر بدزبانی‘ مارپیٹ اور بدتمیزی سے باز آجائے گا۔
روزی اور خوشحالی کیلئے: اگر کوئی شخص تنگدست‘ غریب‘ بےروزگار‘ پریشان حال ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی روزی فراخ ہوجائے اور اس کی آمدنی بڑھ جائے تو اس کیلئے بعد نمازفجر یا بعد نمازعشاء اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد باوضو چھ سو پانچ مرتبہ اسم الٰہی
ڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر دعا کرے۔ یہ عمل روزانہ بلاناغہ کرے اور اپنے رزق میں برکت اور آمدنی میں زیادتی بارگاہ رب العزت سے طلب کرے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک آمدنی میں اچھا خاصا اضافہ نہ ہوجائے۔
کسی سے زمین‘ جائیداد‘ مال وغیرہ چھینا ہوا واپس ملنا: اگر خدانخواستہ کسی کی زمین کسی نے چھین لی ہو یا اس کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرلیا ہو یا کسی نے زبردستی مال چھین لیا ہو یا قرض لےکر کھا گیا ہو لیکن واپس کرنا نہیں چاہتا۔ اس کیلئے بعد نمازفجر یا بعد نمازعشاء باوضو پاک جگہ اور مصلے پر بیٹھ کر قبلہ رخ اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار اسم الٰہی
ڑھے۔ اس کے بعد آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک اپنا حق نہ مل جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پابندی کے ساتھ مسلسل عمل کرنے سے ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ مجرب عمل ہے۔
زندگی کی جملہ پریشانیاں ختم:اگر کسی شخص کی زندگی پریشانی اور مصیبت میں گزر رہی ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اس کی زندگی کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں اور ہر قسم کی مصیبت دور ہوجائے تو اس کیلئے بعد نماز فجر سورج نکلنے سے پہلے پہلے باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ایک بار اسم الٰہی
پڑھ کر گیارہ بار درودشریف پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے تمام گھریلو اور بیرونی پریشانیوں کے خاتمہ کی دعا کرے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک پریشانیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اور گھر اور باہر امن و سکون کی زندگی حاصل نہیں ہوجاتی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تمام پریشانیوں سے نجات حاصل ہوگی اور زندگی امن و سکون سے گزرنے لگے گی۔
کنواری لڑکی کی شادی کیلئے: اگر کسی شخص کی لڑکی جوان اور شادی کی عمر کو پہنچ گئی ہو لیکن شادی نہیں ہوتی اول تو رشتہ ہی نہیں آتا اگر آتا ہے تو پلٹ کر جواب نہیں ملتا۔ یا جواب آتا ہے تو بات آگے نہیں بڑھتی۔ مطلب یہ ہے کہ شادی میں قسم قسم کی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مقبول اورزوداثر ہے باوضو بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ اس کے بعد گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ اسم الٰہی
ْ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر ہر قسم کی رکاوٹ دور ہونے اور اچھے سے اچھا رشتہ ہونے کی دعا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی بہترین جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ یہ عمل جمعرات کو شروع کرے اور اگلے اتوار کے دن ختم کرے۔ گیارہ دن عمل کرنا ہے۔
گناہوں سے نجات بُرے کاموں سے بچاؤ: اگر کوئی آدمی گناہوں میں مبتلا ہو یا بُرے کاموں میں پھنسا ہو وہ چاہتا ہو کہ اس سے گناہ اور بُرائی کے کام چھوٹ جائیں اور اس کی زندگی پاکیزہ اور تقویٰ والی بن جائے۔ اس کیلئے نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنا شروع کردے۔ ہر نماز کے بعد ایک سو بار
پڑھا کرے۔ ایک سو بار ہر نماز کے بعد کلمہ طیبہ
بعد نماز فجر یا بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف اس کے بعد اسم الٰہی
نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف اس کے بعد اسم الٰہی یَابَرُّ ایک سو ایک مرتبہ پڑھے۔ اس کے بعد گیارہ بار درودشریف پڑھ کر گناہوں سےچھٹکارا اور نیک زندگی گزارنے کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی سب گناہ چھوٹ جائیں گے اور نیک انسان بن جائے گا۔
اولاد نرینہ کیلئے: اگر کوئی شخص اولاد نرینہ سے محروم ہو اور چاہتا ہو کہ اس کے ہاں بھی لڑکا پیدا ہو جو اس کی جائیداد کا وارث بنے تو اس کیلئے بعد نماز عشاء پابندی کے ساتھ باوضو قبلہ رُخ پاک مصلے پر بیٹھ کر پانچ سو بار اسم الٰہی
بلاناغہ پڑھا کرے۔ جب حمل ٹھہر جائے تو روزانہ ایک مرتبہ سورۂ یٰسین شریف باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی بیوی کو پلایا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ لڑکا ہوگا اور نیک سیرت اور اچھی صورت کا ہوگا۔
حاسد کو ناکام اور ذلیل کرنا: اگر کسی کا حاسد‘ دشمن طاقتور‘ اثرو رسوخ والا اور شرپسند ہو‘ طرح طرح سے دشمنی کے نئے نئے طریقے نکالتا ہو اور ستانے اور تنگ کرنے میں بہت آگے چلا جاتا ہو، ایسے فرعون صفت دشمن کو ناکام بنانے اور اسے ذلیل و رُسوا کرنے کیلئے بعدنماز عشاء اول دو رکعت نماز نفل ادا کرے اس کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور پانچ سو مرتبہ اسم الٰہی
پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن سرنگوں نہ ہوجائے اور تمام اہل محلہ اسے ذلیل نہ کردیں۔ یہ عمل پابندی کے ساتھ کرتا رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں