Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

زخم شوگر: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔ والدہ شوگر کی مریضہ ہیں ان کے پیر میں زخم ہیں جو مزید خراب ہوتے جارہے ہیں‘ اب تو بہت زیادہ درد رہتا ہے اور شوگر بھی بہت زیادہ رہتی ہے۔ (ش۔ا، سندھ)
مشورہ:والدہ کو آپ عبقری دواخانہ کا ’’شوگر کورس‘‘ استعمال کروائیں۔زخم کیلئےآپ یہ مرہم بنائیں۔ ایک چھٹانک ثابت گندم کے دانے لیں اور ایک چھٹانک ناریل یا خشک کھوپرا لیں اور ایک پاؤ دیسی گھی لیں۔ خشک کھوپرا کے ہلکے سے ٹکڑے کرلیں‘ گندم اور کھوپہ دیسی گھی میں جلائیں۔ جلنے کے بعد اس سب کو رگڑ دیں۔ بس مرہم تیار ہے۔ یہی مرہم زخموں پر لگائیں صبح و شام۔ پھر اس کا کمال دیکھیں۔
مستقبل کا آرمی افسر: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے بارے میں بہت سنا ہے‘ عبقری رسالہ بھی بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میں ابھی کیڈٹ کالج رزمک میں ہوں‘ وہاں پڑھائی بھی خوب جاری ہے‘ میں اپنا ذہن تیز کرنا چاہتا ہوں اورمیری خواہش ہے کہ میں مستقبل میں ایک آرمی آفیسر بنوں‘ اسی لیے میرے لیے خاص دعا کرنا اور ایک وظیفہ بھی دیں کہ میرا مستقبل روشن ہوجائے تاکہ اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے خدمت کروں۔ مجھے کوئی نسخہ بتائیے کہ میرا ذہن تیز ہوجائے۔(حماداللہ‘بڈھ بیر)
مشورہ: آپ خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا لیں اور ایک چمچ چائے والا دن میں تین بار استعمال کریں ۔ یاد رہے خمیرہ کسی اچھے دیانتدا ر طبیب کا بنا ہوا ہو اور اسکے ساتھ ساتھ اطریفل اسطخدوس ایک چمچ چائے والا اور کلونجی پائوڈر ایک چوتھا ئی چمچ استعمال کریں ۔ غذا میں کھٹی چیزیں، اچار وغیرہ سے پرہیز کریں ۔وظیفے کے طور پر ہروقت کھلا درود شریف پڑھیں۔
خدارا میری مدد کریں: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت پریشان ہوں‘ میری بچہ دانی میں رسولی ہے‘ ڈاکٹر آپریشن کا کہہ رہے ہیں کہ جب تک آپریشن نہ ہوا بچہ نہیں ہوسکے گا۔ میری شادی کو چھ سال ہونے والے ہیں لیکن اس رسولی کی وجہ سے میرا بچہ نہیں ہے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ خدارا میری مدد کریں۔ (پوشیدہ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ایک دو کورس استعمال کرکے چھوڑ مت دیجئے گا بلکہ جب تک آپ کومکمل آرام نہیں آتا یہ کورس استعمال کریں۔ پھر کمال دیکھئے۔
تکالیف ہی تکالیف: میں بہت تکلیف میں ہوں‘ چلنے سے بالکل معذور ہوں‘ گھٹنوں میں بہت تکلیف ہے‘ کمر کےنچلے حصے میں تکلیف ہے اس وجہ سے چلنا مشکل ہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی آسان سا حل بتائیں۔ (ا۔ب)
مشورہ:آپ کو آسان سا حل بتاتا ہوں آپ صرف خالص شہد دن میں پانچ سے سات مرتبہ چاٹ لیا کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترکیب سے مالش بھی کریں اور پئیں بھی۔
پتے میں پتھری: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 65 سال ہے اور میرے پتے میں پتھری ہے‘ مزید شوگر اور ہائی بلڈپریشر کی مریضہ بھی ہوں‘ مہربانی فرما کوئی دوائی یا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (ج۔ش)
مشورہ: جواب۔ بہن! آپ مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریںاور یہ نبویؐ نسخہ بہت ہی مفید اور موثر ہے کئی لوگوں نے مسلسل استعمال کیا اور بہترین رزلٹ ملے آپ بھی استعمال کریں۔ کلونجی 100گرام قسط شیریں 50گرام تخم کاسنی 100 گرام تمام کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں ان ادویات سے چھ گنا زیادہ زیتون کا تیل ملا کر محفوظ کر رکھیں۔آدھا چمچ دوائی دن میں چار بار استعمال کریں۔ محترمہ بہن!اگر آپ اعتماد بھروسے اور مستقل مزاجی سے یہ دوا استعمال کریں تو یقیناً بہت فائدہ مند نسخہ ہے۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’پتہ پتھری شفاء ‘‘لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔
میرے دو مسائل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا‘ پھر اس کے بعد میں نے ہر ماہ باقاعدگی سے منگوانا شروع کردیا اور بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری ادارہ کے تمام لوگوں کوصحت و تندرستی والی لمبی عمر بالخیر عطا فرمائے اور عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین! محترم حکیم صاحب! میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہوں اور امید ہے کہ مجھے میرے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ محترم حکیم صاحب! میرے دو مسئلے ہیں جن کا حل آپ مجھے ضرور بتائیں گے‘ میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر 18 سال ہے لیکن اس حساب سے نسوانی حسن کی زیادتی ہے اور میں اپنے نسوانی حسن میں کمی چاہتی ہوں‘ اس کیلئے کچھ بتائیں اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہیں جو کہ بہت زیادہ ہوگئے ہیں ان کیلئے کوئی دوایا حل تجویز فرمائیں۔ مجھے آئندہ شمارے کا بہت بے چینی سے انتظار رہتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو حج بیت اللہ کی بار بار سعادت نصیب فرمائے۔ ٓآمین! (ق۔ش)
مشورہ: آپ اپنے پہلے مسئلے کے حل کیلئے صبح‘ دوپہر ‘ شام کراماتی تیل کی مالش کریں۔ آنکھوں کے گرد حلقوں کیلئے روزانہ صبح ایک گلاس دودھ کے ساتھ ایک عدد عمدہ سیب کھائیں۔ ہفتے میں ایک مرتبہ بکرے کی کلیجی ہلکے مصالحے کے ساتھ بھون کرکھائیں۔ موسمی پھل زیادہ سے زیادہ کھائیں۔ روزانہ صبح نماز فجر کے بعد کسی پرفضا مقام یا چھت پر ہلکی واک کریں اور لمبے لمبے سانس لیں۔ انشاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اسم الٰہی یاباسط یافتاح یاکریم کا وضو بے وضو کھلا ورد کریں۔
تم نے کونسا ٹھیک ہونا ہے؟: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں آپ کے تمام درس سنتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے اور اس خدمت خلق کے کام کو قیامت تک جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین!حکیم صاحب! میں بہت بیمار رہتی ہوں‘ میری عمر 20 سال ہے‘ میں بچپن سے بیمار ہوں‘ نہ کوئی ٹھنڈی چیز موافق آتی ہے اور نہ ہی گرم‘ ٹھنڈی چیز کھالوں تو نزلہ زکام‘ چھینکیں‘ بلغم‘ سردرد شروع ہوجاتا ہے‘ اگر گرم کھالوں تو لیکوریا شروع ہوجاتا ہے‘ میں گرمیوں میں کسی بھی قسم کا شربت بھی نہیں پی سکتی اور سردیوں میں انڈہ بھی نہیں کھاسکتی‘ میں بہت کمزور ہوں‘ جسم کی ایک ایک ہڈی میں درد ہے‘ تھوڑا سا کام کرکے تھک جاتی ہوں‘ نظر بھی کمزور ہے‘ قبض‘ گیس بھی بہت رہتی ہے‘ بہت ادویات کھاچکی اب تو گھروالے دوائی بھی نہیں لے کر دیتے کہتے ہیں کہ تم نے کون سا ٹھیک ہونا ہے۔ (خ۔ا‘ بہاولپور)
مشورہ:بیٹا آپ عبقری دواخانہ کی تین ادویات ’’ ٹھنڈی مراد‘ جوہرشفاء مدینہ اور روحانی پھکی ‘‘ عبقری دواخانہ سے منگوا کر تینوں مکس کرلیں اور کسی بڑے جارمیں محفوظ کرلیں ۔ روزانہ ہر دو گھنٹے کے بعد ایک چمچ چائے والا اس میں سے کھالیا کریں۔پانچ سے چھ ماہ مسلسل یہ ادویات استعمال کریں۔ بازاری چیزوں سے پرہیزکریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 897 reviews.