Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ تعویذ لو! ساری بے سکونی ہمیشہ کیلئے دور

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

حضرت جی بہت پریشان ہوں‘ آپ میرے لیے دعا بھی کریں اور مجھے کوئی بھی تعویذ دیں۔ مولانا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے پوچھا کیا پریشانی ہے تو وہ شخص کہنے لگاگھر میں سکون نہیں جبکہ گھر بھی اپنا ہے اور مال و دولت کی بھی کمی نہیں ہے۔

آج کل کا دور سرمایہ دارانہ نظام کہلاتا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ علامہ ابن خلدون نے لکھا ہے کہ غریب اقوام کا اپنا کوئی کلچر یا نظام نہیں ہوتا وہ ہر چیز میں امیر اور سرمایہ دارانہ اقوام کی اتباع کرتی ہیں اس سرمایہ دارانہ نظام میں ہر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ حلال حرام کی پرواہ کیے بغیر ہر ایک کے سر پر امیر ہونے کا بھوت سوار ہے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے اور انسانیت تباہی و بربادی کی دہلیز پر جا پہنچی ہے۔ یہی سوچ انسان کی دنیا و آخرت کو تباہ کررہی ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید اور احادیث طیبہ میں جابجا حلال مال اور جائز کسب حلال اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور حرام سے اجتناب نہ کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے اور ’’ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے مت کھاؤ‘‘ (البقرہ)

’’اور جو لوگ یتیموں کا مال ناحق طریقے سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھررہے ہیں اور عنقریب یہ لوگ آگ میں داخل ہوں گے۔‘‘ (النساء)۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ایک مرتبہ اس شخص کا ذکر فرمایا جو لمبے سفر کے دوران غبار آلود اور پراگندہ بال ہونے کی حالت میں اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر دعا مانگتا ہے اور کہتا ہے اے میرے رب‘ اے میرے رب لیکن اس کا کھانا پینا اور لباس حرام مال کا ہو یا اس کی پرورش حرام مال سے ہوئی ہو تو اس کی دعا کہاں قبول ہوسکتی ہے۔ (مسلم)۔
اس حدیث سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ دعا بھی عبادت ہے جب دعا قبول نہیں تو حرام کھانے والے کی عبادت بھی قبول نہیں۔ نبی آخر الزماں ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (ﷺ) کی جان ہے‘ آدمی اپنے پیٹ میں حرام لقمہ ڈالتا ہے جس کی وجہ سے چالیس روز تک اس کا کوئی عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول نہیں ہوتا۔‘‘ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا: ایسا بدن جنت میں نہیں جائے گا جس کی پرورش حرام مال سے ہوتی ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے متنبہ فرمایا تم حرام مال جمع کرنے پر رشک مت کرو اس لیے کہ اگر وہ حرام مال سے صدقہ کرے تو قبول نہ ہوگا اور بقیہ مال بھی اس کو جہنم تک لے جائے گا۔‘‘ امام الہند حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ آج کل جو شہر برباد ہورہے ہیں اس کے دو بڑے سبب ہیں1۔ ناحق مال بٹورنا۔ 2۔ ناجائز ٹیکس۔
اول لوگ سرکاری خزانے کے گرد جمع ہوتے ہیں اور مختلف حیلوں بہانوں سے مال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘ وہ بیت المال سے مشاہرہ تو حاصل کرتےہیں مگر اس کے عوض اتنا کام نہیں کرتے اور حرام آمدنی اپنے پیٹ میں ڈال دیتے ہیں۔ (حجۃ اللہ البالغہ)
آج کے اس دور میں ہماری تنزلی کا سب سے بڑا سبب بھی یہی کرپشن ہے حکمرانوں سے لے کر ادنیٰ ملازم تک ہر ایک اس میں ملوث ہے جس کی مختلف صورتیں ہیں: 1۔ سرکاری دفاتر سے مختلف اشیاء کی چوری مثلاً کاغذ قلم وغیرہ۔ 2۔ ڈیوٹی ٹائم میں کام چوری مثلاً لیٹ آنا اور وقت سے پہلے چلے جانا مگر تنخواہ مکمل وصول کرنا۔ 3۔ بجلی اور گیس کی چوری کرنا اور ملازمین کا رشوت لے کر ایسے چوروں پر ہاتھ نہ ڈالنا حرام در حرام تنخواہ بھی حرام اور رشوت بھی حرام۔ رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے واقعات ہمارے لیے سبق ہیں۔ ایک مرتبہ آپ ﷺ جنت البقیع سے گزرے تو ارشاد فرمایا کہ اس قبر میں مدفون شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ عذاب میں مبتلا ہے جس کا سبب یہ تھا کہ اس نے سرکاری مال میں سے ایک قمیص چھپالی تھی۔ حضور ﷺ نے فرمایا: میں نے دیکھا ہے کہ اس شخص کو جہنم کا کرتہ پہنا دیا گیا ہے۔ ان تمام چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں حرام مال سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔ ہمارے اکابر میں سے ایک مولانا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک پولیس آفیسر آیا اور کہنے لگا حضرت جی بہت پریشان ہوں‘ آپ میرے لیے دعا بھی کریں اور مجھے کوئی بھی تعویذ دیں۔ مولانا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے پوچھا کیا پریشانی ہے تو وہ شخص کہنے لگاگھر میں سکون نہیں جبکہ گھر بھی اپنا ہے اور مال و دولت کی بھی کمی نہیں ہے۔ اللہ والے نے فرمایا: سچ سچ بتا کہ جو مال و دولت تمہارے پاس ہے اس میں سب حلال کا مال ہے یا حرام کی بھی ملاوٹ ہے۔
وہ شخص کہنے لگا: حضرت جی میرا سارا کا سارا مال ہی حرام ہے۔ مولانا صاحب نے فرمایا: اگر تم اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہو تو میرے اس تعویذ پر عمل کرو جو میں دینا چاہتا ہوں۔ سب سے پہلے جن جن لوگوں سے ناجائز مال لیا ہے انہیں واپس کرو‘ چنانچہ اس شخص نے ایسا ہی کیا حتیٰ کہ اپنے دو گھر بیچ دئیے اور خود کرائے کے گھر میں رہنے لگا۔ ایک دن پھر وہ شخص حضرت مولانا کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ حضرت ایک تو میں ریٹائر ہوچکا ہوں اور دوسرا یہ کہ میں لوگوں کا مال واپس کرتے کرتے ہر چیز سے ہاتھ دھو بیٹھا ہوں اورکرائے کے گھر میں زندگی بسر کررہا ہوں۔ مولانا نے اس شخص کے حق میں دعا کی اور کسی جاننے والے سے اسے دو لاکھ روپے بطور قرض لے کر دئیے اور کہا کہ ان پیسوں سے کہیں چھوٹا سا کھوکھا بنالو چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا‘ پانچ وقت کا نمازی‘ چہرے پر ڈاڑھی اور استغفار کی کثرت نے اس کی کایا ہی پلٹ دی۔ کچھ ہی عرصہ بعد اس کی مولانا صاحب سے ہوئی تو مولانا نے پوچھا زندگی کے کیسے حالات ہیں؟ تو وہ شخص کہنے لگا: حضرت والا اللہ پاک نے ہر چیز میں برکت ڈال دی اور مجھے سکون مل گیا ہے اور آپ کے بتائے تعویذ سے میری ساری بے سکونی دور ہوگئی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 901 reviews.