Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمارا نیا مکان آسیب زدہ نکلا!مگر۔۔۔

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چار سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ ہم جوائنٹ فیملی میں رہتے ہیں‘ آئے دن کے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے میرے شوہر نے گھر تبدیل کرلیا۔ جس مکان میں ہم جاکر رہے وہ مکان آسیب زدہ تھا‘ وہاں میری اورمیری بیٹی کی طبیعت کافی خراب رہی‘ منزل پڑھتی رہی جس سے اس مکان سے نجات ملی‘ پھر دو مکان اور بدلے‘ پھر تیسرا مکان جو ہمیں ملا‘  وہاں بھی کسی کا بسیرا تھا‘ اسی دوران میں حاملہ ہوگئی‘ اس مکان میں مجھے اس آسیب نے بہت تنگ کیا‘ نہ میں سوسکتی تھی‘ نہ کھاسکتی اور نہ اس گھر سے باہر جاسکتی تھی‘ جہاں میں رات کو سوتی اس کے آسیب کے بچے میرے پاؤں کا انگوٹھا پکڑ کر ہلادیتے‘ جب میں گھر سے باہر نکلتی وہیں گر کر بے ہوش جاتی‘ تقریباً چھ ماہ ہم اس گھر میں رہے‘ میں مسلسل منزل پڑھتی رہی اور پانی پر دم کرکے پیتی رہی‘ منزل پڑھنے کی ہی برکت تھی کہ وہ آسیب چاہ کر مجھے نقصان نہ پہنچا سکا‘ منزل کی برکت سے ہمیں اس آسیب زدہ گھر سے خلاصی بھی ملی اور اللہ نے مجھے میرے بچوں اور میرے پیٹ میں موجود بیٹے کو محفوظ رکھا۔اب الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ (پوشیدہ‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 902 reviews.