Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شعلوں سے بھری قبر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

ایک سائیڈ سے قبر کو کھودنا شروع کی‘ جب قبر تھوڑی سی کھلی تو کیا دیکھتے ہیں کہ قبر آگ کے شعلوں سے بھری ہوئی ہے۔

ایک بزرگ سے مروی ہے کہ وہ اپنی بہن کی تدفین میں شریک ہوئے‘ اتفاق سے ان کی قیمتی اشیاء سے بھری تھیلی قبر میں گرگئی اور کسی کو بھی اس کے گرنے کا پتہ نہ چلا‘ یہ بزرگ تدفین سے فارغ ہوکر جب گھر پہنچے تو گھر جب تھیلی نہ ملی تو بہت پریشان ہوئے‘ کافی ڈھونڈا نہ ملی‘ پھر خیال آیا قبرستان جاکر چیک کیا جائے جب قبرستان جاکر ڈھونڈلی وہاں بھی نہ ملے۔ آرام سے بیٹھ کر سوچا تو معلوم ہوا کہ ان کی تھیلی صرف قبر میں ہی گرسکتی ہے اور وہیں سے ملے گی۔ اس وقت تمام لوگ گھروں کوواپس جاچکے تھے۔ آرام سے ایک سائیڈ سے قبر کو کھودنا شروع کیا‘ جب قبر تھوڑی سی کھلی تو کیا دیکھتے ہیں کہ قبر آگ کے شعلوں سے بھری ہوئی ہے۔ فوراً کانپتے ہاتھوں سے قبر پر مٹی ڈالی اور گھر کی طرف دوڑ لگادی۔ روتے ہوئے ماں کے پاس پہنچے اور کہنے لگے: اماں جان مجھے بتائیے میری بہن کیا عمل کرتی تھی؟ ماں نے پوچھا بیٹا کیا ہوا؟ کیوں پوچھ رہے ہو؟ کہنے لگے: اماں جان میں نے اپنی بہن کی قبر کو آگ کے شعلوں سے بھرا ہوا دیکھا ہے! یہ سن کر ماں بھی رونے لگی اور بولی بیٹا: تیری بہن نماز میں سستی کرتی تھی اوروقت گزار کر نماز پڑھتی تھی۔ یہ حکایت ذکر فرما کر علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ حال تو اس کا ہے جو نماز کو وقت ٹلا کر پڑھتی تھی اور ان مردو خواتین کا کیا حال ہوگا جو سرے سے نماز ہی نہیں پڑھتے۔ (بحوالہ: کتاب الکبائر ص26)۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم عبقری کی مزید ترقی دے اور اس شمارے کو ہم سب لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے آمین۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 909 reviews.