جب بھی مجھے نزلہ زکام ہوتا سال سال بھر نہ جاتا اور سارا سال میرا اذیت میں گزرتا۔ پھر عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں‘ میں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا کالم پڑھا‘ اس میں ناک کی حفاظت کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتایا گیا تھا‘ میں نے وہ شروع کیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں میڈیکل کی سٹوڈنٹ ہوں اور ہاسٹل میں رہتی ہوں۔ عبقری رسالہ ہم تمام ہاسٹل کی لڑکیاں بہت شوق سے پڑھتی ہیں اور اس میں بتائے ہوئے وظائف ‘ اعمال اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ میرے پاس کچھ اپنے آزمودہ مشاہدات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ یقیناً اس سے لاکھوں کافائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا اعزاز ہوگا۔میرےساتھ بہت چھوٹی عمر سے ایسے تھا کہ جب کبھی مجھے شدید گرمی ہویا شدید سردی نزلہ زکام ہوا کرتا تھا تو بس سمجھیں کہ میری گویا شامت آجایا کرتی تھی‘ دو چار روز تک تو ویسے ہی پانی کی طرح ناک بہت بہتی تھی پھر بعد میں پیلے سے رنگ کا مواد نکلتا تھا اور یہ مہینوں میری جان نہیں چھوڑتا تھا‘ اس کی وجہ سے مجھے ہروقت لوگوں کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی‘ میں ٹشو کے پورے کے پورے رول دو دو دن میں ختم کردیتی تھی۔ کپڑے خراب ہوتے تھے اور کسی کے ساتھ بیٹھ کرکھانا تو کھا ہی نہیں سکتی تھی۔ بار بار ناک صاف کرنا پڑتی تھی اور دوسرا بندہ کراہت سے خود ہی کھانا چھوڑ کر اٹھ جاتا تھا۔ جب بھی مجھے نزلہ زکام ہوتا‘ سال سال بھر نہ جاتا اور سارا سال میرا اذیت میں گزرتا۔ پھر عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں‘ میں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا کالم پڑھا‘ اس میں ناک کی حفاظت کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتایا گیا تھا‘ میں نے وہ شروع کیا اور اللہ پاک کا اتنا کرم ہوا کہ مجھے اس سے بہت فائدہ ہوا اور میری نزلہ زکام کی شرح نہ صرف کم ہوئی بلکہ مرض بھی ختم ہوتا گیا۔ پھر یہ ٹوٹکہ میں نے اور بھی بہت سے لوگوں کو بتایا۔ وہ ٹوٹکہ یہ ہے: روزانہ ایک منٹ ناک کو دیں‘ آدھا منٹ ایک نتھنے کو اور آدھا منٹ دوسرے کو‘ تیل خواہ سرسوں کا ہویا آملے کا یا زیتون کا یا کوئی ویزلین وغیرہ ہو‘ لیں اور اپنے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی اس میں ڈبوئیں اور آدھا منٹ تک کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز پہلے ایک نتھنے میں گھمائیں اور پھر دوسرے نتھنے میں بھی ایسے ہی کریں۔ ناک کے تمام مسائل سے ان شاء اللہ عزوجل جان چھوٹ جائے گی۔ ہماراتو بہت کا آزمودہ ہے اور سب کو اللہ نے فائدہ پہنچایا۔
ہمارے خاندان میں گلے کے مسائل اکثر لوگوں کو ہیں‘ گلا خراب ہوجائے تو پھر آسانی سے ٹھیک نہیں ہوتا‘ میرے ساتھ بھی نہیں ہوا‘ 2012ء سے 2013ء تو میرا جتنا اینٹی بائیوٹک کھاتے ہوئے گزرا ہے شاید ہی کبھی پہلے میں نے اتنی ادویات کھائی ہوں۔ ان ادویات کی وجہ سے مجھے معدہ کا مسئلہ بھی ہوگیا تھا اور میرے چہرے پر رنگ برنگے دانے بھی نکل آئے تھے۔ تب ایک بار مجھے عبقری میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا طبی آرٹیکل پڑھا۔ اس میں انہوں نے کسی بوڑھی اماں جی کے ٹوٹکے لکھے تھے کہ صبح فجر کیلئے جب وضو کرنے لگیں تو پہلے منہ میں جو تھوک ہوتی ہے اسے انگوٹھے پر لگا کر سب سے پہلے حلق میں جو چھوٹا سا گوشت کا لوتھڑا ہوتا ہے جسے عرف عام میں کوا بھی کہتے ہیں۔ اسے دبائیں‘ پھر اس کے ساتھ تالو پر‘ پھر زبان کے پچھلے حصے میں‘ پھر تالو کی دوسری سائیڈ پر بھی اسی طرح کریں۔ اسی طرح حلق میں موجود گوشت کے لوتھڑے (کوے) کو بار بار ہلکا ہلکا دبائیں۔ اس سے گلا ٹھیک ہوگا۔ مجھے اس ٹوٹکے سے بہت فائدہ ہوا اور اسی کے ساتھ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے شہد کے ساتھ بھی گلا اٹھانے کا لکھا ہے کہ انگوٹھے پر شہد لگائیں اورویسے ہی حلق کے لوتھڑے (کوے) کو دبائیں جیسے میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔ تین دفعہ کرنا ہے اور تین دفعہ ہی شہد لگانا ہے۔ یہ ٹوٹکہ میرے حق میں بہت زبردست ثابت ہوا اور مجھے گلے کے امراض اور اینٹی بائیوٹک سے نجات مل گئی۔(صباء الطاف‘ مظفرگڑھ)
لیڈی ہیلتھ ورکر نے بے اولادی کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ بتادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنا اور بہت سی بہنوں پر آزمایا ہوا انتہائی سادہ سا نسخہ ارسال کررہی ہوں امید ہے شائع کرکے مجھ سمیت بہت سی پریشان بہنوں کی دعائیں سمیٹیں گے۔ یہ نسخہ یا ٹوٹکہ انتہائی آزمودہ ہے‘ اسے کوئی بھی قاری ردی کا ٹوٹکہ سمجھ کر پھینک نہ دے۔
آلو کھائیں اولاد نرینہ پائیں: اولادِ نرینہ کیلئے بہنیں روزانہ رات کو آلو کی ترکاری یا آلو کی بھجیا کے ساتھ خود بھی روٹی کھائے اور اپنے خاوند کو بھی اسی آلو کی بھجیا کے ساتھ روٹی کھلائے‘ آلو کی بھجیا مستقل صرف رات کے کھانے میں کھائے‘ اس سے حمل بھی بہت جلدی قرار پاتا ہے اور نوے فیصد سے زیادہ اولاد نرینہ ہی ہوتی ہے۔ ان شاء اللہ۔ اس کے ساتھ اپنے خاوند کو چھوہاروں والا دودھ تقریباً ایک پاؤ کھانے کے ایک گھنٹہ بعد بھی دیں۔ میری ایک سہیلی کی پانچ بیٹیاں تھیں۔ اس ٹوٹکے سے اسے آخری بیٹی کے دس سال بعد اولاد نرینہ نصیب ہوئی۔ میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر ہوں‘ یہ نسخہ میرا بھی آزمودہ ہے۔ اس دوران ایک دن چھوڑ کر یا کم از کم ہفتے میں دو مرتبہ خاوند کےپاس جائیں جن بہنوں کے اولاد نہیں ہے یا صرف بیٹیاں ہیں اس ٹوٹکے پر عمل کریں ایک ماہ کے اندر ہی اچھا رزلٹ آئے گا۔ آزمائش شرط ہے۔ آپ کی بہن (شمسہ بٹ‘ سیالکوٹ)
بادی بواسیر تھی! چند دنوں میں صحت یاب ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ ناچیز گزشتہ چھ سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہے آپ کے شمارے میں دئیے گئے کافی نسخے میں نے ذاتی طور پر آزمائے‘ الحمدللہ شفایاب ہوا۔ آج میں نے یہ قلم اور کاغذ ایک ذاتی آزمایا ہوا نسخہ آپ کی نذر کرنے کی خاطر اٹھایا ۔مجھے کچھ عرصہ پہلے بادی بواسیر کا مسئلہ ہوگیا تھا‘ بہت تکلیف میں وقت گزارا حتیٰ کہ میں نماز تو ضرور ادا کرتا رہا ہوں قبولیت تو اس کی ذات میں تھی اپنا فرض پورا کرتا رہا‘ کپڑے پاک نہیں رہتے تھے۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اللہ ذوالجلال نے میری مدد فرمائی اور میں نے کلونجی صبح نہار منہ ایک چٹکی اور صافی کا استعمال کیا۔ صافی رات کو دو چمچ چائے والے نیم گرم پانی میں مکس کرکے لیے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے شفاء دی ہے اور میں چند دنوں میں صحت یاب ہوگیا ہوں۔ یہ چند الفاظ تو عبقری قارئین کی نذر کیے ہیں کہ شاید رسالہ عبقری کے توسط سے مخلوق خدا میں سے کسی کو شفاء مل جائے اورمجھ گنہگار کی بخشش کا ذریعہ بن جائے۔ آمین! اللہ تعالیٰ سے آپ کے علم میں اضافے اور شفاء کی دعا ہے۔ (محمداشرف‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں