الحمدللہ! یہ تعویذ کئی بار کا آزمودہ ہے۔ جنات یا اثر بد یا نظر یا چھولی پھرجانا وغیرہ سب کیلئے بے حد مفید ہے۔ ہم اپنے بچوں اور بڑوں کو بھی یہی دم کرتے ہیں۔ میرے پاس میری دو شاگرد آئیں اور کہا کہ میری بھانجی دودھ نہیں پی رہی‘ آپ اس کو دم کردیں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کی خواہش تھی کہ اس کے ہاں پہلی اولاد بیٹا ہو اور وہ بھی چاند جیسا ہو۔ وہ دل ہی دل میں دعائیں مانگتی تھی کہ یااللہ! مجھے خوبصورت اولاد عطا فرما‘ اس کے علاوہ اسے کسی نے ایک عمل بتایا تھا کہ سورۂ یوسف کا تعویذ بنا کر اپنی گلے میں لٹکاتی اور ڈیلیوری کی آسانی کیلئے روزانہ سورۂ مریم پڑھتی تھی۔ یہی تعویذ میری بہن کی نند نے پہنا اور سورۂ مریم بھی روزانہ پڑھتی۔ اللہ تعالیٰ نے میری بہن پر بھی اور اس کی نند پر بھی بہت فضل کیا‘ ڈیلیوری بھی انتہائی آسان ہوئی (حالانکہ ان دونوں کا پہلا کیس تھا) اور ہوئے بھی دو چاند جیسے بیٹے۔اب میری بہن کی لاہور میں ہمسائی کے گھر بیٹا نہیں ہے اس کو ہم نے بتایا کہ سورۂ یوسف لکھ کر گلے میں ڈالو اور دل میںنیت کرلو کہ میرا بیٹا ہوا تو اس کا نام محمد رکھوں گی اس نے ایسا ہی کیا اور اب اس کو بیٹا ہوا ہے ‘ وہ بہت خوش ہے‘ اس کے علاوہ میری اپنی بیسٹ فرینڈ نے بھی شادی ہونے سے پہلے ہی یہ نیت کی تھی کہ اگر اس کے ہاں بیٹا ہوا تو اس کا نام وہ ’’محمد‘‘ رکھے گی۔ ہمارے محلے میں میری جاننے والی نے اپنے بیٹے کا نام محمد رکھا پھر اس کی بہن نے اپنے بیٹے کا نام محمد رکھا ان کی ایک ایک فیملی میں ایک بچے کا نام ضرور محمد ہے۔ اگر ان کا وہ بچہ فوت ہوجائے تو وہ پھر دوسرے بچے کا نام محمد رکھ دیتے ہیں۔ پکی گارنٹی سوفیصد جو بھی یہ سوچ لے کہ اگر میرا بیٹا ہوا تو اس کا نام محمد رکھوں گی اس کو اللہ تعالیٰ ضرور بیٹا ہی عطا فرماتے ہیں‘ آزما کر دیکھ لیں۔ جن کے بیٹے نہیں ہیں ان کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ تقریباً ہزار بار کا آزمودہ ہے۔
ایسا تعویذ جو کبھی خطا نہیں گیا
الحمدللہ! یہ تعویذ کئی بار کا آزمودہ ہے۔ جنات یا اثر بد یا نظر یا چھولی پھرجانا وغیرہ سب کیلئے بے حد مفید ہے۔ ہم اپنے بچوں اور بڑوں کو بھی یہی دم کرتے ہیں۔ میرے پاس میری دو شاگرد آئیں اور کہا کہ میری بھانجی دودھ نہیں پی رہی‘ آپ اس کو دم کردیں۔ یہ دودھ بھی پڑھ دیں۔ میں اس وقت مصروف تھی‘ میں نے دودھ رکھ دیا اور فارغ ہونے کے بعد دودھ پر معوذتین (سورۂ فلق اور ناس) پڑھ کر دم کردیا۔ کچھ دیر بعد وہ دودھ لے گئیں اور چند دنوں کے بعد مجھے بتایا باجی آپ نے جو دودھ دم کرکے دیا تھامیری بھانجی اس کے بعد پانچ گلاس دودھ پی گئی جو ہمارے لیے کسی حیرت سے کم نہیں تھا حالانکہ اس سے پہلے وہ دودھ کو پینا درکنار دیکھتی بھی نہ تھی اگر زبردستی پلائیں تو رو رو آسمان سر پر اٹھالیتی تھی مگر آپ کے دئیے تعویذ اور اس دن کے دودھ پر کیے دم کی برکت سے اب وہ ہر چیز بخوشی کھاپی لیتی ہے۔ یہ تعویذ جو آپ نے دیا ہے کسی روحانی ایٹم سے کم نہیں ہے۔ دم اور تعویذ یہ ہے:۔ معوذتین (سورۂ فلق اور ناس) اور آیۃ الکرسی کا تعویذ بنا کر بچے کے گلے میں ڈال دیں یا بچوں پر صبح و شام آیۃ الکرسی اور معوذتین پڑھ کر دم کردیں ۔ پھر اس کا کمال خود ہی دیکھیں۔(ن۔ک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں