محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک محفل میں بیٹھا تھا وہاں میرے ایک جاننے والے اپنا ایک تجربہ بتارہے تھے کہ مجھے کالایرقان ہوگیا تھا‘ انجکشن لگوانے سے بھی ٹھیک نہ ہوا‘ میں بہت زیادہ پریشان تھا کہ مجھے کسی نے بتایا کہ آک کے پھول تین عدد بغیر چبائے پانی کے ساتھ نگل لیں۔ پھر تین دن کے بعد یہی عمل دہرانا ہے اور اسی طرح ہر تین دن کے بعد تین عدد آک کے پھول کھاتے جائیں‘ کچھ عرصہ بعد ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو تھی‘ پھر میرے باپ کو بھی کالایرقان ہوا تو ہم کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے بلکہ انہیں بھی صرف آک کے تین پھول درج بالا طریقے سے کھلاتے رہیں اللہ نے انہیں بھی صحت عطا فرمادی۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس علاج سے کینسر بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ میں یہاں اپنے بجائے اس شخص کا نام دینا پسند کروں جس نے یہ ٹوٹکہ بتایا۔ اس مخلص کا نام (فرید خان‘ مردان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں