اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر38:حیرت انگیز حافظہ ناممکن نہیں:اگر آپ لازوال‘ بے مثال اور حیرت انگیز حافظہ چاہتے ہیں تو پھر گناہ چھوڑ دیں۔ یوں عصیان(یعنی گناہ) چھوڑ کر فوری نسیان یعنی بھول جانے کا علاج ممکن ہوا۔ آپ کو میری یہ تالیف بہت نفع دے گی اور آپ کی نسلوں کے حافظے اور تقویت کے لیے رہبر ثابت ہوگی۔ ایک بہترین کاوش‘ محنت اور جستجو آپ کو ہدیہ ہے۔ قدر کریں‘ لاجواب چیز ہے۔ اس کتاب کی تالیف میں درج ذیل شخصیات کے تحریروں اور رسائل سے مدد لی گئی۔ حکیم محمد عبدالرحیم جمیلیؒ۔حکیم فضل الرحمٰن۔ ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔ نیررضا سید۔ مختار احمد اختر۔حکیم آفتاب احمد عظیم۔ حکیم اکرام الحق۔حکیم عابد علی بیگ۔عبدالرشید زائر۔حکیم محمد ابراہیم شاہ۔جے۔ایچ۔ رضوی۔فرزانہ مغیث۔ڈاکٹر نوشین عمران۔شاہد شاہ۔ از اڈیان گبز کاسیلاس۔ ہمدرد صحت۔طب و صحت۔رہنمائے صحت۔مسلم‘ اسلام آباد۔ ۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں