محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا فرمائیںاور خدمت خلق کی ہمہ وقت آپ کو توفیق عطا ہو جب مخلوق راضی ہوگی تو اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوجائے گا۔ میرے نزدیک سب سے بڑی یہی دعا ہے۔میں گزشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ بیمار تھا مگر عبقری کی بخل شکنی نے مجھے بچالیا۔ علاج سے پہلےایک بخیل کا واقعہ عبقری قارئین کو سنانا چاہتا ہوں۔میرا ایک دوست جو ہمار ی ہی کالونی میں رہتا ہے اس نے ایک دوائی کے ہزار روپے مجھ سے لیے مجھے وقتی آرام آگیا۔اس دوست سے میں نے نسخہ بنانے کا فارمولہ مانگا لیکن اس نے انکار کردیا‘ اسے میں نے بہت زیادہ پیسوں کا لالچ بھی دیا لیکن اس نے بخیلی کی انتہا کردی‘ نتیجتاً اس سے‘ میں نے دوستی ختم کردی کیونکہ میں بہت طیش مزاج ہوں لیکن فطرتاً‘ نرم دل رکھتا ہوں لیکن بخیل لوگ مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ پھر مجھے ماہنامہ عبقری ملا آپ جو نسخے اور وظائف شائع کرتے رہتے ہیں میں آپ کا بے حد مشکور ہوں۔ میری ٹانگ میں گھٹنے کے قریب ایک گلٹی تھی ‘ اس مرض کے علاج کیلئے عرصہ 35 سال سے سرگرداں تھا لیکن علاج کروانے کے باوجود شفاء یابی نہ ہوتی تھی آخرکار عبقری رسالہ سے خدا نے میری بیماری کا حل بھجوا دیا‘ ماہنامہ عبقری دسمبر 2009ء سے مجھے وہ نسخہ ملا ۔ نسخہ صرف یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ آب زم زم پئیں‘ کچھ ہی عرصہ میں گلٹی جڑ سے ختم ہوجائے گی اور میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکرگزار ہوں کہ اس دنیا میں اب بھی نیک دل حکیم موجود ہیں‘ ورنہ حکیم تو مرتے دم تک نسخہ کی ہوا نہیں لگنے دیتے۔ (موسیٰ انصاری‘ بہاولپور)
جسے منافع سمجھتا تھا وہ سود نکلا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا دل بہت پریشان رہتاتھا‘ ایک دن اپنی پسندیدہ ڈائجسٹ لینے بک سٹال پر گیا تو وہاں عبقری مل گیا‘ میں نے خریدا‘ یہ فروری 2011ء کا شمارہ تھا‘ عبقری پڑھ پڑھ کر مجھے پتہ چلا کہ میں جسے منافع سمجھ رہا تھا وہ اصل میں سود ہے‘ پھر میں نے مارچ 2013ء میں یہ سودی نظام بند کروا دیا۔ اللہ کرے کہ ہمارے معاشرے میں بھی یہ سودی نظام بند ہوجائے۔ الحمدللہ! اب میں پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔(م۔ز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں