Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو بہت خوش و آباد رکھے‘ اللہ آپ کی دین کیلئے‘ اللہ کیلئے کی جانے والی تمام محنتوں اور خدمات کو قبول کرکے آپ کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ آمین!2016ء کے عبقری روحانی اجتماع میں‘ میں تسبیح خانہ آئی‘ اللہ کے فضل و کرم سے میرا بھی اس میں حصہ بنا‘ میری زندگی کے بہترین دن تھے اور میرے دل کی خواہش بھی تھی جو پوری ہوئی۔ آپ نے تمام مہمانوں کیلئے بہت بہت بہت اچھا اہتمام کیا‘ یقین کریں مجھے شرمندگی بھی ہوتی تھی کہ اتنا اہتمام‘ تین وقت کھانا کھانے کا بہت مزہ آتا تھا جب تین دن بعد باہر گئے عجیب ہی لگ رہا تھا اور ایسا ہلکا دل اور جسم جیسے گناہوں سے دُھل گیا ہو۔ جس دن واپس گھر جانا تھا بہت رونا آرہا تھا اور گھر جاکر جب میں نے آئینے میں خود کو دیکھا تو یقین کریں کہ مجھے اپنی آنکھوں میں جو چمک اور چہرے پر جو روشنی نظر آئی وہ میں بیان نہیں کرسکتی‘ بس میرا دل کرتا تھا کہ یہ چمک ہمیشہ باقی رہے‘ میں کہیں نہ جاؤں‘ کسی پر نظر نہ جائے۔ ان شاء اللہ 2017ء کے اجتماع میں ضرور شرکت کروں گی۔ مگر آپ کی بے حد شکرگزار ہوں اس کیلئے کہ اتنا اہتمام کیا۔
آپ کے دئیے ہوئے وظائف کررہی ہوں‘ الحمدللہ۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ سے تعلق ملا‘ تسبیح خانہ سے مجھے نماز میں دھیان ملا‘ اللہ سے تعلق بنانا آگیا‘ آپ نے بند آنکھیں کھول دی ہیں‘ حضرت صاحب میں خود کو ہر گناہ سے دور کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہوں۔ کبھی کبھی بہت پریشان ہوجاتی ہوں‘ بس انسان ہوں‘ شیطان بہت تنگ کرتا ہے‘ اتنے وساوس ڈالتا ہے‘ دل میں مایوسی پیدا کرتا ہے لیکن آپ کے درس میں بتائی ہوئی باتیں یاد کرکے میں کھڑی ہوجاتی ہوں۔ بس آپ کے دئیے ہوئے وظائف اور آپ کی باتوں کا یقین میرے اندر یقین پیدا کرتے ہیں۔ اب الحمدللہ! شرعی پردہ کرنے کو دل کرتا ہے‘ اللہ میری مدد کرے دعا کریں اور ان شاء اللہ شادی ’’سادی‘‘ ہی کرواؤں گی۔(پ۔ش)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 944 reviews.