Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج خوفناک بیماریوں کا اکیلا علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ بچوں بڑوں کیلئے نہایت خوش ذائقہ اور شاندار چیز

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

یہ چند اجزاء پر مشتمل ایک ایسا فارمولہ ہے جب سے میں نے یہ مضمون لکھا ہے اور اس کے تجربات و مشاہدات اور دلوں کے راز بیان کیے ہیں‘ اس کے کہاں کہاں اثرات ہوئے اور کیسے کیسے اس کے کمالات کھلے‘ بعض اوقات تو خود مجھے بھی حیرت ہوتی ہے جتنے اس کے اثرات اور فائدے مخلوق خدا پر کھلے ہیں اور انہوں نے اس کو استعمال کرنے کے بعد تعریف کے باب کھولے ہیں‘ خود مجھے بھی اس کا اندازہ نہیں تھا اور یہ کوئی پہلی بات نہیں ‘میرے ساتھ تو اکثر ایسے ہی ہوا ہے کہ تجربات مشاہدات اور چیزوں کو بار بار آزما کر جب عبقری کے قارئین تک میں نے وہ تحفہ پہنچایا چونکہ لاکھوں سے زیادہ قارئین ہیں اور ان کے اپنے تجربات اور مشاہدات کھلتے ہیں اور ہر شخص بیان بھی نہیں کرتا لیکن جتنے زیادہ لوگ ہمیں اس کے فوائد بتاتے ہیں کسی چیز کے تجربے کو آزمانے کیلئے اتنے فوائد کا ہونا بھی بہت ہے۔ ایک صاحب اپنا مشاہدہ اور تجربہ بتانے لگے کہ میں بہت عرصہ سے پرانے جوڑوں کے مرض میں مبتلا تھا‘ بہت زیادہ درد دور کرنے کی دوائی یعنی پین کلر کھائی اور غذائیں‘ ورزشیں‘ یوگا‘ نامعلوم کیا کیا؟ اور پھر سنگاپور میں سنا کہ ایک صاحب ہیں جن کے پاس ایک خاص تھراپی یعنی طریقہ علاج ہے۔ بے شمار گھٹنوں کے مریض ہمیشہ کیلئے صحت مند ہوگئے‘ ایک لمبا سفر کرکے وہاں بھی پہنچا انہوں نے طریقہ آزمایا واقعی فائدہ ہوا لیکن چند ہفتوں کے بعد پھر وہی چبھن‘ دکھن‘ کڑھن اور درد شروع ہوگیا۔ پہلے تو قابل برداشت تھا پھر برداشت سے ناقابل برداشت ہوگیا اور وہی پرانی ترکیب درد کی‘ دکھن کی اور تکلیف کی‘ مایوس ہوگیا۔ ہوا یہ کہ میں اپنی ہمشیرہ کے گھر ملنے گیا ‘چند دن ان کے گھر قیام تھا‘ روزانہ اخبار پڑھنے کا بہت زیادہ ذوق‘ چینل پر خبریں دیکھنے کا بہت زیادہ شوق‘ حالات حاضرہ سے باخبر رہنا میرے مزاج میں تھا۔ اس دن اخبار کے ساتھ کسی نے انہیں عبقری رسالہ بھی لا دیا‘ بعد میں پتہ چلا کہ ہر ماہ ہاکر عبقری میگزین انہیں لاکر دیتا ہے‘ اخبار کے ذوق کو خوب توجہ سے پڑھا اور دھیان سے اخبار سے جب جی بھر گیا تو عبقری ساتھ پڑا ہوا تھا سرسری نظر سے دیکھا ٹائٹل پرنظر پڑتے ہی پہلے بیزاری ‘پھر کچھ تھوڑی سی دلچسپی پیدا ہوئی ‘ورق گردانی کرنے سے دلچسپی بڑھی ذہن میں ایک بات تھی کہ ایک پیشہ ور میگزین ہے نوٹ کمانے کیلئے اور مال بنانے کیلئے اور پیروں کے بارے میں میرا تصور ویسے بھی شفاف نہیں تھا۔ دھوکہ‘ فریب‘ فراڈ ‘نوسربازی اور دولت مال کمانے کے چکر ‘یہ تمام چیزیں میرے ذہن میں تھیں۔ لیکن میں نے جوں جوں عبقری کی ورق گردانی کی میرا ذہن حیرت انگیز طور پر تبدیل ہوتا گیا اور اندر کا تصور اور خیال بدلتا گیا کہ نہیں عبقری کوئی چیز ہے‘ اس کا حال دل پڑھا اور پھر قارئین کے تجربات و مشاہدات پڑھتے پڑھتے اچانک میری نظر کلونجی‘ چھلکا اسپغول اور شہد کے مضمون پر پڑی‘ بس! ایک پل میں مجھے یقین ہوگیا کہ یہ دوا میرے مرض کا آخری علاج ہے۔ اسی دوران میری بہن آگئی میرے ہاتھ میں عبقری دیکھ کر مسکرائی کہ بھائی جان اسے چھوڑ دیں یہ میگزین آپ کو سمجھ نہیں آئے گا‘ اس کی گہرائی ہر فرد کو سمجھ نہیں آتی‘ آپ اس کو نہ پڑھیں‘ میں نے کہا نہیں بات تو آپ کی پہلے والی صحیح تھی مگر اب میرا ذہن اس رسالے کی طرف مائل ہوگیا ہے‘ پھر انہوں نے تقریباً آدھ پونا گھنٹہ عبقری میگزین سے پانے والے فائدے‘ تجربات اور مشاہدات کا تذکرہ کیا اور خوب بتایا۔ مجھے حیرت بھی ہوئی اور عجیب بھی لگا کہ کیا آج کے دور میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ ایسے میگزین نکلیں ایسے رسالے نکلیں جس سے مخلوق خدا کو نفع اور فائدہ پہنچے۔
میں نے اپنے جوڑوں کے درد (جو کہ انہیں پہلے سے علم تھا) کا اس نسخے کے بارے میں تذکرہ کیا کہ کیا یہ نسخہ مجھے فائدہ دے گا ؟بہن بہت اعتماد اور وثوق سے کہنے لگی کہ بھائی جان آپ عبقری کے ہر نسخے اور ہر وظیفے کو آنکھیں بند کرکے کریں عبقری میں کوئی غیر مستند چیز نہیں چھپتی بلکہ مستند چیزیں ہی عبقری کی زندگی کا حصہ ہیںا ور اس کی مقبولیت کا راز بھی یہی ہے کہ یہاں مستند چیزیں شائع ہوتی ہیں اور آپ اگر چاہیں تو اس دوا کو بنانے میں میں آپ کی مدد کروں گی اور آپ تسلی کریں ابھی سے میں یہ اجزا منگوا لیتی ہوں چونکہ میں نے عبقری میگزین میں آئے نسخہ جات کئی بار بنائے ہیں تو مجھے جڑی بوٹیوں کے سٹور کا بھی پتہ ہے اور بنانے کا بھی کچھ تجربہ ہے ۔وہ صاحب کہنے لگے کہ میری بہن نے مجھے یہ دوائی اسی دن بنا کر دے دی اور میں نے اس کو استعمال کرنا شروع کردیا۔ جو سب سے پہلا فائدہ مجھے شروع ہوا کہ میں مسلسل بے خوابی‘ ٹینشن اور ڈیپریشن میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے میری نیند متاثر تھی اور میرا جسم متاثر تھا دماغ اکثر ٹوٹا‘ جسم اکثر کھچا‘
ٹانگوں میں اینٹھن ‘کمر جسم اور پٹھوں میں کھچاؤ ‘تناؤ‘ اعصابی نظام نہایت متاثر چند خوراکوں سے مجھے محسوس ہوا کہ میرے جسم کے ان امراض میں مجھے نہایت فائدہ ہے۔ ابھی مجھے جوڑوں کے درد میں فائدہ محسوس نہ ہوا لیکن یہ فائدہ پاکر مجھے احساس ہوا کہ اس دوا میں کچھ’’ کرنٹ‘‘ ہے اور فائدہ بھی ہے حالانکہ اس سے پہلے میں دیسی دوائوں ‘حکیموں اور پیروں سے گناہوں کی طرح بچنے میں احتیاط کرتا تھا۔ پر یہ دوائی خود بولی اس کا فائدہ خود بولا اور اس کا نفع خود بخود ہونا شروع ہوگیا۔ بس پھر کیا تھا میں مسلسل دوائی استعمال کررہا تھا میں تھوڑاکچھ جذباتی مزاج بھی تو ہوں نا؟ میں نے دوائی کو دن میں دوکے بجائے پانچ بار استعمال کرنا شروع کردیا‘ ہر دو تین گھنٹے کے بعد ایک بڑا چمچ استعمال کرتا۔ میری بہن نے مجھے روکا آپ ایسا نہ کریں لیکن مجھے جلد شفاء یابی پانے کا جنون تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ مجھے زیادہ مقدار استعمال کرنے سے فائدہ ہونا شروع ہوا ہے‘ میرے گھٹنوں اور پٹھوں کے اینٹھن اور کھچاؤ میں فرق ہے‘ درد میں فائدہ ہے‘ ذہنی الجھاؤ اور تناؤ پہلے ہی فائدہ دے چکا تھا اور اس میں نفع میں پاچکا تھا اب اس میں بھی مجھے فائدہ ہونا شروع ہوگیا ہے لیکن چند دنوں بعد مجھے احساس ہوا کہ نہیں یہ مقدار بہت زیادہ ہے پھر دو ہفتے کے بعد میں نے اس کی مقدار کچھ کم کردی‘ یہ دوائی میں نے سات ہفتے استعمال کی‘ ایک بار بنائی پھر ختم ہوگئی پھر دوسری باربنائی اور کچھ زیادہ بنالی ان سات ہفتوں میں مجھے اس دوائی کے پانچ فائدے ہوئے۔ پہلا فائدہ: ڈیپریشن‘ ٹینشن اور ایگزائٹی ختم ہوگئی۔ دوسرا فائدہ: جوڑوں کا درد‘ ان میں کھچاؤ ‘تناؤ اور ہر وقت کی چبھن اور درد اسی فیصد سے زیادہ ختم ہوا حتیٰ کہ میں نے دوائیں لینا چھوڑ دیں یعنی جو پین کلر (درد کی دوائیں) میں لیتا تھا وہ میں نے چھوڑ دیں۔ تیسرا فائدہ: میرے پیٹ کا مسئلہ تو ایسا حل ہوا کہ جو میں نے سوچا ہی نہیں تھا ‘بڑھا ہوا پیٹ کم ہونا شروع ہوگیا۔ دائمی قبض ختم ہوگئی اور گیس تبخیر بادی تو رہی ہی نہ ۔ چوتھا فائدہ: مجھے ایک احساس تھا کہ میرے دل کے والو بند ہیں نہ میں نے کبھی ٹیسٹ کروائے لیکن وہ ساری علامات اس میں موجود تھیں جو کہ ہونی چاہیے میں نے محسوس کیا کہ میرا دل میرے کنٹرول میں آگیا اور میرا جسم اور اعصاب مضبوط ہوگئے۔پانچواں فائدہ: جو میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت غیرمطمئن ہوچکا تھا مگر اب ازدواجی طور پر بھی مطمئن زندگی گزار رہا ہوں۔ بس یہ بہت سے فائدے ہیں جو مجھے اس دوائی سے ملے اور میں اب اطمینان سے یہ دوائی خود بھی استعمال کرتا جبکہ اب مجھے اس کی زیادہ ضرورت نہیں رہی لیکن اب میں اسے بطور محسن استعمال کرتا ہوں اور مجھے اس کا اتنا فائدہ ملا میں نے کبھی اتنا فائدہ سوچا ہی نہ تھا اور اس کا اتنا نفع محسوس کیا جس کو میں قلم سے‘ زبان سے‘ الفاظ سے اور جذبات سے بیان ہی نہیں کرسکتا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 993 reviews.