Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

اکٹھی چار بہنوں کی شادی! واہ کیا کمال کا وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بازو اورٹانگوں میں بہت زیادہ درد ہوتا تھا‘ خواب میں بہت زیادہ سانپ نظر آتے تھے اور جانوروں کوذبحہ کیا جاتا ہے اور وہ انسانی شکل اختیار کرتے جاتے ہیں۔ بلی چھت پر روتی ہوئی نظر آتی تھی‘ میں بہت پریشان کہ کروں تو کیا کروں؟ گندے اور غلط خیالات آتے تھے۔ خواب میں نوجوان لڑکے لڑکیاں غلط کام کرتے نظر آتے تھے اور گندے گندے کاموں کی طرف خیال جاتا تھا اکثر چلتے ہوئے ایسے محسوس ہوتا کہ کوئی میرے پیچھے آرہا ہے اور کانوں میں بہت زیادہ رونے کی آواز محسوس ہوتی تھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتی تو کچھ نہ ہوتا تھا۔
میری منگنی کو پانچ سال ہوچکے تھے اور میرا منگیتر انگلینڈ ہوتا ہے‘ اس کاکام بھی ٹھیک ہے‘ کاغذات بھی مکمل ہیں لیکن جب بھی وہ شادی کیلئے پاکستان آنے لگتا اس کا کوئی نہ کوئی مسئلہ بن جاتا تھا کبھی کاروباری مسئلہ‘ کبھی کاغذات کا مسئلہ بالکل سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ یہ کیسے ہوجاتا ہے‘ پورا خاندان پریشان‘ ہمارا خاندان بہت بڑا ہے‘ ہم سب ایک جگہ رہتےہیں‘ میں بڑی ہوں‘ میری وجہ سے دوسری بہنوں کی شادیاں بھی رکی ہوئی تھیں۔
مجھے ایک مرتبہ عبقری ملا‘ بہت اچھا لگا‘ جیسے مجھے میری منزل مل گئی ہو‘ میرے دل کی آواز تھی کہ اب میرے مسائل حل ہوجائیں گے‘ میری تکالیف ختم ہوجائیں گی‘ میری زندگی میں بھی خوشیاں آئیں گی‘ میں نے مکمل عبقری پڑھا‘ بہت اچھا لگا۔ اس میں موجود ایک وظیفہ ’’افحسبتم اور اذان‘‘ والا پڑھنا شروع کردیا۔ وظیفہ یہ تھا کہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان ہر دو گھنٹے بعد سات سات دفعہ پڑھ کر اپنے دونوں کانوں اور پورے گھر پر دم کردیں۔ میں نے وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ ساتھ میں نے اپنے شہر کی مین ایجنسی جاکر مزید عبقری میگزین خریدے‘ شہد‘ مشروب عبقری افزا؍ اور اپنے گھر والوں کیلئے مزید کچھ ادویات لیں۔ جب وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو میرے مسائل مزید بڑھ گئے‘ خواب بھی بہت عجیب آتے‘ وظیفہ پڑھتے ہی کندھے بھاری ہوجاتے سر پر بوجھ محسوس ہوتا‘ نیند آجاتی‘ میں اس کیفیت کے بارے دفتر ماہنامہ عبقری میں فون کرکے بتاتی وہ مجھے تسلی دیتے کہ وظیفہ جاری رکھیں اور درس سنیں‘ حضرت جی کا درس گھر میں لگائیں ان شاء اللہ اللہ کی مدد آئے گی مسئلہ ضرور حل ہوگا۔ میں وظیفہ کرتی رہی‘ آہستہ آہستہ میرے بازوؤں اور ٹانگوں کا درد ختم ہوگیا‘ غلط خیالات ختم ہوگئے‘ دل نماز اور ذکر میں لگنے لگا‘ میرے منگیتر کے آنے کی خبر آگئی‘ میری شادی ہوگئی نہ ہی خواب میں جانور نظر آتے ہیں نہ کوئی پریشانی محسوس ہوتی ہے۔میری شادی تو ہوگئی مگر میرے ساتھ دوسری تین بہنوں کی شادیاں بھی ہوگئیں۔ ایک ہی وقت میں ایک گھر سے چار ڈولیاں نکلی ہیں‘ سب بہنیں اپنے گھروں میں خوش ہیں‘ میری عمر نکلتی جارہی تھی۔ یہ سب عبقری کے وظیفہ افحسبتم اور اذان کے عمل کی برکت سے ہوا۔ اللہ حضرت حکیم صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ جنہوں نے ماہنامہ عبقری جاری کیا جو ہم جیسے دکھی لوگوں کی اصلاح کیلئے ہم پر شفقت فرمارہے ہیں۔ میرا پورا خاندان عبقری کیلئے دعاگو ہے۔ آمین (پوشیدہ)
میں نے7ماہ میں 22 کلووزن کم کیا
راقم الحروف بلحاظ پیشہ ایک وکیل ہے‘ اس لیے مصروفیات کے تناظر میں اور کھانے پینے کی بے اعتدالی‘ زیادہ دیر تک بیٹھنے اور خاندانی موٹاپے کے تناظر میں اپنے ذاتی تجربات اور عالمی سطح پر کی جانے والی کچھ تحقیقات گوش گزار کرنا چاہتا ہوں‘ شاید عبقری کے کسی قاری کے کام آسکیں۔
اگر انسان کے جسم کا سسٹم میٹابولک اور ہارمونز کی وجہ سے زیادہ موٹاپا لارہا ہے تو اس انسان کو نارمل آدمی سے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حرارے حتی الامکان کم اور ورزش بڑھانا ہوگی لیکن اگرموٹاپے کی وجہ صرف آپ کی خوش خوراکی یا سست روی ہے تو تھوڑی کوشش بھی زیادہ پھل لائے گی اور موٹاپا سے جلد چھٹکارا ملے گا۔
ورزش کو میں دو اقسام میں تقسیم کرتا ہوں ایک وہ جن سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہےا ور دوسری وہ جو وزن جلد کم نہیں کرتی لیکن باڈی کی ہیت بدلنے میں معاون ہیں‘ یوں دوسری قسم کی ورزش کرتے ہوئے اگر وزن کم نہیں ہورہا تو فکر نہ کریں اس سے وزن آہستہ آہستہ کم ہوگا لیکن اس کا فائدہ کچھ اور ہے۔ پہلی قسم میں جمپنگ‘ رسی کودنا‘ دوڑ وغیرہ شامل ہیں جبکہ دوسری قسم میں تمام تر کرنچز‘ ٹوسٹر‘ ڈمبلز اور سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں۔ بعض اوقات دوران ورزش وزن کم نہیں ہوتا اس سے فکرمند اور دلبرداشتہ ہوکر ورزش نہ چھوڑیں باڈی فیٹس بھی برف کے بلاک کی طرح ہیں مسلسل کوشش ہے بعض مرتبہ دیر سے ٹوٹیں گے لیکن اندر سے پگھل رہے ہوں گے۔ جب آپ نے ایک مرتبہ وزن کم کرلیا اور پھر دوبارہ بڑھ گیا تو یہ فیٹس بہت ہارڈ ہوں گے اور پہلے سے کئی گنا زیادہ محنت کے متقاضی ہوں گے۔ یہ ذہن میں رکھیں کہ اگر آپ نے کوئی جم جوائن کیا ہے یا کوئی ہیلتھ کلب جوائن کیا ہے تو اس کو اگر بعد میں چھوڑ دیا ہے تو آپ نے موٹاپے اور بیماریوں کو خود دعوت دی ہے تاہم اگر جسم میں موٹاپے کا رجحان نہیں تو پھر ایسا نہ ہوگا۔ راقم الحروف نے سات ماہ میں 22 کلوگرام تک وزن کم کیاتھا جس بابت غذائی احتیاط اور ورزش اور نماز کا ساتھ رکھا اور ان میں سے ایک چیز میں بھی فرق آیا تو سب میں فرق آگیا۔
بعض ادویات اور بعض دیسی ٹوٹکے بھی ممدو معاون ہیں جن میں سونٹھ اور اسطخدوس کو ہم وزن پیس کر استعمال کرنا بہت مفید ہے لیکن یرقان کے مریض اس کو استعمال نہ کریں اسی طرح سے بعض وٹامنز اور ولائتی ادویات بھی وزن کم کرتی ہیں لیکن بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے مضرصحت ہوسکتی ہیں۔ کچھ عرصہ کی ورزش اور کچھ عرصہ کی ڈائٹنگ زیادہ تباہ کن ہے۔ یادرکھیں! جاپان کے سومو پہلوانوں کا حدسے زیادہ وزن بڑھانے کا بھی یہی طریقہ کار ہے کہ پہلے حد سے زیادہ ڈائٹنگ کرائی جاتی ہے پھر حد سے زیادہ کھانا دیا جاتا ہے۔ جم میں آپ جسم کے جس حصہ کی زیادہ ورزش کریں گے اگرزیادہ وزن کا مسئلہ ہے تو جب ورزش چھوڑیں گے تو اسی حصہ سے زیادہ وزن بڑھے گا۔ مجھے پولیس ٹریننگ سنٹر سہالہ سے تربیت یافتہ پولیس افسران نے بتایا کہ ان کو بتلایا گیا تھا کہ اگرواک کی سپیڈ ہو اور سٹائل جاگنگ والا ہو تو یہ بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ آخر میں یہی کہنا چاہوں گا کہ اسلام کی سادہ زندگی کے تصور کو اپنائیں اسی میں ہی ہر مسئلہ کا حل ہے۔ (چوہدری غلام عباس ایڈووکیٹ‘ صادق آباد)
میرے آزمودہ چند نسخہ جات قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بعداز سلام عرض و گزارش ہے کہ آپ کا رسالہ عبقری پڑھا‘ دیکھا پسند آیا۔
1960ء میں ہندوستان کے مشہور حکیم جو کہ مسلمان‘ ہندو‘ سکھ سبھی تھے ایک رسالہ ’’الحکیم‘‘ نکالتے تھے جس میں یہ حکماء اپنے آزمودہ نسخہ جات دیتے تھے میرے پاس چند نسخہ جات محفوظ ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔حبوبِ ہاضم: نوشادر ایک پاؤ‘ مرچ سیاہ‘ الائچی خورد ہر ایک دو تولہ کوٹ کر ایک مٹی کی ہانڈی میں رکھیں‘ اس کے اوپر دوسری ہانڈی اوندھی رکھ کر گل حکمت کریں اس کے نیچے چار پہر بیری کی لکڑیوں کی آگ دیں‘ اس کے بعد سرد کرکے اوپر والی ہانڈی کے اندر کی طرف سے جوہر اتار کر رکھ لیں‘ اس جوہر کو کاغذی لیموں سے کھرل کرکے نخودی گولیاں بنالیں۔ ایک یا دو گولیاں کھانے سے قوت ہاضمہ بڑھاتی ہے‘ ریاح دور ہوتے ہیں‘ طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے‘ اگر آنکھوں میں پھولا ہو تو گولی کی گھس کر آنکھ میں بطور سرمہ لگانے سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔سگ دیوانہ گزیدہ: خاک سرطان ایک تولہ‘ برگ مدار نو ماشہ‘ کندر ایک تولہ‘ پوست ریٹھ دو تولہ‘ پرانا گُڑ دو تولہ‘ نخودی گولیاں باندھ کر رکھیں‘ تین ماشہ صبح و شام ہمراہ گائے کے دودھ کھائیں۔
حبس بول: بھینس کے کان کامیل ناف پر ملیں اور شورہ قلمی دو ماشہ شربت مصری کے ساتھ دیں اور قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھیں۔جریان و سیلان: دودہی خورد کو سایہ میں خشک کرکے سفوف بنالیں اور مساوی وزن مصری ملالیں اور چھ ماشہ صبح و شام ہمراہ آب تازہ‘ جریان‘ احتلام‘ سوزاک‘ کہنہ‘ سیلان الرحم میں مفید ہے۔ ہفتہ دو ہفتہ میں افاقہ ہوجاتا ہے۔
حب مقوی: تخم پیاز سفید‘ خرما‘ چڑوں کا مغز‘ تخم گندنا‘ ثعلب مصری‘ شقاقل مصری‘ ریگ ماہی ہر ایک‘ ایک تولہ‘ جند بیدستر‘ کشتہ چاندی ہر ایک چھ ماشہ سب ادویات کوکوٹ چھان کر مشک اصلی تین ماشہ ملا کر سوا دو تولہ شہد اور قدرے ترہ تیرک کےپانی میں گولیاں بقدر دانہ نخود بنائیں۔ دو یا تین گولیاں ہمراہ شیرگاؤ ایک پاؤ صبح و رات کو سوتے وقت کھائیں۔ پٹھوں کو سخت قوی کردیتی ہے۔ جو لوگ غلط کاریوں‘ کثرت مباشرت کی وجہ سے کمزور ہوگئے ہیں ان کیلئے اکثیر ہے۔
نسوارشقیقہ:نک چھکنی‘ جائفل‘ جٹا مانسی‘ تخم سرس ہر ایک ایک تولہ کوٹ پیس کر پارچہ بیز کرلیں۔ دن میں پانچ یا چھ بار نسوار لیں۔ درد سر ہر قسم‘ آدھ سر کا درد‘ چکرآنا‘ نسیان‘ کندذہنی‘ نزلہ زکام‘ ڈاڑھ کا درد وغیرہ میں مفید ہے۔
عقرب گزیدہ: دس تا بارہ بچھو زندہ اسپرٹ کی شیشی میں بھر کر رکھ لیں۔ شیشی کا منہ بند کرکے ایک ہفتہ رہنے دیں‘ تمام بچھو گل جائیں گے۔ بس دوا تیار ہے۔ ایک پھریری بچھو کے کاٹے کی جگہ پر لگائیں سوفیصد آرام دیتا ہے۔ ان شاء اللہ۔
مقوی باہ و قلب: ثمر برگد خام دو تولہ لے کر چار ٹکڑا کردیں اور اسپغول ایک تولہ دونوں کو ایک پوٹلی میں باندھ کر شیرگاؤ یک تار میں جوش دیں جب چوتھا حصہ رہ جائے‘ بغیر شکر ملائے نوش کریں اس طرح ہر روز تازہ ثمربرگد استعمال میں لائیں۔ اگر چالیس روز استعمال کریں تو قوت باہ تمام عمر قائم رہے گی۔ ان شاء اللہ۔ملیریا کا علاج: ستیاناسی کے تخم سالم بقدر چار ماشہ ہمراہ نیم گرم پانی پھانکنے سے ملیریا خواہ کتنے ہی روز کا ہو پسینہ آکر اتر جاتا ہے۔ ان شاء اللہ۔مروڑ اٹھتے ہوں تو: پودینہ سبز ایک تولہ‘ برگ شیشم چھ ماشہ‘ سردائی کی طرح گھوٹ کر پلائیں‘ آرام ہوگا۔ ان شاء اللہ ۔سرگنج کا علاج: روغن سرشف ایک پاؤ‘ برگ مدار ایک چھٹانک‘ گندھک آملہ سار چھ ماشہ‘ پھٹکڑی سفید ایک تولہ‘ آہنی کڑاہی میں روغن سرشف ڈالیں اور کڑاہی کو کوئلوں کی درمیانی آنچ پر رکھ دیں‘ جب تیل کڑکڑا جائے تو مدار کے پتوں کو اچھی طرح کچل کر ٹکیہ بنائی ہوئی آہستہ آہستہ سے تیل میں چھوڑدیں جب ٹکیہ سوختہ ہوجائے تب کڑاہی کو آگ سے علیحدہ کریں اور سلاخ یا دستے سے ٹکیہ کو تیل میں حل کردیں بعد میں گندھک اور پھٹکڑی کا سفوف شامل کریں اورتھوڑی دیر مزید حل کریں یعنی آہنی دستہ سے رگڑیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس قوام کو کسی شیشی میں سنبھال رکھیں۔ مریض کے سر کو نیم کے پتوں کے جوشاندہ میں دھو کر اس تیل کو روئی کی پھریری کے ساتھ آہستہ آہستہ سر پر لگائیں اور مالش کریں دن میں دو دفعہ کریں۔ دس دن تک آرام ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ نکسیر کا علاج: برگ سبز کاہو ایک تولہ‘ سرکہ انگوری میں گھوٹ کر پیشانی پر لیپ کریں۔نسخہ نمبر2: انجبارکی جڑ دو تولہ کوٹ کر رات کو سیر بھر پانی میں بھگوئیں اور صبح کو جوش دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے اتار کر چھان لیں اور آدھ سیر مصری ملا کر شربت بنالیں۔ تین تولہ شربت میں پانی ملا کر دن میں تین مرتبہ دیں۔ نسخہ نمبرتین: گدھی کا دودھ حسب خواہش لے کر مریض کے سر کی مالش کریں اور دو گھنٹہ تک سر گیلا رہنے دیں‘ سات دن تک مالش کریں رعاف یعنی نکسیر رک جائے گی۔
نمکیات کے فوائد:نمک خرپزہ: مدربول‘ سنگ گردہ و مثانہ و باؤ گولہ کو نافع ہے۔ (خوراک چار رتی)۔نمک مولی: ہاضم‘ درد شکم‘ قولنج و درد گردہ کو مفید ہے۔ (خوراک چار رتی)
نمک چڑچٹہ: دمہ اور سہال کو دور کرتا ہے۔ (خوراک چار رتی)۔نمک مدار: ہیضہ تخعہ‘ کھانسی‘ قولنج‘ درد شکم کونافع ہے۔ (خوراک چار رتی)۔نمک کٹائی: معدہ کی شکایات کو دور کرتا ہے‘ مقوی باہ ہے۔ (خوراک چار رتی‘ بالائی کے ساتھ) نمک منڈی: مصفیٰ خون‘ مقوی اعضاء رئیسہ‘ باہ و معدہ۔ (خوراک چار رتی)۔نمک ککروندہ: استسقاء‘ بخار بلغمی‘ بواسیر وغیرہ کو مفید ہے۔ (خوراک چار رتی)۔نمک بانسہ: دمہ‘ کھانسی اور سل میں مفید ہے۔ (خوراک چار رتی) نمک نک چھکنی: دمہ کو مفید اور ہاضمہ کو درست کرتا ہے۔ (خوراک چار رتی)۔نمک پودینہ: ہضم‘ طعام اور درد معدہ کو مفید ہے۔ (خوراک چار رتی)۔نمک دھتورہ: دمدار وکٹائی‘ دمہ‘ سرفہ بلغمی کو مفید ہے۔ (خوراک چار رتی) (انتظارحسین‘ جھنگ سٹی)
قوت حافظہ کیلئے عجیب اثر ہومیو نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ نسخہ بڑے سالوں کا نچوڑ اور بہت سے لوگوں پر تجربہ کے بعد تحریر کررہا ہوں۔ دماغی کام کرنے والوں کیلئے بہت ہی زبردست چیز ہے ۔ یہ نسخہ پروفیسرز حضرات‘ وکلا‘ ججز‘ طلباء‘ قراء حضرات‘ دماغی کام کرنے والوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے قوت حافظہ بڑھ جاتی ہے‘ نسیان کا عارضہ ختم ہوجاتا ہے‘ دماغی کام کرنے سے تھکن الجھن ‘ سردرد‘ بے چینی نہیں ہوتی۔ زندگی کی ایک نئی لہر دور اٹھتی ہے۔ انسان اپنے آپ میں پھر سے جوان اور زندہ لوگوں میں محسوس کرنے لگتاہے۔ تندرست انسان استعمال کرے تو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ہیومیوپیتھک فارمولہ نوٹ فرمالیں!
ALFALFA Q
CHINIA Q
AVENA STIVA Q
ACID PHOS 3X
یہ تمام چیزیں ہموزن لے لیں۔یا کسی بھی اچھے ہومیو پیتھک اسٹور پر جائیں اور ان سے کہیں کہ ہمیں یہ نسخہ تیار کردیں۔ وہ آپ کو بنا کر دے دے گا۔ صرف دو قطرے صبح‘ دوپہر‘ شام پی لیں یا ایک گھونٹ پانی میں دو قطرے ملا کر پی لیں۔ نوٹ: دو قطروں سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ قارئین! یہ فارمولہ جس جس نے بھی استعمال کیا آج بھی دعاؤں میں یادرکھتا ہے آپ بھی ضرور بنائیں اوردعاؤں میں یاد رکھیے۔ ہاں مقدار خوراک کا خیال رکھیے گا۔نکسیر کیلئے بہت ہی مجرب ٹوٹکہ: ھوالشافی: پیپل کے درخت کی چھال تھوڑی مقدار میں رات کو بھگودیں‘ صبح نہار منہ چھال علیحدہ کرکے صرف پانی مریض کو پلادیں۔ نئی پرانی نکسیر کیلئے انتہائی مفید ہے۔ جس جس کو بھی بتایا اللہ تعالیٰ نے سب کو شفاء دی۔(محمد اشرف‘ گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 999 reviews.