Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دولت کی ریل پیل چاہیے تو باوضو رہنا سیکھئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟ اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا دولت مند ہوا‘‘ لگائی جائیں گی۔ آپ بھی اپنے یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا ہوا تھا‘ مجھے وہاں اکیس ماہ ملازمت کرتے ہوئے ہوگئے تھے‘ ادھر تنخواہ بالکل بھی اچھی نہ تھی‘ میرا گزارہ بالکل بھی نہیں ہورہا تھا‘ بہت پریشان تھا کہ گھر بار‘ بیوی‘ بچے‘ اپنے لوگ‘ ملک چھوڑ کر یہاں پردیس صرف پیسے کمانے آیا تھا اور یہاں آکر بھی حالات بہتر نہیں ہورہے۔ الحمدللہ پانچ وقت کی نماز میں شروع سے ہی پڑھتا ہوں‘ ایک مرتبہ ایک کتاب کامطالعہ کررہا تھا کہ اس میں ایک سطر پر نظر پڑی کہ باوضو رہنے سے رزق بڑھتا ہے۔ نامعلوم کیوں یہ بات میرے دل کو لگی اور میں نے ہروقت باوضو رہنا شروع کردیا‘ جیسے ہی وضو ٹوٹتا فوراً اٹھ کر وضو کرتا۔ چند ہفتوں بعد میرے ایک دوست نے مجھے فون کیا اور کہا کہ سپین کی نئی کمپنی ہے ان کو مختلف فیلڈز میںسٹاف چاہیے اگر آپ کا موڈ ہو تو انٹرویو دے دو‘ میں گیا‘ انٹرویو دیا اور سلیکٹ ہوگیا ابھی ان میں نے کہا کہ میری کمپنی ٹرانسفر نہیں کرے گی تو مجھے پرابلم ہوگی کیونکہ سعودی حکومت کی طرف سے ڈیڈلائن تین نومبر کی ہے جو غیرقانونی ہیں ان کیلئے ان کیلئے اور آپ میرے لیے کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ آجاؤ ہم سے جو بھی ہوا وہ کردیں گے یا آپ کو ویزہ دے دیا جائے گا‘ میں نے کہا ٹھیک ہے میں نے اگلےدن اپنا بیگ لیا‘ نئی کمپنی میں آگیا لیکن آنے سے پہلے میں نے دو رکعت نفل اور گھر سے نکلنے کی دعا بسم اللہ توکلت علی اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ میری نئی کمپنی والوں نے میرا ویزہ ٹرانسفر کیلئے میری پرانی کمپنی سے بات کی تو وہ نہ مانے اور نہ ہی میرے پیسے دینے پر آئے اور نہ ہی پاکستان واپس بھیجنے پر آمادہ ہوئے۔ میرے کچھ دوست ہیں وہ بھی میری طرح غیرقانونی تھے میں نے ہرنماز کے بعد اپنے دوستوں کیلئے دعا کرنا شروع کردی‘ میں نے آپ (حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم) کے درس میں سنا تھا کہ دعا کرتے ہوئے ایسی کیفیات بنالیا کرو‘ اے اللہ! میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے‘ نہ کیفیات‘ نہ الفاظ اور سب سے بڑا مجرم میں ہوں اور سب سے بڑا جھوٹا میں ہوں مگر اے کریم اللہ تو تو سچوں کا سچا ہے۔ اسی طرح روزانہ پہلے اپنے دوستوں کیلئے دعا کرتا پھر اپنے لیے دعا کرتا‘ ساتھ سورۂ قریش ہروقت پڑھتا تھا اور باوضو رہتا تھا اور نیت وہی کہ باوضو رہنے سے رزق بڑھتا ہے‘ بس اللہ کریم نے پہلے میرے دوستوں کو سیٹ کردیا اور پھر آخر میں‘ میں رہ گیا جو میری کمپنی پیسے لے کر پاسپورٹ نہیں دیتی تھی مگر میں حیران ہوا کہ وہ خود ہی مان گئی اور پاسپورٹ دے دیا اور دو دن پہلے مجھے پاسپورٹ مل گیا۔ ہروقت باوضو رہنے کی برکت سے میں اور میرےد وست سیٹ ہوگئے ہیں اور میں نئی کمپنی جو کہ سپین کی ہے میں بطور آئی ٹی انجینئر سلیکٹ ہوا ہوں اور تنخواہ بھی پہلے تنخواہ سے دس گنا زیادہ ملی‘ باوضو رہنے سے اللہ نے اتنا دیا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 10 reviews.