اتنا سکون کے بیان نہیں ہوسکتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو ہر طرح سے اپنے حفظ و ایمان میں رکھیں اور دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں آپ کے والدین‘ آپ کے مرشد اور آپ کے تمام بزرگوں کو عطا فرمائے۔ آمین! میں ماہنامہ عبقری کے گزشتہ کئی سال سے قاری ہوں۔اس کے علاوہ میں ہر جمعرات کو تسبیح خانہ لاہو رمیں مغرب سے عشاء تک ہونے والے درس روحانیت و امن میں ضرور شریک ہوتی ہوں۔ میں ڈیپریشن کی ماری ہوئی تھی‘ کیا بتاؤں حکیم صاحب! کتنا سکون ملتا ہے‘ شاید میں بیان نہ کرسکوں۔ میرے گھریلو مسائل بہت زیادہ تھے‘ میں خود تئیس سال سےمختلف امراض میںمبتلا تھی‘ مگر اب الحمدللہ ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں حاضری ہوتی ہے‘ وہاں اسم اعظم کا ذکر ہوتا ہے اور دعا ہوتی ہے تو اس وجہ سے میرے تمام مسائل حل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔میں بچے بہت زیادہ چڑچڑے مزاج کے ہوتے جارہے تھے انہیں بھی ساتھ لے جاتی ہوں الحمدللہ انہوں نے آپس میں لڑائی جھگڑا کرنا ختم کردیا ہے اور اتفاق سے رہتے ہیں۔ (غ۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں