محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔رسالہ کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔میرے پاس دو عدد آزمودہ روحانی ٹوٹکے ہیں‘ جن لوگوں کے بال بہت الجھتے ہوں اور کنگھی کرتے ہوئے درد ہوتا ہو وہ کنگھی کرنے سے پہلے ایک بار سورۂ ناس کنگھی پر پڑھ کر پھونک دیں‘ بالوں کی الجھنیں آسانی سے نکل جاتی ہیں۔ دوسرا ٹوٹکہ: اگر سر کے بال گرتے ہوں تو زیتون کے تیل پر 313 مرتبہ آیت کریمہ اور ایک بار سورۂ نور پڑھ کر پھونک کر اس تیل کی نہانے سے دو سے تین گھنٹے پہلے اچھی طرح مالش کریں یا رات کو سونے سے پہلے تیل کی مالش کرکے صبح اٹھ کر نہالیں۔ ان شاء اللہ بال گرنا بند ہوجائیں گے۔ (شازیہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں