محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس شمارے سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے اور پانے کے بعد اپنے تجربات و مشاہدات بھی بے شمار مرتبہ لکھے اور بارہا ماہنامہ عبقری میں میرے نام کے ساتھ چھپے بھی۔ جس کی بے انتہا خوشی ہوتی ہے کہ میرے چھوٹے سے تجربے کو لاکھوں نے آزمایا ہوگا اور مجھے بھی ثواب ملا ہوگا۔ گزشتہ سردیوں میں مجھے شدید زکام ہوگیا۔ مجھے سانس زور لگا کر لینا پڑرہا تھا۔ میں نے ایک مرتبہ ماہنامہ عبقری میں اللہ ھو کے مراقبہ کے بارے بہت مشاہدات پڑھے تھے۔ میں نے اللہ ھو کا مراقبہ کیا۔ یعنی اللہ کا نام لے کر سانس اندر کھینچنی ہے اور حسب برداشت سانس روک کر رکھنی ہے‘ ھو کا لفظ جب کہنا ہے تو زور سے سانس باہر نکالنی ہے۔ میں نے یہی عمل چند بار دہرایاتو میرا ناک بھی کھل گیا اور میری سانس بھی بحال ہوگئی اور طبیعت بالکل فریش ہوگئی۔اس کے علاوہ ماہنامہ عبقری میں آنے والا مراقبہ بھی ضرور کرتی ہوں ‘ الجھنوں‘ پریشانیوں سے نجات پاتی ہوں۔(ف، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں