Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالا جادو، کالے جنات کا سچا توڑ

ماہنامہ عبقری - مئی 2009ء

(ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں) پیشاب کی بندش اگر کسی شخص کا پیشاب بند ہو گیا ہو تو یہ آیت کاغذ پر لکھ کر مریض کے مثانہ پر باندھیں اور ایک کاغذ پر لکھ کر دھو کر پلائیں:”وَاِذِاستَسقٰی مُوسٰی لِقَومِہ فَقُلنَا اضرِب بِّعَصَاکَ الحَجَرَ فَانفَجَرَت مِنہُ اثنَتَا عَشرَةَ عَینًا“(سورہ بقرہ آیت نمبر 60) ذہن اور حافظہ کی تیزی چینی کی رکابی یا کاغذ پر آیت لکھ کر 7روز پلائیں ذہن اور حافظہ تیز ہو جائے گا۔”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ رَبِّ اشرَح لِی صَدرِی وَیَسِّرلِی اَمرِی وَاحلُل عُقدَةً مِّن لِّسَانِی یَفقَھُوا قَولِی “(سورہ طہٰ آیت نمبر 25تا28) خواب میں ڈرلگنا یا چونک پڑنا جو شخص خواب میں چونک پڑتا ہو یا نیند نہ آتی ہو یا خوف معلوم ہوتا ہو تو سوتے وقت یہ کلمہ پڑھنا چاہئے:۔”اَعُوذُ بِکَلِمٰتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِن غَضَبِہ وَعِقَابِہ وَشَرِّ عِبَادِہ وَمِن ھَمَزَاتِ الشَّیٰطِینِ وَاَن یَّحضُرُونِ“ بچے کا بہت رونا جو بچہ بہت روتا ہو اس دعا کو لکھ کر گلے میں باندھیں ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَم حَسِبتَ اَنَّ اَصحٰبَ الکَھفِ وَالرَّقِیمِ کَانُوا مِن اٰیٰتِنَا عَجَبًاo (سورہ الکھف، آیت 9) قُل کُونُوا حِجَارَةً اَو حَدِیدًاo اَو خَلقًا مِّمَّا یَکبُرُ فِی صُدُورِکُم (سورہ بنی اسرائیل، آیت 50,51) بِسمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ وَاَوَّلُہ مِنَ اللّٰہِ وَاٰخِرُہ مِنَ اللّٰہِ وَلَا بَعدُکُم عَلیٰ اَمرِ اللّٰہِ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ“o بدن کی سرخی کیلئے اگر بدن سرخ ہو جائے یا چٹے پڑ جائیں تو یہ دعا مع بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کے 21مرتبہ پڑھ کر دم کریں ”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِک وَسَلِّم بِسمِ اللّٰہِ العَظِیمِ الحَکِیمِ الکَرِیمِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ رَبِّ العَرشِ العَظِیمِ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَقَدرَتِہ وَسُلطَانِہ اَیَّتُھَا الرِّیحُ اَجِیبِی دَاعِیَ اللّٰہِ تَعَالیٰ فَمَالَہ مِن مَّلجَائٍ یَّومَیِِذٍ وَّمَا لَہ مِن نَّکِیرٍ بِسمِ اللّٰہِ وَبِا لثَّنَائِ الطَّیِّبِ عَلَی اللّٰہِ اَللّٰہُ یَکفِیکَ مِن کُلِّ دَائٍ یُوذِیکَ وَمِن کُلِّ اٰیَةٍ تُعَذِّبُکَ لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلٰی خَیرِ خَلقِہ مُحَمّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصحابِہ اَجمَعِینَ وَسَلَّمَ تَسلِیمًا کَثِیرًا کَثِیرًا بِرَحمَتِکَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ“o دفعیہ سحر :۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منقول ہے کہ اگر کسی پر جادو کیا گیا ہو تو ان آیتوں کو پانی پر دم کر کے مریض پر ڈال دیا کریں سورہ اعراف کی فَوَقَعَ الَّحَقُّ سے رَبِّ مُوسیٰ وَہَارُونَ تک (آیت نمبر18تا 122) اوریہ آیت سورہ طہٰ کی اِنَّمَا صَنَعُوا کَیدُ سَاحِرٍِ وَلَا یُفلِحُ السَّاحِرُ حَیثُ اَتٰی آسیب کو حاضر کرنے کا عمل یٰسٓ وَالقُراٰنَ لشم لشماان تینوں کو ایک ساتھ سو بار پڑھ کر ان پر دم کریں اور آسیب زدہ کو ان کی دھونی دیں۔ آسیب حاضر ہو جائے گا اگر سر بھاری اور جسم پر کپکپی طاری نہ ہو تو سمجھنا چاہئے کہ آسیب نہیں بلکہ جسمانی بیماری ہے عزیمت یہ ہے: ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَبرَاتُ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَقُدرَتِہِ اَستَفتِحُ اَستَفتِحُ فَھُوش قَوةُ شَتٍّ قَوةٍ شَتٍّ ھَویًا بَریًا اُحضُرُوا وَاُحضُرُوا یَا اَصحٰبَ الجِنِّ وَالشَّیٰطِینٍ مِن جَانِبِ الاَیسَرِ وَمِن جَانِبِ المَشَارِقِ وَالمَغَارِبِ بِحَقِّ لَااِلٰہَ اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُولُ اللّٰہِ“ آسیب سے مستقل نجات کیلئے چاروں قُل اور لِاِیلَافِ (سورة قریش)اور یہ دو آیتیں مع تسمیہ پڑھے۔ فَکُبکِبُوا فِیھَا ھُم وَالغَاوُونoَ وَجُنُودُ اِبلِیسَ اَجمَعُونَ (سورہ الشعرآئ، آیت 94,95) پھر آسیب زدہ کے بال پکڑ کر چاروں قُل اور لِاِیلَافِ اور آیت اِنَّا اَعتَدنَا لِلکٰفِرِینَ سَلٰسِلَا وَاغلَا لًاوَّسَعِیرًا(سورہ الدّھر، آیت 4) فَکُبکِبُوا فِیھَا ھُم وَالغَاوُونَo وَجُنُودُ اِبلِیسَ اَجمَعُونَ پڑھ کر پیشانی کے بالوں پر دم کر کے گرہ لگا دیں۔عامل کو چاہئے کہ اپنی حفاظت کے لئے حصار کرے۔ اس کے بعد ارنڈ کی لکڑی آسیب زدہ کو مارے۔ آسیب عاجز ہو جائے گا اور اگر آسیب عاجز نہ ہو تو ایک نیلے کپڑے کا فیتہ بنا کر یہ عزیمت تین بار دم کر کے جلا کر ناک میں دھونی دیں عزیمت یہ ہے۔ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ عَلِیقًا مَّلِیقًا خَالِقًا مُخلُوقًا مَخلُوق وَاَنتَ تَعلَمُ مَافِی قُلُوبِھِم مَّلِیقًا مَافَرقَہ مَالُوق وَرَالُوق فِرعَونُ نَمرُودُ شَدَّاد “ اسکے بعد جب آسیب بہت گریہ وزاری کرے اور کہے مجھے چھوڑ دو دہائی سلیمان دہائی فیقطوش دہائی محمد رسول اللہ کی تو اس سے عہد کرائیںکہ وہ دوبارہ اس کو یا کسی انسان کو تکلیف نہ دے گا پھر قسم لے کر پیشانی کے بال کھول دیں۔ آسیب اگر کسی پر آسیب کا شبہ ہو تو یہ آیات ذیل لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالیں اور پانی پر دم کر کے مریض پر چھڑکیںاور اگر مکان پر اثر ہو تو ان کو پانی پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔ آیات یہ ہیں: ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰالَمِینَ(پوری سورت) آلَمٓo ذٰلِکَ الکِتَابُ سے مُفلِحُونَ(سورہ بقرہ آیت 1تا 5)تک اور وَاِلٰھُکُم اِلٰہ وَّاحِد لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحمٰن الرَّحِیمِ(سورہ بقرہ، آیت 163) اور آیت الکرسی خٰلِدُونَ تک اور لِلّٰہِ مَافِی السَّمٰوٰتِ سے کَافِرِینَ(سورہ بقرہ، آیت 284تا286)تک اور شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ سے حَکِیم (سورہ ال عمران، آیت 18) تک اور اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِی سے رَبُّ العَالَمِینَ(سورہ الاعراف، آیت54) تک اور فَتَعَالَی اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ سے خَیرُالرّٰحِمِینَ(سورہ المومنون، آیت 116تا118) تک اور سورة وَالصَّافَات کی شروع کی آیتیں لَازِب تک اور ھُوَ اللّٰہُ الَّذِی لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ سے ھُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُ(سورہ الحشر، آیت 22تا 24) تک اور وَاَنَّہ تَعَالٰی جَدُّ رَبِّنَا مَااتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا(سورہ الجن، آیت 3) اور سورة اخلاص اور معّوذتین۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 813 reviews.