محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے وظائف پر بھرپور عمل کررہی ہوں ۔میرے شوہر کی میرے ساتھ ہروقت لڑائی رہتی تھی‘ بات کچھ بھی نہ ہوتی مگر لڑائی بہت ہوتی۔ اسی طرح میرے بچے آپس میں ہروقت بلاوجہ ہی لڑتے رہتے۔ مجھے کسی نے درج ذیل عمل بتایا میں نے کیا تو اس عمل کی برکت سے گھر میں کافی سکون ہے‘ عمل یہ ہے: گھر کے آٹے پر روزانہ سورۂ یٰسین تین مرتبہ‘ سورۂ مزمل سات مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ سات مرتبہ چاروں قل تین مرتبہ‘ آیۃ الکرسی تین مرتبہ اور آیت کریمہ گیارہ مرتبہ۔ اس عمل کی برکت سے گھر میں کافی سکون ہوگیا ہے اب لڑائیاں جھگڑےنہیں ہوتے۔ صرف چالیس دن پابندی سے عمل کریں۔(یاسمین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں