Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج خوفناک بیماریوں کا اکیلا علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں‘ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔

یہ نسخہ یا ٹوٹکہ مہروں اور ہڈیوں کے گودے کیلئے بہت لاجواب ہے‘ بعض لوگ ایسے ملے جن کے مہرے متاثر تھے‘ ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ ان کے مہرے گل گئے ہیں گھس گئے ہیں یا کھرچے جارہے ہیں جن کی وجہ سے وہ کمر کو سیدھا رکھ نہیں سکتے اور صحیح انداز سے چل نہیں سکتے۔ ان کا جسم متاثر ہے ان کے اعصاب متاثر ہیں ہمارے بیٹھنے کے انداز نے ہمیں مہروں کا مریض بنایا‘ فوم‘ اور گدوں نے رولنگ چیئر نے ہمیں مہروں کا اور کمر کے درد کا مریض بنایا۔ پھر موٹرسائیکل کی بعض سیٹیں ایسی ہیں جو مہروں اور ہڈیوں کو متاثر کرتی ہیں‘ کچھ نہ ہو تو ہم جس انداز سے بیٹھتے ہیں ہمیشہ جھک کر بیٹھتے ہیں جھک کر بیٹھنے کے سات نقصانات ہیں۔ پہلا نقصان معدہ پر پڑتا ہے‘ معدہ کو اپنی غذا ہضم کرنے کیلئے اور آنتوں کو اپنی حرکت کیلئے گھٹا ماحول ملتا ہے کھلا ماحول نہیں ملتا‘ دوسرا نقصان: ہمارے پھیپھڑوں اور سینے کا ہوتا ہے‘ آکسیجن صحیح طور پر جسم میں داخل نہیں ہوتی جب انسان جھکا ہوا نہیں ہوتا تو مکمل آکسیجن جسم میں داخل ہوتی ہے۔ تیسرا نقصان: ہمارے چہرے پر ہوتا ہے‘ چہرے کی رعنائی رونق اور جسم میں طاقت نہیں ہوتی اور چوتھا نقصان :ہماری آنکھوں‘ کانوں اور اعصابی نظام کی قوتیں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں کیوں؟ جب معدہ ‘پھیپھڑے اور دماغ صحیح طور پر آکسیجن حاصل نہیں کرسکیں گے تو ہمارا یہ نظام متاثر ہوتا چلاجاتا ہے۔ پانچواں نقصان: خود مہروں پر ہوتا ہے بقول ایک صاحب کے جورکوع اور سجدہ صحیح اور درست اندازمیں کرتا ہے وہ کمر اور مہروں کے مرض سے ہمیشہ بچا رہتا ہے۔ چھٹا نقصان: ہمارے گھٹنوں پر ہوتا ہے‘ گھٹنے بہت زیادہ متاثر ہوجاتے ہیں اور گھٹنوں میں مسلسل جسمانی کھچاؤ اور تناؤ کی وجہ سے بوجھ پڑتا ہے اور کچھ عرصہ کے بعد انسان گھٹنوں کا مریض بن جاتا ہے۔ ساتواں نقصان: دماغی کمزوری‘ اعصابی کمزوری ‘نظر پر اثر‘ یادداشت پر اثر اور یوں جسم متاثر ہو کہ صرف ہمارے جھک کر بیٹھنے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوجاتا ہے۔ اگر آپ ان تمام عوارضات میں مبتلا ہوچکے ہیں تو پھر یہ کلونجی‘ شہد اور چھلکا اسپغول کا ٹوٹکہ آپ کی صحت فٹنس اور جسمانی طاقت کیلئے نہایت موزوں‘ مفید اور مناسب ہے اور جسم بہت زیادہ طاقتور رہتا ہے‘ اعصاب بہت مضبوط رہتے ہیں‘ میرے پاس کتنے بے شمار مہروں کے متاثرہ مریض آئے جن کو ڈسک یا مہروں کے درمیان خلا یا مہروں کا گھل جانا یا گھس جانا یا مہروں کاا نفیکشن بتایا گیا یا پھر صرف کمر کا درد ہی ان کو بتایا گیا‘ ان سب مریضوں کو یہ نسخہ استعمال کرنے کو دیا اس کے استعمال سے مہروں کا مسئلہ‘ اس کا متاثر ہونا‘ اس کی تکلیف اور اس کی جسمانی اور اعصابی کھچاؤ انتہائی طور پر صحت مندی کی طرف اور نہایت طبیعت ہشاش بشاش ہوئی۔ سب سے بڑی بات یہ کہ اس ٹوٹکے اوراس نسخے میں کوئی خطرناک اجزا ایسے نہیں جو گردوں ‘ دل کو یا جسم کے کسی حصے کو متاثر کریں‘ ایک صاحب دیسی جڑی بوٹیوں سے نہایت نفرت کرتے تھے اور کئی قسم کے اعتراضات کرتے تھے حالانکہ نہ زیادہ مالدار تھے‘ نہ زیادہ پڑھے لکھے لیکن بہت زیادہ نفرت بلکہ نفرت کی بھی انتہا ۔ان سے کئی بار جڑی بوٹیوں کا تذکرہ ہوا لیکن ہر بار وہ اپنے ہی مزاج پر اڑے اور ڈٹے رہتے تھے ایک بار میں نے ان سے کہا کہ آپ یہی نسخہ استعمال کرکے دیکھیں کیونکہ وہ کئی دنوں سے کمر کے درد‘ مہروں کے کھچاؤ اعصابی تناؤ اور دباؤ ‘پنڈلیوں کی اینٹھن اور درد کا شکوہ کررہے تھے۔ ان کی وہی پرانی بات کہ ان جڑی بوٹیوں میں کچھ بھی نہیں کچھ ایسی چیز ہے ہی نہیں میں نے انہیں بتایا کہ نہیں آپ یہی جڑی بوٹی اور یہی چیز استعمال کریں۔ خیر کچھ میرے اصرار اور اعتماد پر انہوں نے اپنی کمر مہروں کیلئے یہی کلونجی کا فارمولہ استعمال کیا ‘ چند ہی دنوں کے بعدبہت بہترین رزلٹ ملا‘ لاجواب فائدہ ہوا اور اچھا نتیجہ ملا۔ اب تو بہت خوش ہیں شاداں اور فرحاں ہیں اور کہنے لگے اب تک میں نےتو وقت ہی ضائع کیا مجھے علم ہی نہیں تھا کہ اس دوا کا اتنا فائدہ اور اتنا اچھا نتیجہ ہوگا‘ بس میں نےاب تو کوئی اور دوائی استعمال نہیں کرنی اور آج تک وہ یہی دوائی خود بھی ا ستعمال کررہےہیں کیونکہ مزاج کے اعتبار سے ملن سار ہیں‘ ہر کسی سے ملتے رہتے ہیں‘ لوگوں کو اسی فارمولے اور اسی دوائی پر انہوں نے لگا دیا ایک بار کہنے لگے میں نے جس جس کو بھی اس دوا اور فارمولہ پر لگایا ہر فرد نے اس کی تعریف کی اور اس کا فائدہ پایا اور اس کا نفع پایا۔ کہنے لگے: ایک اور فائدہ جو مجھے محسوس ہوا میں دائمی قبض میں مبتلا ہوا اور وہ قبض مجھے باپ دادا سے ورثے میں ملی تھی اور کسی دوا سے ختم ہی نہیں ہوتی تھی اور بعض اوقات اس قبض کی وجہ سے بواسیر کی سی کیفیت اور تکلیف ہوجاتی تھی جب سے میں نے یہ دوا استعمال کی وہ دائمی قبض اور تکلیف دور ہوگئی اور میرا جسم اور اعصابی نظام بہتر ہوگیا اور اب کھانا بھی ٹھیک ہضم ہوتا ہے طبیعت بھی چست رہتی ہے ہر چیز کا ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے بدبوداراور گندے ڈکار نہیں آتے حتیٰ کہ اب تو مجھے اگر ریاح بھی خارج ہوتے ہیں تو وہ گندےا ور بدبودار نہیں ہوتے‘ پہلے تو یہ عالم تھا کہ لوگ میرے ان ریاح اور گندے گیس کی وجہ سے مجھ سے نفرت کرتے اور مجھے بھری محفل میں شرمندگی اٹھانا پڑتی تھی۔
بس اب مجھے اس نسخے پر اتنا اعتماد ہوگیا ہے کہ میںتو خود اس کلونجی کے فارمولے کا ایجنٹ بن گیا ہوںجس کو بھی گیس تبخیر ہوتی ہے کہتا ہوں یہی استعمال کرو جس کو بھی قبض ہوتی ہے فوراً اسی کی نشاندہی کرتا ہوں اور کمر اورمہروں کے مریضوں کو تو میں بہت اعتماد اور انہماک سے اسی چیز کا مشورہ دیتا ہوں اور جو جو بھی میرا مشورہ مانتا ہے اس کو نہایت فائدہ ہوتا ہے‘ مہرے تندرست ہوتے کمر سیدھی ہوتی ہےاور طاقتور ہوتی ہے اور جسم اور اعصاب میں جو ہونے والی بیماریاں ہیں وہ یوں آناً فاناً ختم ہوجاتی ہیں‘ تندرست طبیعت ‘صحت مند جسم کا یہ فارمولہ دائمی ساتھی ہے ۔
ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں‘ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 142 reviews.