اس مرض کا اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا مگر اس کی صحیح تشخیص الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے ایکسرے میں اس کی تشخیص ممکن نہیں‘ بہرحال اگر پتہ کے امراض میں پتھریاں کنفرم ہوجائیں تو بے فکر ہوکر یہ قرآنی علاج آزمائیں
محترم حضرت حکیم صاحب اور معزز قارئین عبقری السلام علیکم! معزز قارئین جس طرح حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم جذبہ‘ خدمت سے سرشار‘ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘ ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنے آزمودہ اعمال اور طبی نسخہ جات بلکہ ہر وہ چیز جس سے دکھی انسانیت کی خدمت منظور ہو‘ عبقری کو ارسال کریں اور حضرت حکیم صاحب سے شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت ہوسکے اسی سلسلہ میں اپنے آزمائے ہوئے عملیات قارئین کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں‘ آپ بھی آزمائیں اور مجھ سمیت حضرت حکیم صاحب اور عبقری کی پوری ٹیم کو دعائیں دیں۔پتہ کی بیماریوں کا علاج:جس طرح کہ آپ کو معلوم ہے کہ جدید طب‘ ایلوپیتھک میں اس کا علاج بہت مشکل ہے‘ اس مرض کا اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا مگر اس کی صحیح تشخیص الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے ایکسرے میں اس کی تشخیص ممکن نہیں‘ بہرحال اگر پتہ کے امراض میں پتھریاں کنفرم ہوجائیں تو بے فکر ہوکر یہ قرآنی علاج آزمائیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی قسمت کی شفاء پائیں۔عمل نمبر1: پتہ کی بیماریوں کیلئے گیارہ مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو پلائیں اس سے درد رفع ہوجاتا ہے۔الرحمٰن علی العرش الستوی۔
عمل نمبر2: سورۂ ناس گیارہ مرتبہ بارش کے پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔عمل نمبر3: سورۂ حشر پارہ نمبر 28 کی آخری چار آیات روز دم کرکے پانی مریض کو پلائیں۔ ان شاء اللہ پتہ کی پتھری گھل جائے گی اور درد بھی نہیں ہوگا۔عمل نمبر4: یہ آیت سبز کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھوکر 21 دن مریض کو پلائیں‘ پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائیگی۔ ان شاء اللہ۔
14،15،16) ان میں سے کوئی بھی عمل کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاء دے۔ آمین!۔ (ایم اے قریشی‘ ملتان شریف)
عورتوں کے پوشیدہ امراض کا عجب روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ عبقری پڑھنے کے بعد مجھے لکھنے کا شوق پیدا ہوا کہ کیوں نہ میں بھی بخل شکنی کرکے ڈھیروں اجر کماؤں۔ آزمودہ نسخہ جات قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔
لیکوریا کا علاج: فجر کی نماز کے بعد
گیارہ مرتبہ‘ دس سال سے پڑھنا شروع کیا ہے‘ یعنی دس سال ہوگئے ہیں پڑھتے ہوئے تب سے لے کر آج تک لیکوریا نہیں ہوا‘ اب بھی روزانہ پڑھتی ہوں اور نامراد مرض سے محفوظ رہتی ہوں۔
دانت درد کا مستقل علاج: دانت کے درد سے فوری نجات کیلئے سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر دانت درد والی جگہ مل دیں۔ آدھا چمچ تیل میں چٹکی نمک ملا دیں‘ تھوڑی دیر میں درد ختم ہوجائے گا اور مستقل نجات کیلئے وتر کی پہلی رکعت میں سورۂ نصر‘ دوسری رکعت میں سورۂ لہب اور تیسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ نماز کی پابندی کریں عمل جاری رکھیں نہ کیڑا لگے گا نہ کبھی درد ہوگا۔ امتحان میں کامیابی کیلئے: میں نے جب میٹرک کے پیپر دئیے تھے تو محنت نہیں کی‘ سب کہتے تھے فیل ہوجاؤ گی‘پھر کسی نے یہ وظیفہ دیا‘ پڑھا تو میری فرسٹ ڈویژن آئی‘ وظیفہ اس طرح ہے کہ ہر نماز کے بعد اول و آخر درود پاک تین مرتبہ‘ سورۂ بقرہ کی آیت
اکتالیس مرتبہ رزلٹ آنے تک روزانہ پڑھیں۔ اس کے علاوہ میں عبقری میں آئے نسخہ جات بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ عمل کرتی ہوں اور خوب فوائد بھی حاصل کررہی ہوں۔ (عمارہ شفیق‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں