محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو اپنی ذات پر بیتی ہوئی کہانی تحریر کررہا ہوں۔ میں کراچی میں ایک کپڑے کی مل میں اکاؤنٹنٹ ملازم تھا‘ کراچی میں مجھ کو دمہ کی تکلیف ہوگئی‘ ہر قسم کے علاج کیے مگر تکلیف میں اضافہ ہی ہوتا رہا اور میںنے بارہ سال میں بہت سے علاج کیے۔ اتفاق سے میرے ایک دوست جو کہ اس مرض میں مبتلا تھے ان کو معلوم ہوا تو وہ تشریف لائے۔ مجھ کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ان کو بھی دمہ جیسا نامراد مرض تھا اور انہوں نے ایک سنیاسی کے بتائے ہوئے نسخہ پر عمل کیا اور اس کے علاج سے بالکل ٹھیک ہوگئے اور میں نے یہی عمل کیا تو میں بھی بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں۔ نسخہ یہ ہے:۔ سیاہ چونچ اور سیاہ پنجوں والا بگلا جو کہ عام مل جاتا ہے اس کو لیکر ذبح کرکے اس کی یخنی بنا کر ایک کپ رات کو پی لیں تقربیاً چھ گھنٹہ تک کھانسی نہیں آئیگی اس طرح صبح کو پی لیں اور یہ عمل دن میں چار بار کریں۔ بلغم فوری خارج ہوجائے گا اور انشاء اللہ دو ہفتہ میں دمہ سے بالکل نجات مل جائے گی۔ میں نے یہ بگلے شکار کرکے تقریباً 100 سے زیادہ مریضوں کو دئیے اللہ کے حکم سے سب دمہ سے نجات پاگئے اور یہ علاج انتہائی کامیاب ہے۔ یہ بگلا بازار سے نہیں ملتا صرف شکار ہی کیا جاتا ہے۔ عموماً تالابوں میں ہوتا ہے۔
جسمانی درد کیلئے ہزار بار کا آزمایا عمل
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنا تقریباً ہزار بار کیا ہوا عمل لکھ رہی ہوں‘ قارئین! آپ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں اور میرے حق میں دعا کریں۔ میرے جسم میں جب بھی کہیں دردہوتا ہے تو میں سات مرتبہ سورۂ ناس اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھتی ہوں‘ الحمدللہ درد ختم ہوجاتا ہے جس کو بھی بتایا بہت فائدہ ہوا۔ (عبقری جلد نمبر8)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں